
Super User
ترک وزير خارجہ: ترکی کے پاس ایرانی تیل کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں
ترک وزير خارجہ نے کہا کہ ترکی کی تیل کی ریفائنریوں ميں تیل کے تصفیہ کے لئےمناسب وسائل نہیں ہیں اور ترکی کے پاس ایرانی تیل کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن بھی نہیں ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے دھمکی دی تھی کہ 2 مئی کو ایران سے تیل خریدنے والے چھ ممالک کے استثنی کو ختم کردیا جائےگا اور ان کی مدت میں مزید توسیع نہیں کی جائےگی ، امریکہ کے اس غیر قانونی فیصلے کو عالمی مزاحمت کا سامنا ہے۔
ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں : ہندوستان
ہندوستانی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تیل پر پابندی لگا کر اس کی جگہ دوسرا آپشن تلاش کرنا آسان کام نہیں۔ لہذا ہندوستان کو ایران کے تیل پر پابندی سے مزید کچھ عرصہ تک استثنی دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی وزير خارجہ کے اس مطالبے پر امریکی وزیر خارجہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان بظاہر الیکشن اور نئی حکومت کے آنے تک استثنی چاہتا تھا جسے امریکی وزیر خارجہ نے یہ کہہ کر رد کردیا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے تیل پر پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں مصمم ہیں۔ باخـر ذرائع کے مطابق ایران کے تیل کے خلاف امریکہ کا معاندانہ اقدام بھی اس کے ماضی کے اقدامات کی طرح ناکام ہوجائےگا۔
ایران چيلنجوں کا مقابلہ کرسکتا ہے/ تیل کے بازار سے ایران کو حذف کرنا نا ممکن: اوپیک کے سکریٹری جنرل
تیل کی عالمی تنظیم اوپیک کے سکریٹری جنرل محمد سینوسی بارکیندو نے تیل کی بین الاقوامی نمائش میں تیل کے بازار میں ایران کی موجودگی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کے بازار سے ایران کو حذف کرنا ناممکن ہے۔ تیل کی عالمی تنظیم اوپیک کے سکریٹری جنرل نے تیل گیس ، ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل کی 24 ویں بین الاقوامی نمائش کے مشاہدے کے دوران کہا ہے کہ ایران کو ماضی میں بھی ایسے چیلنجوں کا سامنا رہا ہے اور ایران موجودہ چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ اوپیک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اوپیک میں انفرادی فیصلے نہیں ہوتے بلکہ اجتماعی طور پر فیصلے کئے جاتے ہیں۔ اس نے کہا کہ اوپیک کی تشکیل کو 60 سال بیت گئے ہیں اور ہم نے ہمیشہ رکن ممالک کے درمیان اتحاد برقرار کرنے کی کوشش کی ہے۔ اوپیک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ تیل کے بازآر سے ایران کو حذف کرنا ممکن نہیں ہے ۔ اوپیک میں صلاح اور مشورے کے بعد فیصلے کئے جاتے ہیں ۔ اوپیک کسی خاص ملک کے مفادات کو نہیں بلکہ اجتماعی مفادات کو مد نظر رکھا جاتا ہے البتہ رکن ممالک اپنے لئے ذاتی طور پر فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی: ایرانی نوجوان امریکا اور صیہونیزم کی ذلت و شکست کا مشاہدہ کریں گے
یوم معلم کی آمد کی مناسبت سے پورے ملک کے اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ اور معلمین کی بہت بڑی تعداد نے بدھ کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی-
رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اساتذہ اور معلمین کو ایک قوم کے اہم ترین سرمائے یعنی انسانی سرمائے کا مربی قرار دیا اور فرمایا کہ اساتذہ اور معلمین ہی نئی تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھتے ہیں اور وہی جہالت کا مقابلہ کرنے کے میدان کے مجاہد ہوتے ہیں-
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم معلم یا ٹیچر ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہید استاد آیت اللہ مطہری کو خراج عقیدت یش کیا اور فرمایا کہ شہید آیت اللہ مطہری حقیقی معنی میں ایک ہمدرد اور مخلص معلم تھے-
رہبر انقلاب اسلامی نے معلم و استاد اور وزارت تعلیم و تربیت کے کردار کو انتہائی اہم اور بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا اور فرمایا کہ کسی ایک قوم کا سب سے عظیم سرمایہ انسانی سرمایہ ہوتا ہے کیونکہ ملک، انسانی سرمائے کے بغیر ان بعض دولتمند ملکوں کی طرح ہے کہ جن کی دولت حماقت آمیز طریقے سے انسانیت کے خائن اور غداروں کے ہاتھوں میں چلی جاتی ہے-
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ وزارت تعلیم کو چاہئے کہ وہ دانا، توانا، خردمند، متقی و پرہیز گار، کار آمد اور شجاع و ہوشیار انسانوں کی تربیت کرے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ قوم متحد رہے گی تو دشمن کی سازشیں خود دشمن کی ہی طرف پلٹ جائیں گی اور ایران کے نوجوان امریکا کی شکست اور صیہونیزم کی ذلت کا مشاہدہ کریں گے-
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دشمن کی جنگی صف بندی اور اقتصادی و سیاسی میدان میں ان کی یلغار اور سائبراسپیس کے ذریعے حملہ کرنے کی دشمن کی کوشش کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکا اور صیہونیزم سبھی میدانوں میں منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آپ نے فرمایا کہ البتہ یہ چیز امریکا کی موجودہ حکومت سے ہی مخصوص نہیں ہے لیکن امریکا کی موجودہ حکومت کے صدر نے جو کام آسان کر دیا ہے وہ یہ کہ وہ کھل کر سامنے آگیا اور پوری دنیا اب امریکا کا اصلی چہرہ دیکھ رہی ہے-
آپ نے فرمایا کہ ایرانی قوم کے خلاف دشمن کی جنگی صف بندی کے مقابلے میں ایرانی عوام کو بھی پوری طرح تیار رہنا چاہئے اور ملک کے سبھی حکام، قوم کے ایک ایک فرد اور ہر شعبے میں سرگرم توانا اور ماہر افراد کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے آمادہ اور میدان میں موجود رہنا چاہئے-
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ البتہ بظاہر فوجی جنگ کے میدان میں دشمن نے صف بندی نہیں کی ہے لیکن ہماری مسلح افواج پوری طرح ہوشیار ہیں-
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دین کا پرچم دنیا کے دیگر سبھی علاقوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اونچا اور بلند ہے اور علم و سائنس میں ترقی و پیشرفت کے لحاظ آج ایران دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کی کتاب کی بین الاقوامی نمائش کا دورہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کتاب کی 32 ویں بین الاقوامی نمائش کے مختلف شعبوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت اور ارشادی اسلامی عباس صالحی بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ تھے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کتابوں کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران کتاب کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں ناشرین کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے زیرِاہتمام پاک ایران تعلقات پر سیمینار کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی سینٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیراہتمام "پاک ایران تعلقات کا مستقبل" کے موضوع پر سینٹر کے آڈیٹوریم میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا، جس میں معروف سفاتکار اقبال احمد خان نے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سینٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران، ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں اقبال احمد خان کہا کہ 1947ء میں پاکستان بننے کے بعد سے ہی پاکستان اور ایران قریبی تعلقات کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی سکیورٹی ماحول نے دونوں ممالک کو قریب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور ایران اقتصادی، کمرشل اور سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون سے بےشمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) پاکستان اور ایران سمیت دیگر آٹھ ممالک کو علاقائی تعاون کیلئے پرکشش مواقع پیش کر سکتی ہے۔
رہبر انقلاب: امریکہ کی تیل کے معاملے میں عداوت اور سازش کا جواب دیا جائےگا/ امریکا ایرانی تیل کی برآمدات کو نہیں روک سکتا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ کام اور مزدور کے آغاز کے موقع پرلیبر یونین کے ہزاروں کارکنوں کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب میں ایران کے خلاف امریکی سازش کو ناکام اور شکست خوردہ قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی تیل کے معاملے میں عداوت اور سازش کا جواب دیا جائےگا، ایران کے تیل کی فروخت کا سلسلہ جاری رہےگا۔ رہبر معظم نے ملک میں لیبر یونینوں کی کارکردگی کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: ملکی ترقی اور پیداوار کے سلسلے میں مزدور طبقہ کا اہم اور کلیدی کردار ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کام کو ایک گرانقدر حرکت قراردیتے ہوئے فرمایا: کام کی قدر و قیمت کو عام فہم بنانا چاہیے تاکہ مزدور کی اہمیت کا مقام بھی پہچانا جائے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیداوارکی رونق میں کام و تلاش کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: پیداوار کی رونق مزاحمتی اقتصاد کا ایک اہم حصہ ہےاگر مزاحمتی اقتصادی پالیسیاں کو عملی جامہ پہنا دیا جائے تو ایران کے تیل اور اقتصاد کے بارے میں امریکی اور اسرائیلی حکام کی سازشیں ناکام اور غیر مؤثر ہوجائيں گی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قومی عزت کو ہر قوم کے اصلی مسائل اور ترجیحات میں قراردیتے ہوئےفرمایا: کوئی بھی قوم دشمنوں کے زیر اثر رہنا پسند نہیں کرتی اور نہ ہی وہ دشمنوں کے فیصلوں کو قبول کرتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکی اور اسرائیلی حکام کے دعووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی جمہوری نظام کے خلاف ہیں ایرانی قوم کے خلاف نہیں، حالانکہ ان کی یہ دشمنی اور عداوت ایرانی قوم کے ساتھ ہے کیونکہ اسلامی جمہوری نظام عوام کی مدد سے قائم ہوا ہے اگر عوام کی مدد نہ رہے تو اسلامی جمہوری نظام بھی باقی نہیں رہےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ 40 برس میں دشمنوں کی مختلف سازشوں اور ایران کے تیل کی برآمد کے سلسلے میں امریکہ کی حالیہ سازش اور کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم اور حکام نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ اگر وہ ہمت کریں اور چاہیں تو وہ تمام امریکی رکاوٹوں کو توڑ دیں گے اور امریکہ کی اس مذموم کو شش کو بھی ناکام بنادیں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران جتنی مقدار میں لازم اور ضروری سمجھے تیل کی برآمد کا سلسلہ جاری رکھےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئےفرمایا: تمہاری دشمنی اور عداوت کا جواب دیا جائےگا ، ایرانی قوم ایسی نہیں کہ اس کے خلاف کوئی سازش اور عداوت کرتا رہے اور وہ بیٹھ کر تماشا دیکھتی رہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نےایران پر تیل کے سلسلے میں امریکہ کے دباؤ کو بھی ایک اہم فرصت اور موقع قراردیتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم تیل پراپنا انحصار کم کرنے میں کامیاب ہوجائےگی۔
پابندیوں کے باوجود تہران اسلام آباد کے درمیان اقتصادی تعلقات میں فروغ کا امکان موجود: عمران خان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پیر کو تہران میں ایوان ہائے صنعت و تجارت و زراعت کے نمائندوں اور پاکستان کے تاجروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی اسّی ملین آبادی اور پاکستان اپنی دو سو ملین آبادی کے ساتھ خود ایک بہت بڑی اقتصادی قوت اور گنجائش ہے اور ان توانائیوں سے دونوں ملکوں اور علاقے کے مفاد میں استفادہ کیا جا سکتا ہے-
پاکستانی وزیراعظم نے جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کی اعلی سطح کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ملکوں نے اگر آج اقتصادی میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے برسوں قبل سے اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھے تھے لیکن افسوس کہ یہ چیز مغربی ایشیا کے ممالک اور پاکستان، ایران، افغانستان اور ہندوستان جیسے ملکوں کے درمیان بہت زیادہ نہیں پائی جاتی۔
تہران کے ایوان ہائے صنعت و تجارت و زراعت کے سربراہ مسعود خوانساری نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم اطمینان بخش نہیں ہے، کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی حجم کی گنجائش موجودہ سطح سے کہیں زیادہ ہے-
ملایشیاء ؛ کریسٹل مسجد
ملیشیاء کے شہر ترنگانو Terengganu کے جزیرہ وان میں میں واقع مسجد کریسٹل ملک کی اہم مساجد میں شمار کی جاتی ہے
مسجد کی بیرونی سجاوٹ اور خوبصورتی ہر کی توجہ اپنی جانب کھینچتی ہے اور کریسٹل و اسٹیل سے بنی دیواریں مسجد کی کشش میں اضافہ کرتی ہیں۔