مسجدالاقصی پر غاصب صیہونیوں کی ایک بار پھر جارحیت

Rate this item
(0 votes)
مسجدالاقصی پر غاصب صیہونیوں کی ایک بار پھر جارحیت

صیہونی آبادکاروں نے مسجدالاقصی کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق تین سو ستّر سے زائد صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

ان ذرائع کے مطابق انتیس جنوری سے دو فروری تک صیہونی آبادکاروں نے اسرائیل کی اندرونی سلامتی کی تنظیم شاباک اور صیہونی پولیس اہلکاروں کی مدد و تعاون سے کئی بار مسجدالاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا اور مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہ صیہونی جارح جمعے اور ہفتے کو چھوڑ کر روزانہ باب المغاربہ کی طرف سے مسجد الاقصی میں داخل ہوتے ہیں اور باب السلسلہ کی طرف سے باہر نکل جاتے ہیں۔ اس طرح یہ صیہونی آبادکار، اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

صرف جنوری کے مہینے میں صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی بے حرمتی کے ایک ہزار سات سو پندرہ واقعات درج کئے گئے ہیں۔

 غاصب صیہونی، اس مسجد کا اسلامی تشخص ختم کر کے اسے یہودیوں کے مرکز میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور غاصب صیہونیوں کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ہی انتفاضہ قدس شروع ہوئی ہے۔

 

Read 1844 times