سیدحسن نصراللہ، واشنگٹن اورتل ابیب کےمنصوبے ناکام

Rate this item
(0 votes)

سیدحسن نصراللہ، واشنگٹن اورتل ابیب کےمنصوبے ناکام

حزب اللہ لبنان کےسربراہ سیدحسن نصراللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے واشنگٹن اورتل ابیب کےمنصوبوں کوناکام بنا دیا ہے۔

سیدحسن نصراللہ نے بیروت ميں لبنان کےمختلف گروہوں سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ جب ایک دشمن آپ کےسامنے ہو اور آپ کی شرافت اور عوام کوللکار رہا ہو توآپ کی ذمہ داری ہے کہ اس کےمقابلے میں اپنا دفاع کریں اور جب لبنان میں حزب اللہ فعال اور پرعزم ہے تو اسے نشانہ بنایا جانا فطری بات ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے مزید کہاکہ ہمارا مد مقابل فریق قومی دفاعی حکمت عملی پربات کرنے کےلئے سنجیدہ نہيں ہے جبکہ لبنان کا دفاع تمام لبنانیوں کی ذمہ داری ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہاکہ کوئی بھی قیمت چکائے بغیر لبنان پرجارحیت نہيں کرسکتا اوراگرخدانخواستہ لبنانی فوج شکست کھاجائے یا بکھرجائے تو نہ امن ہوگا نہ استحکام ہوگا نہ ملک ہوگا نہ کوئی زمین باقی بچے گی ۔

سیدحسن نصراللہ نے کہاکہ حزب اللہ نے دشمن کےساتھ جنگ کےساتھ ہی الزامات کا بھی مقابلہ کیا ہے کیونکہ الزام لگانا دشمن کےپروگرام کاحصہ ہے اوراس کامقابلہ کرناچاہئے ۔

سیدحسن نصراللہ نےکہا کہ ان الزامات کی وجہ یہ ہے کہ حزب اللہ نے لبنان پرجارحیت کےلئے امریکہ اورصیہونی حکومت کے مقصد کوناکام بنادیا ہے

Read 1579 times