ايران کا پرامن ايٹمي پروگرام اور صيہوني حکومت کا بے بنياد دعوي

Rate this item
(0 votes)

صيہوني حکومت کے وزير اعظم بن يامين نتن ياہو نے ايک بار پھر اپنا يہ بے بنياد دعوي دوہرايا ہے کہ ايران بقول ان کے ايٹمي اسلحہ بنانے کے نزديک پہنچ رہا ہے -

صيہوني حکومت کے وزير اعظم بنيامين نتنياہو نے ايک بار پھر دعوي کيا ہے کہ ايران ايٹم بنانے کے قريب پہنچ گيا ہے اور دوہزار تيرہ ميں اس کو روکنے کے لئے کچھ کرنا ہوگا-

صيہوني حکومت کے وزير اعظم نے تل ابيب ميں غير ملکي صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ايران کے پاس کافي مقدار ميں افزودہ يورينيم نہيں ہونا چاہئے جس سے وہ ايٹم بم بناسکے- انہوں نے جنرل اسمبلي ميں اپنے طنزآميز بيانات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب ايران مقررہ مقدار ميں يورينيم کو افزودہ کرلے گا تو اس وقت ايران کے ايٹمي پروگرام کو روکنے کے لئے ہمارے پاس وقت بہت کم رہ جائے گا –

اسرائيلي وزير اعظم نے پيشين گوئي کي ہے کہ ايران آئندہ ڈھائي مہينے ميں ايٹم بم بنانےوالي صلاحيتوں کے قريب پہنچ جائے گا-

انہوں نے دعوي کيا کہ يہ مسئلہ بہت بڑا چيلنج ہوگا جس سے آئندہ سال نمٹنا ہوگا -

اسرائيلي وزير اعظم نے اپنے بيان ميں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مشرق وسطي ميں خطرناک عدم استحکام پايا جارہا ہے ايران کے ايٹمي پروگرام کو اپني مہم پسنديوں کا بہانہ بنايا اور جھوٹے دعوے کر کے ايران کے پرامن ايٹمي پروگرام کو علاقے اور دنيا کي سلامتي کے لئے بڑا چيلنج قرارديا -

نتنياہو کا يہ مضحکہ خيز بيان ايک ايسے وقت آيا ہے جب صيہونيوں کے پاس کم ازکم تين سو ايٹمي وار ہيڈ موجود ہيں جو امريکا برطانيہ اور فرانس کي مدد سے تيار کئے گئے ہيں اور صيہوني حکومت مشرق وسطي ميں واحد حکومت ہے جو پورے خطے کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے-

اس کے علاوہ وہ دنيا کي سلامتي کے لئے بھي بڑا خطرہ شمار ہوتي ہے جبکہ ايران کي ايٹمي سرگرمياں مکمل طور پر پرامن ہيں اور ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي کي نگراني ميں اور اين پي ٹي معاہدے کے تحت ہي ايران کي ايٹمي سرگرمياں انجام پارہي ہيں –

اور اگر ايران يورينيم افزودہ کررہا ہے تو وہ ايٹمي ريکٹر کے ايندھن اور اسي طرح بوشہر ايٹمي بجلي گھر کے فيول کے لئے ہے جس کي سطح بيس فيصد سے بھي کم ہے -

Read 1424 times