پاکستان کے قبا‏ئلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملہ،متعدد ہلاک

Rate this item
(0 votes)

پاکستان کے قبا‏ئلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملہ،متعدد ہلاکپاکستان کے قبا‏ئلی علاقے پر امریکی ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ حملہ کل پاکستان کے قبا‏ئلی علاقے شمالی وزیرستان پر کیا گیا۔

یہ حملہ ایسی صورت میں کیا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اس قسم کے حملوں کی ہمیشہ مخالفت کی جاتی رہی ہے جبکہ امریکا ڈرون حملے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتا رہا ہے۔

امریکا یہ دعوی کرتا ہے کہ ان حملوں میں طالبان اور القاعدہ کے مسلح دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں زیادہ تر عام شہری مارے جارہے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہيں۔

Read 1769 times