پاک بھارت کشیدگی، ایران کی ثالثی کی پیشکش

Rate this item
(0 votes)
پاک بھارت کشیدگی، ایران کی ثالثی کی پیشکش

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر خطے کے ممالک کی سفارتی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان ایران کے دو برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں جن کے ساتھ ہمارے تعلقات کی تاریخ صدیوں پر مشتمل ہے۔ ہم انہیں دیگر ہمسایوں کی طرح اپنی اولین ترجیحات میں شمار کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے پیشکش کی کہ تہران اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی کے نازک موڑ پر نیک نیتی اور خیرسگالی کے تحت مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام کے آخر میں فارسی شاعر سعدی شیرازی کے مشہور اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے:

بنی آدم اعضای یک پیکرند
که در آفرینش ز یک گوهرند
چو عضوی به درد آورد روزگار
دگر عضوها را نماند قرار

"بنی نوع انسان ایک جسم کے اعضا کی مانند ہیں
جو خلقت میں ایک ہی گوہر سے بنے ہیں
جب کسی بھی وقت ایک عضو کو درد ہوتا ہے
تو دوسرے اعضا بھی بے قرار ہو جاتے ہیں"

Read 9 times