اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے ايراني عوام کي پيشرفت کا مطلب پوري دنيا ميں پرچم توحيد کي سربلندي ہے -
صدر احمدي نژاد نے ايران پر مسلط کي گئي آٹھ سالہ جنگ کے دوران اسير کرلئے گئے جانبازوں سے ملاقات ميں جو بعد ميں آزاد ہوکر ايران واپس آچکے ہيں، اسلامي جمہوريہ ايران کي ترقي وپيشرفت کي راہ ميں دشمن کي طرف سے کھڑي کي جانےوالي مشکلات اور دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسي بھي قوم کي ترقي وپيشرفت کي راہ ميں ہميشہ مشکلات اور رکاوٹيں آتي ہيں ليکن ان مشکلات کا مقابلہ کرنے کے سوا اور کوئي راستہ نہيں ہوتا –
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اللہ کے لطف و کرم اور ايران کے عوام اور حکام کي کوششوں اور حوصلوں کي بدولت دشمن کي طرف سے کھڑي کي گئي مشکلات کو عبور کرليں گے کہا کہ آج صدام کي جيلوں سے آزاد ہوکر آنےوالے جانباز کئي سال کي قيد و بند کي زندگي گذارنے کے بعد ملک کے مختلف علمي سائنسي اور اقتصادي ميدانوں ميں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہيں -
انہوں نے کہا کہ يہ لوگ اپنے جذبہ ايثار و فداکاري کے ذريعے ملک کي ترقي و پيشرفت ميں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہيں