نطنز حادثہ میں موساد ملوث ہے، اسرائیل کا اعتراف

Rate this item
(0 votes)
نطنز حادثہ میں موساد ملوث ہے، اسرائیل کا اعتراف

 موساد اور سکیورٹی فورسز کے کمانڈروں میں صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران کے ہتھیاروں کے خلاف جنگ ایک بہت بڑا کام ہے اور جو موقع اس حوالے سے ہمیں آج میسر ہے شائد آئندہ کبھی ایسی فرصت پیش نہ آئے۔ صیہونی ٹی وی چینل 13 نے مغربی انٹلیجنس ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ موساد (اسرائیلی انٹیلی جنس سروس) نطنز کی واقعے میں ملوث ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس حملے میں نقصان کی رپورٹ ہے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت نشر کی گئی ہے جب صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مشرق وسطی میں ایک خفیہ فوجی آپریشن کیا انجام دیا ہے۔

دوسری جانب نطنز سائٹ حادثہ کے بارے میں ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ صالحی نے کہا ہے کہ نطنز کی افزودگی مرکز پر ہونے والی کارروائی ملکی صنعتی اور سیاسی پیشرفت پر دشمن کی ناکامی اور جوہری صنعت پر مایوسی کی علامت ہے. یہ کاروائی اس بات کی علامت ہے کہ دشمن ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں سے مایوس ہو چکا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اس گھناؤنے اقدام کی مذمت کرتا ہے اور بین الاقوامی برادری اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی طرف سے اس جوہری دہشت گردی کا جواب دینے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ صالحی نے مزید کہا کہ ایران مجرموں اور ان کے دہشت گرد سربراہوں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Read 504 times