مصر کےمعزول صدر محمد مرسی کے حامیوں نے کہا ہے کہ وہ فوج کی بغاوت کے خلاف ملک گير پیمانے پر احتجاج جاری رکھیں گے۔
مرسی کے حامیوں نے کہا ہےکہ جب تک صدر کوبحال نہیں کیا جاتا وہ احتجاج کرتے رہیں گے۔ اخوان المسلمین اور ان کی حامی جماعتوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کہا ہےکہ جب تک صدر مرسی کو بحال نہیں کیا جاتا عوام کے پرامن مظاہرے جاری رہیں گے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ مصر کے مختلف علاقوں میں اخوان المسلمین اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیاں جھڑپوں میں تیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک ہزار ایک سو اڑتیس تک پہنچ چکی ہے۔