لاس آنجلس آگ پر مفتی عمان کا عقیدہ

Rate this item
(0 votes)
لاس آنجلس آگ پر مفتی عمان کا عقیدہ

ایکنا نیوز، عربی ۲۱ نیوز کے مطابق عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے لاس اینجلس میں آتش‌سوزیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خدا کی قدرت کا مظہر ہے، جو ظالموں اور متکبروں کو ان کے غرور کے سبب سزا دیتا ہے۔

مفتی الخلیلی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کو جهنم میں تبدیل کرنے کی دھمکی دی تھی، لیکن اس کے بعد خود ان کے ملک کے مختلف حصوں میں آگ بھڑک اٹھی، اور یہ آگ سردی کے موسم میں لگی، جہاں جدید ترین حفاظتی نظام بھی موجود تھے۔

الخلیلی نے حضرت علی علیہ السلام کے خطبہ مالک اشتر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: إِيَّاکَ وَ مُسَامَاةَ اللهِ فِي عَظَمَتِهِ، وَالتَّشَبُّهَ بِهِ فِي جَبَرُوتِهِ، فَإِنَّ اللهَ يُذِلُّ کُلَّ جَبَّار وَ يُهِينُ کُلَّ مُخْتَال (خبردار! خود کو عظمت میں خدا کے برابر کرنے اور جبروت میں اس سے مشابہت اختیار کرنے سے بچو، کیونکہ خدا ہر جابر کو ذلیل اور ہر متکبر کو رسوا کرتا ہے)۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آغاز سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیلی قیدی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم میں بدل دیا جائے گا۔

لاس اینجلس میں آتش‌سوزی نے چند دنوں میں خشک موسم اور 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوا کے باعث ہزاروں ہیکٹر اراضی کو خاکستر کر دیا۔ ان آگوں نے شہری علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔/

Read 5 times