عیسیائیوں پر حملے اسلام میں جائز نہیں

Rate this item
(0 votes)

عیسیائیوں پر حملے اسلام میں جائز نہیںلبنان کے ایک معروف مفتی نے کہا ہے کہ دین مبین اسلام عیسائیوں، ان کے عبادت خانوں اور ان کی مذہبی شخصیات پر حملوں کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ہے۔ مصر سے شائع ہونے والے اخبار "الشرق الاوسط" کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے معروف عالم دین مفتی الشیخ "محمد رشید قبانی" نے شام میں عیسائی آبادی والے علاقے "معلولا" کی عیسائی برادری کے وفد سے ملاقات میں عیسائی پادریوں کو اغواء کرنے والوں سے کہا کہ وہ عیسائیوں کے مذہبی رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کردیں۔ مفتی الشیخ " محمد رشید قبانی " نے اسی طرح عرب ملکوں کے حکام سے اپیل کی کہ عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں کیونکہ یہ ایک ایسی آگ ہے کہ جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ لبنان کے معروف عالم دین مفتی الشیخ " محمد رشید قبانی " نے مزید کہا کہ عراق ، مصر اور شام میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے۔ "محمد رشید قبانی" نے معلولا میں عیسائیوں کی کالونی میں دھشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ شام مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان اچھی تعلقات کے حوالے سے ایک مثالی ملک ہے۔

Read 1104 times