حزب اللہ کو دہشتگردتنظیموں میں شامل کرنے کی سازش

Rate this item
(0 votes)

حزب اللہ کو دہشتگردتنظیموں میں شامل کرنے کی سازشلبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے کہا ہے کہ لبنان کے بعض سیاسی گروہ حزب اللہ کو دہشتگردتنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کےلئے سازشیں کررہے ہیں۔ عدنان منصور نے آج السفیر اخبار کو انٹرویومیں کہا کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور صیہونی لابیوں کی جانب سے یورپی یونین پر شدید دباؤ کے باوجود یورپی یونین کی جانب سے حزب اللہ کا نام دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا مشکل ہوگا۔ انہون نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو لبنان کی حکومت کو مسائل پیش آجائيں گے۔

لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان کی بعض سیاسی شخصیتیں بعض یورپی ملکوں اور سفیروں کے ساتھ مل کر یورپی یونین پردباؤ ڈال رہے ہیں کہ حزب اللہ کا نام دہشتگرد تنظیموں میں شامل کردے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گيا تو لبنانی حکومت کے لئے شدید مسائل کھڑے ہوجائيں گے کیونکہ حزب اللہ لبنانی معاشرے کا بنیادی حصہ ہے۔

ادھر حزب اللہ نے کہا ہےکہ حزب اللہ فتنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گي۔ حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نے حزب اللہ کی اہم پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوتی اور نہ ہی امریکی ایجنٹوں کو غلط فائدہ اٹھانے کاموقع دے گي بلکہ فتنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گي۔

Read 1351 times