گروپ پانچ جمع ایک ایران کے ساتھ مذاکرات کے کیلئے تیار

Rate this item
(0 votes)

گروپ پانچ جمع ایک ایران کے ساتھ مذاکرات کے کیلئے تیارروسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک مستقبل قریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کے انعقاد میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کی سربراہی میں گروپ پانچ ایک رکن ممالک کے نمائندوں کا اجلاس منگل کے روز برسلز میں منعقد ہوا۔ جس میں ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے بیان کے پیش نظر قدم بہ قدم کی پالیسی کے مطابق ایران کے ایٹمی مسئلے کو حل کرنے کے لیے جامع سیاسی و سفارتی راہ حل تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا گيا۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے اجلاس میں شریک نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جونہی ایرانی فریق مذاکرات کے لیے تیار ہوا تو یہ مذاکرات شروع کر دیے جائیں گے۔

Read 1460 times