مسجد خیف ، مکہ مکرمہ ، مںی

Rate this item
(3 votes)

مکہ مکرمہ  میں منی کی سرزمین میں مسجد خیف  تاریخ اسلام کی مسجدوں میں سے ایک ہے جس میں آنحضرت (ص) سے پہلے ستر  (۷۰ ) پیغمبروں نے عبادت کی ہے ، اور حجاج کرام منی کی سرزمین میں داخل ہوتے ہی جمرات کے راستے پر ہی اس کے مناروں کو مشاھدہ کر سکتے ہیں۔

" مسجد خیف" ایک ایسی تاریخی مسجد ہے جس میں آنحضرت (ص) نے نماز ادا کی ہے۔

کہا گیا ہے پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی (ص)  نے نماز ادا کرنے سے پہلے اس جگہ کو مسجد کا عنوان دیا ہے۔

یہ مسجد صدیوں سے ایک مقدس جگہ کے طور پر منی میں ہے جہاں بڑے شوق سے  حجاج بیت اللہ نماز ادا کرنےکے لئے آتے ہیں ۔

 

مسجد خیف میں ۴ بلند مینارے ہیں  جو  ۱۴۰۷ ھ ، کو تجدید تعمیر کی گئی ہے۔ یہ مسجد حجاج کے لئے حج کے ایام میں عبادت اور نماز ادا کرنے کی جگہ ہے اور اس میں ۴۵ ھزار لوگوں کی نماز پڑھنے کی جگہ موجود ہے۔ اسی لئے اس مسجد میں ایسے وسائل رکھے گئے ہیں جن سے حجاج کو آسانی ہو جیسے ایئر کنڈشنر، حمام اور وضو خانے اور مسجد میں اندر اور باہر آنے کے لئے مختلف دروازے نصب کئے گئے ہیں۔

 

مسجد خیف منی  کے جنوب میں پہاڑی کے دامن  میں واقع ہے ، ایام حج کے دوران حجاج نماز پنجگانہ کو یہاں پر ادا کرتے ہیں

 

Read 7582 times