ایرانی وزارت خارجہ میں امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل عیسیٰ کمیلی نے تہران میں سوئس سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔
انہوں نے امریکی اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
کمیلی نے باضابطہ طور پر ایران کی سفارتی تنبیہ سے آگاہ کرتے ہوئے ملک کے خلاف کسی بھی خطرے کا فوری جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس دوران سوئس نمائندے نے ایرانی حکام کو یقین دلایا کہ یہ پیغام فوری طور پر امریکی حکومت تک پہنچا دیا جائے گا۔