تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ چھبیس دسمبر دوہزار نو مطابق نو دی تیرہ سو اٹھاسی کو ملت ایران نے داخلی اور بیرونی دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام بنادیں، آیت اللہ امامی کاشانی نے کہاکہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے دوہزار نو کے فتنے کی مکمل حمایت کی تھی اور ان کا ھدف اسلامی نظام کو نقصان پہنچانا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ملت ایران نے چھبیس دسمبر دوہزار نو کو سارے ایران میں عظیم مظاہرے کرکے دشمنوں کے سارے اقدامات ناکام بنادئے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ملت ایران دشمنوں کی سازشوں کے مقابل متحد ہے اور دشمن اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام کو ذرہ برابر نقصان نہیں پہنچاسکتا کیونکہ ملت ہمیشہ ہوشیار ہے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناتی رہتی ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے ملت ایران کے ایٹمی حقوق کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی جانب سے دنیا کے مختلف ملکوں کے وزرا خارجہ کے نام خط بھیجے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے ایٹمی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ وہ عالمی قوانین کا پابند ہے۔آیت اللہ امامی کاشانی نے کہاکہ ایٹمی ہتھیاروں کے حرام ہونے کے بارے میں رہبرانقلاب اسلامی کے فتوے سے ایران کے ایٹمی پروگرام کا پرامن ہونا ثابت ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پر یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس کے باوجود اکر ایٹمی مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو اس کے ذمہ دار پانچ جمع ایک گروپ کے ممالک ہونگے۔ خطیب جمعہ تہران نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی عظیم فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان فوجی مشقوں کا پیغام امن و صلح ہے کیونکہ بیرونی ملکوں کا اس علاقے اور ملکوں میں کوئي مقام نہیں ہے۔