افغانستان کی جنگ میں امریکہ کے 2 ہزار 247 فوجی ہلاک : پینٹاگون

Rate this item
(0 votes)
افغانستان کی جنگ میں امریکہ کے 2 ہزار 247 فوجی ہلاک : پینٹاگون

رپورٹ کے مطابق 2001 میں افغانستان پر امریکہ کی لشکر کشی سے لے کر ا ب تک تقریبا 20 ہزار 200 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس وقت افغانستان میں امریکہ کے 9 ہزار 8سو فوجی موجود ہیں لیکن پروگرام کے مطابق ان کی تعداد کم کر کے 8 ہزار 4 سو کر دی جائے گی۔ پینٹاگون نے ایک ایسے وقت میں افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں کہ جب اس نے امریکہ اور نیٹو کے فوجیوں اور اسی طرح دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں مرنے والے فوجیوں اورعام شہریوں کی تعداد کبھی بھی نہیں بتائی ہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق افغانستان میں یورپی یونین کی پولیس کا مشن ختم ہو گیا ہے۔ یہ مشن 2007 سے شروع ہوا تھا اور ایک عشرے کے بعد یہ 2016 کے آخر میں ختم ہو گیا ہے۔یورپی یونین کی پولیس کا مشن افغانستان کی وزارت داخلہ میں اصلاحات اور اس ملک کی پولیس کو پیشہ ورانہ کام سکھانے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اس کا 2016 کا بجٹ تقریبا50 ملین ڈالر تھا۔ اس وقت افغانستان کی پولیس میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

Read 1594 times