
سلیمانی
شہید ابو مہدی مہندس کے پیکر پاک کی بصرہ میں تشییع
شہر بصرہ میں کئی لاکھ افراد نے سپاہ اسلام کے غیور اور بہادر کمانڈر شہید ابو مہدی مہندس کی تشییع جنازہ میں بھر پور شرکت کی اور عراق سے امریکی فوجیوں کو فوری طور پر نکالنے کا مطالبہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق شہید ابو مہدی مہندس اپنے عظیم مہمان شہید میجر جنرل سلیمانی کو تہران پہنچاکر اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جہاں بصرہ میں لاکھوں عراقیوں نے ان کی تشییع جنازہ میں بھر پور شرکت کی اور عراق سے امریکی دہشت گردوں کے خاتمہ کے سلسلے میں ان کی کوششوں پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔واضح رہے کہ شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کو بغداد ايئر پورٹ کے قریب 3 جنوری بروز جمعہ امریکہ نے ایک بزدلانہ ، مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملے میں شہید کردیا تھا ۔ شہید ابو مہدی مہندس بغداد ايئر پورٹ پر اپنے مہمان جنرل سلیمانیکو لینے کے لئے آئے تھے ۔ اور سپاہ اسلام کے دونوں اہم کمانڈر امریکی ہوائی حملے میں شہید ہوگئے اور حملے کی ذمہ داری بھی امریکہ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ میجرجنرل سلیمانی کو امریکہ کے خبیث ترین اور اس دور کے یزید صدر ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا گيا ہے۔
امریکہ سے سخت انتقام لیں گے/ امریکہ کے لئے شہید سلیمانی ،جنرل سلیمانی سے بڑا خطرہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے امریکہ سے شہید قاسم سلیمانی کے خون کا سخت بدلہ لینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے لئے شہید سلیمانی ،میجر جنرل سلیمانی سے کہیں زیادہ خطرہ بن گيا ہے۔
میجر جنرل حسین سلامی نے کرمان کے آزادی اسکوائر پرشہید میجر جنرل سلیمانی کی تشییع میں شریک کئی ملین افراد کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام اطمینان رکھیں ہم شہید میجر جنرل سلیمانی کے خون کا سخت انتقام لیں گے ۔
میجر جنرل سلامی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو اسلامی ، اخلاقی اور انسانی اقدار اور اصولوں کا حامل بے مثال کمانڈر قراردیتے ہوئے کہا کہ شہید میجر جنرل سلیمانی فداکار،شجاع ، حکیم، مدیر اور مدبرکمانڈر تھے اور انھوں نے اپنی حکمت عملی کے ذریعہ خطے میں امریکہ کی دہشت گردانہ پالیسیوں کو ناکام بنانے اور شکست سے دوچار کرنے میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا۔ جنرل سلامی نے کہا کہ عراق اور شام میں داعش کی شکست درحقیقت امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شکست تھی۔ کیونکہ امریکہ نے داعش کو شام میں بشار اسد کی حکومت گرانے اور عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے تشکیل دیا اور اسے پیشرفتہ ترین فوجی ہتھیار فراہم کئے اور داعش کی تربیت کے لئے بعض علاقائی ممالک میں ٹریننگ سینٹربھی قائم کئے۔
میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ میجر جنرل سلیمانی پر امریکہ کا بزدلانہ اور بہیمانہ حملہ بھی امریکہ کی شکست کا مظہر ہے کیونکہ سلیمانی آج بھی زندہ ہے اور وہ ہمیشہ کے لئے زندہ ہیں اور شہید سلیمانی امریکہ کے لئے میجر جنرل سلیمانی سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے اور ہم شہید سلیمانی کے خون کی بدولت خطے میں امریکہ کی فوجی موجودگی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ دنیائے اسلام سے امریکی فوجیوں کا انخلا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلامی ممالک کو امریکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں اور اسلامی ممالک سے امریکی فوجیوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑا کر ان پر اپنی گرفت مضبوط کئے ہوئے ہے ان کے مالی اور اقتصادی وسائل کو لوٹ رہا ہے۔ ہمیں امریکہ کی اس پالیسی کو ناکام بنا پر امریکہ کو خطے سے فرار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے افغانستان، شام ، عراق ، لبنان اور فلسطین میں شیعوں سے زیادہ سنیوں کی مدد کی ہے ہمارے لئے شیعہ یا سنی معیار نہیں ہم مسلمان ہیں اور ہم نے مظلوموں کی ہرجگہ مدد کی ہے اورہم مستقبل میں بھی مظالوموں کی مدد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کی نظر سے گر گیا ہے اور آج دنیا بھر میں امریکہ کو نفرت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔
شہید سلیمانی کی بیٹی کی آتش بیانی کی عالمی سطح پر کوریج
الجزیرہ نے لکھا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تشیع کی تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خطاب کیا اور کہا کہ امریکہ کا علاقے سے اخراج یقینی ہے۔
الجزیرہ نے اجتماع میں اسماعیل ہانیہ کے خطاب کو بھی پیش کیا اور اور جنرل سلیمانی کی بیٹی کے خطاب کو کوریج دی۔

الجزیره نے لکھا ہے کہ «زینب سلیمانی» نے امریکہ اور اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ انکے تاریک دن قریب ہیں۔
لبنان کے «المیادین» نے سردار قاسم سلیمانی کی بیٹی اور اسماعیل هنیه کے خطاب کو اہم لکھا ہے اور کہتا ہے۔

زینب نے خبردار کیا ہے کہ انکے والد کی شہادت سے انسانوں کی فطرت بیدار ہوگی۔
«السومریه نیوز» نے لکھا ہے کہ سردار سلیمانی کی بیٹی نے کہا ہے کہ یہ خام خیالی ہے کہ انکے والد کی شہادت سے سب کچھ ختم ہوگیی ہے۔

نیوز چینل «رشیایا الیوم» نے زینب سلیمانی نے عراق اور ایران میں تشیع کے اجتماع کو امریکہ کے لیے واضح پیغام قرار دیا اور کہا کہ سلیمانی لوگوں کے دلوں میں موجود ہے۔

نیوز چینل «بوابةالفجر» نے لکھا کہ سلیمانی کی بیٹی نے خبردار کیا ہے کہ احمق ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ سلیمانی کی شہادت سے سب کچھ ختم ہوگا۔

«الخلیج اونلاین» کے مطابق سلیمانی کی شہادت سے امریکہ اور اسرائیل کے برے دن قرب تر ہوگیے ہیں۔


شہید سلیمانی کی بیٹی کی آتش بیانی کی عالمی سطح پر کوریج
الجزیرہ نے لکھا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تشیع کی تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خطاب کیا اور کہا کہ امریکہ کا علاقے سے اخراج یقینی ہے۔
الجزیرہ نے اجتماع میں اسماعیل ہانیہ کے خطاب کو بھی پیش کیا اور اور جنرل سلیمانی کی بیٹی کے خطاب کو کوریج دی۔

الجزیره نے لکھا ہے کہ «زینب سلیمانی» نے امریکہ اور اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ انکے تاریک دن قریب ہیں۔
لبنان کے «المیادین» نے سردار قاسم سلیمانی کی بیٹی اور اسماعیل هنیه کے خطاب کو اہم لکھا ہے اور کہتا ہے۔

زینب نے خبردار کیا ہے کہ انکے والد کی شہادت سے انسانوں کی فطرت بیدار ہوگی۔
«السومریه نیوز» نے لکھا ہے کہ سردار سلیمانی کی بیٹی نے کہا ہے کہ یہ خام خیالی ہے کہ انکے والد کی شہادت سے سب کچھ ختم ہوگیی ہے۔

نیوز چینل «رشیایا الیوم» نے زینب سلیمانی نے عراق اور ایران میں تشیع کے اجتماع کو امریکہ کے لیے واضح پیغام قرار دیا اور کہا کہ سلیمانی لوگوں کے دلوں میں موجود ہے۔

نیوز چینل «بوابةالفجر» نے لکھا کہ سلیمانی کی بیٹی نے خبردار کیا ہے کہ احمق ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ سلیمانی کی شہادت سے سب کچھ ختم ہوگا۔

«الخلیج اونلاین» کے مطابق سلیمانی کی شہادت سے امریکہ اور اسرائیل کے برے دن قرب تر ہوگیے ہیں۔


ر معظم انقلاب اسلامی نے شہید قاسم سلیمانی کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی
قاسم سلیمانی کا شامی فیملی کے نام خط
العالم نیوز کے مطابق اس پر اثرخط جو عربی میں لکھا گیا ہے ہے اس کا متن کچھ یوں ہے۔
محترم اور قابل احترام فیملی ! سلام علیکم
میں آپکا بھائی قاسم سلیمانی ہوں، آپ مجھے جانتے ہوں گے۔
ہم نے اھل سنت کے لیے کافی خدمات انجام دیے ہیں۔ میں شیعہ ہوں اور آپ سنی ہیں، مگر میں بھی ایک طرح سے سنی ہوں کیونکہ میں سنت رسول خدا صلی الله علیه و آله پر ایمان رکھتا ہوں ان شاءالله اس راہ پر قایم رہونگا.. اور آپ بھی ایک طرح سے شیعه ہیں کیونکہ آپ اهل بیت علیهم السلام سے محبت کرتے ہیں۔ قرآن کریم ، صحیح بخاری اور آپ کے گھر میں موجود کتابوں سے اندازہ ہوا کہ آپ با ایمان لوگ ہیں۔
پہلے تو آپ سے معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کے گھر کے بلا اجازت استعمال کیا۔
اور دوسری بات یہ کہ آپ کے گھر کا جو بھی نقصان ہوا ہے اس کو دینے کے لیے تیار ہوں۔
آپ اور اپنی جانب سے میں نے قرآن کریم سے استخارہ لیا اور سوره مبارکه فرقان کی آیات جو صفحات ۳۶۱ و ۳۶۲ پر ہیں کو دیکھا آپ بھی ملاحظہ کریں اور ہم سب اس پر غور و فکر کریں۔
میں نے آپ کے گھر میں دو رکعت نماز ادا کی اور آپ کی جانب سے بھی نماز ادا کی اور خدا ہم سب کی عاقبت کو بخیر کرے۔
آپ کی دعاوں کا طالب
آپ کا بھائی یا بیٹا - سلیمانی
دنیا کو شہید قاسم سلیمانی پر امریکہ کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنی چاہیے
فلسطین کے سابق وزير اعظم اور فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے شہید قاسم سلیمانی کے تشییع جنازہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو شہید قاسم سلیمانی پر امریکہ کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنی چاہیے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم رہبر معظم انقلاب اسلامی ، ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کو شہید قاسم سلیمانی کی دردناک شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرنے کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس سے تہران آیا ہوں ، میں ایران کی غیور اور بہادر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے ہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا، شہید قاسم سلیمانی بیت المقدس کی ازادی کی علامت ہیں اور ہم ان کے نقش قدم اور ان کے مشن پر گامزن رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں شہید قاسم سلیمانی کے اہلخانہ اور فرزندوں کو تعزیت پیش کرنے کے لئے آیا ہوں ۔ شہید قاسم سلیمانی کا ہم سب پر احسان ہے۔
فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے اپنی پوری زندگی فلسطینیوں کی حمایت اور بیت المقدس کی ازادی کے سلسلے میں صرف کی۔ ہم انھیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ ہم ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت پر اسلامی مزاحمت کی کامیابی اور فتح یقینی ہے اور ہم اسرائیل کو نابود کرکے شہید قاسم سلیمانی کی روح کو شاد کریں گے۔
جنرل سلیمانی سامراجیت اور صہیونیزم کیلئے ڈراونا خواب : شھید سلیمانی کی بیٹی
شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے پیر کے روز دارالحکومت تہران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے ساتھیوں کے جلوس جنازے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے والد کی سوچ اور جہاد نے مزاحمتی فرنٹ کو ایک کامیاب مکتب میں تبدیل کردیا ہے، امریکہ کو جان لینا چاہیئے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مکتب فکرکے طلبا و طالبات جب تک زندہ ہیں تکفیریوں اور سامراجیوں کے بڑھتے ہوئے خوف اور بے چینی کا باعث ہوں گے.
جنرل سلیمانی کی بیٹی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان جدائی کے لئے اپنی اسٹریٹیجک غلطی اور دو عظیم مجاہدوں کی شہادت کے ساتھ دونوں عوام کے تاریخی اتحاد اور امریکہ سے ہمیشہ کیلئے نفرت کا باعث بن گیا.
انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے اہلخانہ جو مغربی ایشیا سمیت شام، عراق، لبنان، افغانستان، یمن اور فلسیطن میں امریکی ذلت کو دیکھ چکے ہیں اب اپنے فرزندوں کی موت کے دن بھی دیکھ لیں گے۔
شہید سلیمانی کی بیٹی نے رہبرانقلاب اسلامی سے تجدید عہد کرتے ہوئے کہا کہ اے رہبرانقلاب: شہید سلیمانی کی اولادیں ہمیشہ آپ کی مطیع وہ فرمانبردار اور راہ اسلام ولایت میں سرفروشی کے لئے آمادہ ہیں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید قاسم سلیمانی کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے دیگر شہید ساتھیوں کے پاک پیکروں پر نماز جنازہ ادا کی۔ شہید قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کی نماز جنازہ میں ایران کے صدر حسن روحانی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سمیت ایران کے اعلی فوجی اور سول حکام نے بھی شرکت کی۔ تہران میں اسلام کے مایہ ناز شہداء کی تشییع جنازہ میں کئی ملین افراد نے شرکت کی۔