ایک ارب انسانوں کا بھوک میں مبتلاء ہونا شرم آور

Rate this item
(0 votes)

ایک ارب انسانوں کا بھوک میں مبتلاء ہونا شرم آوردنیائے کتھولیک کے رہنما نے کہا ہے کہ دنیا میں ایک ارب انسانوں کا بھوک میں مبتلاء ہونا شرم آور بات ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسین نے دنیا میں بھوک کے خلاف ایک خیراتی ادارے " کریٹاس " کی کمپین مہم کی مناسبت سے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ آج دنیا میں ایک ارب انسان بھوک کا شکار ہیں اور یہ امر عالمی رسوائی اور شرم کی بات ہے۔ کتھولیک رہنما فرانسیس نے اپنے اس وڈیو پیغام میں مزید کہا کہ دنیا میں ایک ارب انسانوں کی بھوک کے حوالے سے لاتعلق نہیں رہا جاسکتا اور اس حوالے سے سب کو مل جل کرکام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا سے بھوک و افلاس کے خاتمے کیا جاسکے۔

Read 1338 times