ایران کی حکومت اور ملت کو تعزیت

Rate this item
(0 votes)

ایران کی حکومت اور ملت کو تعزیتعراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے ایران کی حکومت اور ملت کو عراق کے صوبۂ دیالہ میں واقع بعقوبہ شہر میں ایرانی تیل و گیس کی کمپنی کے ملازمین اور انجنیئروں کی شہادت کی تعزیت پیش کی ہے۔

تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے ہفتے کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام اپنے پیغام میں عراق کے صوبۂ دیالہ میں جمعے دن کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائي کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اس دہشتگردانہ کارروائي میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور ان کو کیفر کردار تک پہنچائے جانے کے لۓ کوشش کریں گے۔

دریں اثناء عراق میں ایرانی سفیر حسن دانائی فر نے ایران سے عراق جانے والی گيس پائپ لائن کے پروجیکٹ پر کام کرنے والے ایرانی ملازمین اور انجنیئروں کی شہادت میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور ان کو کیفردار تک پہنچائے جانے پر تاکیدکی ہے۔ حسن دانائی فر نے کل عراق کے صوبۂ دیالہ میں مزید کہاکہ ہم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے نتائج اور اس دہشتگردانہ کارروائي میں ملوث عناصر کے کیفرکردار تک پہنچائے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Read 1205 times