الامہ نیوز کے مطابق نے الازھر مرکز نے سورہ نور کی آیت ۳۱ اور سورہ احزاب کی آیت ۵۹ کو حجاب پر عقلی اور منطقی دلیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر بحث کی گنجائش باقی نہیں رہتی اور کسی کو حق نہیں کہ حجاب کی مخالفت کرے۔
الازھر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض افراد حجاب کے واجب ہونے پر غیر علمی بحث کرتے ہوئے اس کو نادرست قرار دیتے ہیں۔
مرکز نے حجاب کے حوالے سے قرآنی آیات کا حوالہ دیا ہے جسمیں آیت ۳۱ سوره نور «وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ: جسمیں عورتوں کو نامحرم سے دور رہنے اور چادر اوڑھنے جبکہ آیت ۵۹ سوره احزاب «يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا: جسمیں پیغمبر اسلام سے کہا گیا ہے کہ اپنی عورتوں کو زینت چھپانے کا کہا گیا ہے ۔
الازھر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر منصفانہ انداز میں دیکھا جائے تو حجاب یا پردہ اسلامی خواتین کے فائدے میں ہے اور یہ عین فطرت کے مطابق ہے۔
الازھر نے تاکید کی ہے کہ غیر ماہر افراد حجاب کے موضوع پر غیر منطقی بیانات سے گریز کریں اور اس کو اہل علم افراد پر چھوڑیں کہ وہ فیصلہ کریں۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں مصر میں حجاب کے واجب یا غیر واجب ہونے کے حوالے سے بحث چھیڑ گیی ہے اور بعض فن کاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حجاب پر پابندی لگائی جائے۔/