ایران میں پکڑے گئے امریکی جاسوس، فسادات میں تھے ملوث

Rate this item
(0 votes)
ایران میں پکڑے گئے امریکی جاسوس، فسادات میں تھے ملوث

سحر نیوز/ ایران: انہوں نے غیر ملکی چینلز کے کچھ سرغنوں کی گرفتاریوں کی خبروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 44 سال سے حق اور باطل کے درمیان جنگ جاری ہے اور میدان جنگ میں فریق مقابل ہر وہ کام انجام دے رہا ہے جو اس کے بس میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمنوں کی ان ساری کوششوں کے باوجود انہیں ایک بھی کامیابی حاصل نہایں ہوئی ہے، دشمن اپنی مرضی کے مطابق کام انجام دیتے ہیں اور ہم بھی اللہ کے حکم کے مطابق عمل کرتے ہیں تاکہ دشمن کو شکست دے سکیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے سینئر کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایران کے حالیہ فسادات میں ملوث دشمن چینلز کے کچھ سرغنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پھر دیکھنا ہے کہ عدالت ان لوگوں کے بارے میں کیا فیصلہ کرتی ہے کیونکہ یہ لوگ ایران انٹرنیشنل چینل کے رابطے میں نہیں تھے جو دشمنوں کی جاسوس ایجنسی کا حصہ ہے بلکہ ان لوگوں کے امریکا کی جاسوسی اور خفیہ ایجنسیوں سے بھی رابطے تھے۔  

Read 369 times