آئی آر جی سی نیوی نے خلیج فارس میں دو غیر ملکی تیل بردار بحری جہاز ضبط کر لیے۔

Rate this item
(0 votes)
آئی آر جی سی نیوی نے خلیج فارس میں دو غیر ملکی تیل بردار بحری جہاز ضبط کر لیے۔

تہران (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میرین فورس کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، خلیج فارس کے وسطی پانیوں میں ایندھن کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس سے وابستہ "اسٹار 1" اور "ونٹیج" نامی دو غیر ملکی آئل ٹینکروں قبضے میں لیا گیا۔

یہ دونوں ٹینکر، 25 عملے کے ارکان کے ساتھ، خلیج فارس کے وسطی پانیوں میں ایندھن کی منظم اسمگلنگ میں ملوث تھے، جن میں مجموعی طور پر 30 لاکھ لیٹر سے زیادہ اسمگل شدہ ایندھن لدا تھا۔

 مذکورہ دونوں آئل ٹینکروں کو عدالتی حکم کے مطابق قبضے لیکر اور اسمگل شدہ ایندھن آف لوڈ کرنے کے لیے بوشہر آئل گودی میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

Read 10 times