Super User

Super User

میانمار کی حکومت ، اسلامی ممالک کے وفد کو دورے کی اجازت دےاسلامی تعاون تنظیم نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیائی مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے اسلامی ممالک کے وفد کو دورے کی اجازت دی جائے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے کل اتوار کو میانمار کے مسلمانوں کے موضوع پر منعقد ہونیوالے خصوصی اجلاس کے اختتام پر میانمار کے حکام سے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک کے وزارتی وفد کو میانمار کے دورے کی اجازت دی جائے ۔ اس اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے میانمار کے مسالمانوں پر جاری تشدد کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے اسے، بحران کے خاتمے کےلئے میانمار کی حکومت کی منفی کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا۔

اس سے قبل مارچ میں بھی اکمل الدین احسان اوغلو نے میانمار کے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ مسلمانوں پر شدت پسند بڈھسٹوں کے حملوں کی روک تھام کرے ۔ اسلامی تعاون تنظیم گذشتہ ایک سال سے میانمار میں وفد بھیجنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ابھی تک دورے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

لاہور میں خسرے نے خطرے کی گھنٹی بجادیپاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور کے معروف میو اسپتال میں خسرے سے متاثرہ اکیس نئے بچے داخل کرادیئے گئے ہیں۔ یوں رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں اب تک گیارہ سو سے زائد بچے سے خسرے کے باعث اسپتال داخل ہونے پر مجبور ہوئے ، جبکہ گذشتہ تین دنوں میں پانچ بچے زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ لاہور میں خسرے نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ ہر گزرتے دن خسرے سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔نگراں صوبائی وزیر صحت پہلے ہی اعتراف کرچکی ہیں کہ خسرہ کی روک تھام کرنے کے لیے مہم موثر ثابت نہیں ہوئی۔ یہ بات یوں بھی ثابت ہوتی ہے کہ صرف میو اسپتال میں رواں سال اب تک مختلف اوقات میں گیارہ سو سے زائد بچے داخل ہوچکے ہیں ، جبکہ اپریل کے تیرہ دنوں میں خسر ے سے متاثرہ دو سو بچے میو اسپتال میں داخل ہوئے ہیں ۔ میواسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد پرویز کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کے لیے اسپتال میں دو خصوصی وارڈز بنادیئے گئے ہیں ، جبکہ شدید متاثرہ بچوں کا علاج انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں کیا جارہا ہے۔

ايران اور متحدہ عرب امارات کے مابین سکورٹی تعاون میں توسیعایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے داخلہ نے دو طرفہ سکورٹی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے –

ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی پہونچنے پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو ميں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا فروغ ، تمام شعبوں خاص طور پر سیکورٹی اور فوجی شعبے میں اہمیت کا حامل ہے – وہ امارات کے حکام سے دو طرفہ تعاون میں فروغ سمیت دیگر مسائل پر بھی بات چیت کریں گے ۔

امارات کے وزیر داخلہ " شیخ سیف بن زاید آل نہیان " نے بھی جنوبی ایران کے صوبے بو شہر کے حالیہ زلزلے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہیئے کہ بحران پر قابو پانے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں -

غزہ پٹی کا محاصرہ ،علاقہ ایک بار پھر انسانی المیے کے دہانے پرغزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے محاصرے سے یہ علاقہ ایک بار پھر انسانی المیے کے دہانے پر پہنچ گيا ہے۔ المنار کے نمائندے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کرم ابو سالم گذر گاہ کو بند کردیا ہے اور اسی وجہ سے غزہ انسانی المیے کے دہانے پر آ پہنچا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گذرگاہ ابوسالم کےبند کئےجانے سے غزہ کےلئے دواوں، ملک پاوڈر، اور ایندھن کی شدید قلت ہوچکی ہے۔ فلسطین کامرس چیمبرس کے سربراہ ماہر طباع نے کہا ہےکہ محاصرے سے قدرتی گيس کی سپلائي بند ہوگئي ہےجس سے غزہ کے سارے باشندے متاثر ہوچکے ہیں اور انہیں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر فلسطینی گروہوں نے گذرگاہوں کو بندکرنے کے صیہونی اقدام کو گذشتہ نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

عراق پرامریکہ کا حملہ غلط تھا، امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کولین پاولامریکہ کے سابق وزیر خارجہ کولین پاول نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہےکہ عراق پرامریکہ کا حملہ غلط تھا۔ مھر نیوز کی رپورٹ کے مطابق کولن پاول نے اشتٹرن نامی جریدے کے ساتھ گفتگو میں ریپبلیکن پارٹی کا رکن ہونے کےباوجود اس پارٹی پر تنقید کی۔ کولن پاول نے عراق پرحملوں کو اپنی زندگي میں سب سےزیادہ مایوسی کا سبب قراردیا۔ کولن پاول دوہزار تین میں عراق پر امریکہ کے حملوں کے وقت امریکہ کے وزیر خارجہ تھے۔ امریکہ کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ری پبلیکن پارٹی امریکہ کے حقائق کو نظر انداز کررہی ہے جبکہ امریکہ تباہی کی طرف جارہا ہے اور ہر روز دنیا کے حقائق سے دور ہوتاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ری پبلیکن پارٹی کی پالیسیوں سے متفق نہیں ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر اوباما کی پالیسیوں کی حمایت کی۔

رہبر معظم سے برونڈی کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات

۲۰۱۳/۰۴/۱۰ - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے برون‍ڈی کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی افریقی ممالک پر مثبت نگاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران ، افریقی ممالک کی پیشرفت ، ترقی اور ان کے اتحاد کا استقبال کرتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے افریقی ممالک کے استعمار کے دوران بعض یورپی ممالک اور امریکہ کی طرف سے ان ممالک میں معاندانہ اقدامات، سازشوں اور فتنہ پیدا کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امیدوار ہیں کہ پیشرفت اور ترقی کے لحاظ سےافریقہ بالخصوص برونڈی کا مستقبل مزید درخشاں اور تابناک ہو۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور برونڈی کے باہمی تعلقات کے فروغ کا خیر مقدم کرتے ہوئے فرمایا: افریقی یونین تمام افریقی ممالک کے اقتدار کے مرکز میں تبدیل ہوسکتی ہے، اور اسلامی جمہوریہ ایران، افریقی یونین کے اتحاد کی حمایت کرتا ہے۔

اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد بھی موجود تھے۔، برونڈی کے صدر نے ایران اور برونڈی کے 28 سالہ روابط کی جانب اشارہ کیا اور ایران و برونڈی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کو اپنے سفر کا اصلی مقصد قراردیا ۔

برونڈی کے صدر نےاستعماری طاقتوں کی جانب سے افریقی ممالک پر ڈھائے جانے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: افریقی ممالک بالخصوص برونڈی بہتر مستقل کی تلاش میں ہیں۔

ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایتپاکستان نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ حکومت اسلام آباد ایران کے ایٹمی معاملے کا پرامن حل تلاش کرنے کے لئے ایران کے ساتھ عالمی اداروں کے تعاون کی حمایت کرتی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے آلماتی میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے حالیہ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے میں طاقت کے استعمال سے الٹا نتیجہ نکلے گا۔ اعزاز احمد نے امید ظاہر کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران این پی ٹی معاہدہ کا رکن ہونے کی حیثیت سے ایٹمی معاملے کو سلجھانے میں مفید کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی یہ ہےکہ اسلام آباد ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کے لئے پرامن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کا مخالف ہے۔ واضح رہے حال ہی میں قزاقستان کے شہر آلماتی میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات ہوئے تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ ایران کے جائز ایٹمی حقوق تسلیم کئے جائيں۔

رامین مہمان پرست نے آج تہران میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ ایران کے جائز ایٹمی حقوق تسلیم کئے جائيں اور اعتماد سازی کے اقدامات کئے جائيں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قزاقستان کے شہر الماتی میں ہونے والے ایران اور گروپ پانج جمع ایک کے حالیہ مذاکرات میں یورینیم کی افزودگي کے حق کو تسلیم کئے جانے اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کی دشمنی کے خاتمے کے دو بنیادی محوروں پر تاکید کی گئی۔رامین مہمان پرست نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے اگلے دور کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ایران اس سلسلے میں کیتھرین ایشٹون کے جواب کا منتظر ہے اور موجودہ حالات میں اب گروپ پانچ جمع ایک کو ثابت کرنا ہے کہ وہ مذاکرات جاری رکھنے کے لئے کس حد تک نیک نیت اور پرعزم ہے اور ملت ایران کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے کیا اقدامات کرسکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران منطقی اور سنجیدہ مذاکرات پر یقین رکھتا ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنی آمادگی کا اعلان کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ کیتھیرین ایشٹون یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کی سربراہ ہیں اور ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں وہ اس گروپ کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کر رہی تھیں

۲۰۱۳/۰۴/۰۹- رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے صوبہ بوشہر میں آنے والے شدید زلزلہ کے بعد اپنے پیغام میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار اور ان کے لئے صبر و اجر کی دعا طلب کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

صوبہ بوشہر میں زلزلہ کے دردناک حادثے میں جانی اور مالی نقصان کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس اور غم و اندوہ ہوا ہے۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سے جاں بحق افراد کے لئے رحمت و مغفرت ، زخمیوں کے لئے جلد از جلد شفایاب ہونے اور پسماندگان کے لئے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں نیز صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ ، صوبائی حکام اور مرکز میں متعلقہ حکام کو سفارش کرتا ہوں کہ وہ بھر پور انداز میں متاثرہ افراد کی نجات اور مالی نقصان اٹھانے والوں کی پشتپناہی کریں، اور امید ہے کہ ملک بھر کے عوام بھی ہمیشہ کی طرح متاثرہ افراد کے رنج و غم اور مصائب کو کم کرنے میں اپنا اہم نقش ایفا کریں گے۔

والسلام علیکم و رحمه الله

سید علی خامنه ای

20/فروردین ماه/1392

ایران کے بوشہر صوبے میں کل آنیوالے زلزلے کے حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر سے 90 کلومٹر کے فاصلے پر آنیوالے اس زلزلے میں مذکورہ ایٹمی پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس زلزلے کے حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو آگاہ کیا ہے اور موصولہ رپورٹ کے مطابق بوشہر ایٹمی بجلی گھر کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور اس میں کام معمول کے مطابق جاری ہے اور اس سے کسی ریڈیو ایکٹیو تابکاری کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

اس سے قبل ایران کے ایٹمی اینرجی ادارے کے متعلقہ حکام نے بھی اعلان کیا تھا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کا کام جاری ہے اور زلزلے سے اسے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے جنوبی صوبہ ،بوشہر میں کل 6.1 شدت کا زلزلہ ہوا جسکے نتیجے میں آخری اطلاعات کے مطابق 32 افراد جاں بحق اور 850 زخمی ہوگئے ہیں۔