میانمار کی حکومت ، اسلامی ممالک کے وفد کو دورے کی اجازت دے

Rate this item
(0 votes)

میانمار کی حکومت ، اسلامی ممالک کے وفد کو دورے کی اجازت دےاسلامی تعاون تنظیم نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیائی مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے اسلامی ممالک کے وفد کو دورے کی اجازت دی جائے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے کل اتوار کو میانمار کے مسلمانوں کے موضوع پر منعقد ہونیوالے خصوصی اجلاس کے اختتام پر میانمار کے حکام سے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک کے وزارتی وفد کو میانمار کے دورے کی اجازت دی جائے ۔ اس اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے میانمار کے مسالمانوں پر جاری تشدد کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے اسے، بحران کے خاتمے کےلئے میانمار کی حکومت کی منفی کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا۔

اس سے قبل مارچ میں بھی اکمل الدین احسان اوغلو نے میانمار کے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ مسلمانوں پر شدت پسند بڈھسٹوں کے حملوں کی روک تھام کرے ۔ اسلامی تعاون تنظیم گذشتہ ایک سال سے میانمار میں وفد بھیجنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ابھی تک دورے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

Read 1449 times