کرزئی: سکیوریٹی معاہدے پر دستخط کی کوئی جلدی نہیں

Rate this item
(0 votes)

کرزئی: سکیوریٹی معاہدے پر دستخط کی کوئی جلدی نہیںافغانستان کے صدر حامد کرزئي نے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت اور قوم کو امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کی کوئي جلدی نہیں ہے۔ صدر حامد کرزئي نے جو ہندوستان کے دورے پر ہیں این ڈی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ تسلط پسندانہ اور دھمکی آمیز لہجے سے کوئي کام نہیں نکلے گا اور کابل ۔واشنگٹن سکیوریٹی معاہدے پر ملک میں امن و امان کی برقراری کے عمل پر اطمینان حاصل کرنے کے بعد ہی دستخط کئے جائيں گے۔ افغان صدر نئي دہلی میں ہندوستان کے اعلی حکام منجملہ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ساتھ باہمی تعلقات میں توسیع لانے اور علاقے نیز عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ حامد کرزئي مغربی صوبے مہاراشٹرا کے شہر پونے میں تاجر برادری سے بھی خطاب کریں گے۔

Read 1247 times