تعليمی مراكز میں حجاب پر پابندی كے خلاف احتجاجی مظاہرے

Rate this item
(0 votes)

تركی كے سب سے بڑے شہر استنبول میں سكولوں اور يونيورسٹيوں میں حجاب پر پابندی كے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرے برپا كیے ہیں ۔

استنبول كے فاتح چوك پر منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران لوگوں نے حجاب اور اسلامی لباس کو مسلمان خواتين كا مسلمہ حق قرار دیتے ہوئے اس کے استعمال کی حمایت میں نعرہ بازی كی اور حكام سے مسلمان خواتين كے حقوق كا احترام كرنے كا مطالبہ كيا ہے -

واضح رہے كہ مظاہرين نے حكام سے باپردہ مسلمان خواتين كو سرکاری اداروں میں بھرتی نا كرنے جيسی اسلام مخالف سياسی پاليسياں ترك كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔

ترك حكومت كی جانب سے اسلامی اصولوں كی پابندی جيسے دعووں كے باوجود حكمرانوں نے سركاری اداروں اور تعليمی مراكز میں حجاب پر پابندی جيسی اسلام مخالف پاليسياں تابحال جاری ركھی ہوئی ہیں ۔

Read 1380 times