قرآن مجید کی شان میں جسارت، ایک تلخ حادثہ، سازش اور خطرناک واقعہ ہے، رہبر انقلاب اسلامی

Rate this item
(0 votes)
قرآن مجید کی شان میں جسارت، ایک تلخ حادثہ، سازش اور خطرناک واقعہ ہے، رہبر انقلاب اسلامی

 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای نے سویڈن میں قرآن کریم پر حملے کی بزدلی کو ایک تلخ، سازشی اور خطرناک واقعہ قرار دیا ہے۔ سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف اپنے احتجاجی بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن مجید کی شان میں جسارت، ایک تلخ حادثہ، سازش اور خطرناک واقعہ ہے، اس طرح کی حرکت کرنے والے کیلئے سارے علماء اسلام کا اتفاق ہے کہ اس کو شدید ترین سزا ملنی چاہیئے، سوئیڈن کی حکومت کو بھی معلوم ہونا چاہیئے کہ مجرم کی حمایت کرکے اس نے عالم اسلام کے خلاف جنگی مؤقف اختیار کیا ہے اور مسلم اقوام اور ان کی کئی حکومتوں کی نفرت اور دشمنی کو اپنی طرف راغب کیا ہے، اس حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس مجرم کو اسلامی ممالک کے قانونی اداروں کے حوالے کرے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ پس پردہ سازش کرنے والے یہ جان لیں قرآن کی حرمت اور شان و شوکت ہر دن زیادہ سے زیادہ بڑھ رہی ہے اور اس سے نکلنے والے ہدایت کے انوار اور زیادہ نورانی ہو رہے ہیں، اس طرح کی سازشیں اور اس کو انجام دینے والے قرآن کی نورانیت کے سامنے انتہائی حقیر اور پست ہیں۔

Read 244 times