فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی ضروری

Rate this item
(0 votes)

فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی ضروریلبنان کے ایک معروف عالم دین نے فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی پر تاکید ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق " علامہ شیخ عفیف نابلسی " بیروت میں فلسطینی علماء کے وفد کے ساتھ ملاقات میں ، صہیونی حکومت اور فلسطین کی خود مختار انتظامیہ درمیان ہونے والے سازشی مذاکرات کے بے نتیجہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے اور ان مذاکرات کے جاری رہنے کے لئے بھی کوئی قانع کنندہ دلیل موجود نہیں ہے۔ اس لبنانی عالم دین نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت امن پسندی کے جھوٹے دعوے کرتی ہے اور ان ہی جھوٹے دعوؤں کے ذریعے وہ اپنی غاصبانہ قبضے کو جاری رکھنا چاہتی ہے۔ " علامہ شیخ عفیف نابلسی " نے صہیونی کے خلاف جاری فلسطینیوں کی مزاحمت پر تاکید کی اور کہا کہ فلسطینی سرزمین کی آزادی اسی راہ کے ذریعے سے ممکن ہے۔

Read 1342 times