
Super User
ایران میں زلزلے کے جھٹکےسینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی
اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی علاقے بوشہر میں آج آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ۔
فارس نیوز کے مطابق آج منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر بائيس منٹ پر زلزلے کے جھٹکے بوشہر کے کئی علاقوں میں محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ ایک تھی۔ آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی اور اب تک 31 افراد جاں بحق اور500 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ لا تعداد گھر مٹی کےڈھیر میں تبدیل ہو گئے ۔ جبکہ زلزلے کےبعد انتیس آفٹر شاکس محسوس کئے گئے۔
زلزلے کےبعد شہر شنبہ میں کرائسس مینجمینٹ سنٹر قائم کردیا گيا ہے اور امدادی کاروائياں بڑے پیمانے پر جاری ھیں۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بوشہر ایٹمی بجلی گھر کو کوئي نقصان نہیں پہنچا اور یہ ایٹمی بجلی گھر معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔
جنوبی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے ایران سمیت عرب امارات، عمان، قطر اور سعودی عرب میں بھی محسوس کئے گئے تاہم ایران کے علاوہ کسی اور ملک سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ماؤ نوازوں کی ہڑتال، ہنگامہ آرائی
ہندوستان کی دو ریاستوں بہار اور جھار کھنڈ میں ماؤ نواز دہشت گردوں نے ہڑتال کے دوران زبردست ہنگامہ آرائي اور توڑ پھوڑ کی ہے۔
دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی دو مشرقی ریاستوں بہار اور جھار کھنڈ میں ماؤ نوازوں نے اپنی دو روزہ ہڑتال کے آخری دن آج زبردست ہنگامہ آرائي کی۔
رپورٹ کے مطابق ماؤ نوازوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران دو سرکاری عمارتوں کو دھماکے سے اڑادیا اور ایک تھانے پر حملہ کیا لیکن پولیس فورس نے اس حملے کو ناکام بنادیا۔ماؤ نواز دہشت گردوں نے ریل پٹریوں کو بھی نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ریل ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گيا۔
ہڑتال کی وجہ گزشتہ دنوں ماؤ نوازوں کے آپسی تصادم میں 10 شدت پسندوں کی ہلاکت بتائي گئي ہے۔ماؤ نواز دہشت گردوں کو شک ہے کہ یہ آپسی تصادم پولیس کی سازش کا نتیجہ تھا۔
پاکستان کی جانب سے ایران کے جائز ایٹمی حقوق پر تاکید
پاکستان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کے جائز ایٹمی حقوق ملنے چاہئيں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے مسعود خان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کواس کے جائز ایٹمی حقوق ملنے چاہئيں اور اس کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے کا حق حاصل ہونا چاہئے۔
مسعود خان نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے الماتی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اور مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ سعید جلیلی کے اس بیان کے بارے میں کہ ایران کے ایٹمی حق پر مغرب کے اعتراف سے مذاکرات کی پیش رفت میں مدد مل سکتی ہے کہا کہ پاکستان کا یہ موقف ہے کہ این پی ٹی معاہدے کا رکن ہونے کی حیثیت سے ایران کو اس کے جائز ایٹمی حقوق حاصل ہونے چاہئيں اور اس کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے کا حق حاصل ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا تاکید کی ہے کہ این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پر وہ پرامن استفادے پر مبنی اپنے مسلمہ ایٹمی حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔سعید جلیلی نے بھی کل شام الماتی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس میں یورینیم کی افزودگي سمیت ایران کے مسلمہ حقوق پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ قزاقستان کے شہر الماتی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جمعہ کے روز مذاکرات شروع ہوئے تھے جو کل اختتام پذیر ہوگئے۔دو دن میں مذاکرات کے چار دور ہوئے۔ان مذاکرات میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے ایرانی وفد کی قیادت کی جبکہ گروپ پانچ جمع ایک کے وفد کی قیادت یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹون نے کی۔
صالحی: ایرانی قوم نے ہمیشہ سختیوں کا مقابلہ کیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ پختہ عزم و ارادے کی بدولت ایرانی قوم نے ہر طرح کے مشکل حالات اور سخت بحرانوں کا مقابلہ کیا ہے ۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسی حالت میں کہ ایران کے دشمن، شدید دباؤ اور سخت پابندیاں عائد کرکے ایران کو گوشہ نشین کرنے کی کوشش کررہے تھے تہران، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے میں کامیات رہا ہے ۔ جناب علی اکبر صالحی نے ایرانی قوم کی ترقی و پیشرفت کی راہ میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اپنے آہنی عزم و ارادے سے ہر طرح کا دشوار مرحلہ آسانی سے طے کرلے گی ۔
روہنگیائی مسلمانوں کی حمایت میں پاکستان میں مظاہرہ
ہزاروں پاکستانی مسلمانوں نے کل جمعہ کو میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں پر شدت پسند بڈھسٹوں کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں کل جمعہ کو ہزاروں شہریوں نے میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں ریلی نکالی ۔ مظاہرین نے مسالمانوں کے خلاف شدت پسند بڈھسٹوں کے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے میانمار کی حکومت کو بھی ان مظالم میں برابر شریک قرار دیا اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں پر جاری تشدد کو ختم کرنے میں فوری طور پر کردار ادا کریں۔
مغربی ممالک کی یکطرفہ پابندیاں ناکام ہوں گی
تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي ۔
خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ مغربی ممالک کی یکطرفہ پابندیاں جو ایران کی ملت و حکومت کے درمیان فاصلے پیداکرنے کے لئے عائد کی گئي ہیں ناکام ہوکررہیں گي۔ آیت اللہ کاظم صدیقی نے ایران کےخلاف مغربی ملکوں کی غیر دانشمندانہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں بظاہر ایران کے ایٹمی پروگرام کے بہانے لگائي گئي ہیں لیکن دشمن کا بنیادی ھدف عوام کو اسلامی حکومت کے مقابل لاکھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کی وجہ سے ملت اسلامی نظام کی زیادہ سے زیادہ حمایت کررہی ہے اور ان پابندیوں کا ایک اور مقصد آئندہ صدارتی الیکشن کے موقع پر مسائل کھڑے کرنا بھی ہے لیکن ان مسائل کے پیش نظر ملت ایران ہمیشہ کی طرح الیکشن میں بھرپور طرح سے شرکت کرکے دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنادے گي۔ خطیب جمعہ تہران نے مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ خلا میں مختلف طرح کے مصنوعی سيارچے اور زندہ جانور بھیجنا، مختلف طرح کے پیشرفتہ جنگي طیارے بنانا ظاہر کرتا ہےکہ ملت ایران پابندیوں سے شکست نہیں کھائے گي۔ انہوں ایران میں اور سرحدوں پر امن سکون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سکیورٹی فورسز کی محنت سے آئندہ صدارتی انتخابات پرامن فضا میں کرائے جائيں گے۔ آیت اللہ صدیقی نے دوہزار بارہ میں غزہ پر صیہونی حکومت کی آٹھ روز جارحیت میں غزہ کے عوام کی استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس فتح سے جو ملت وحکومت ایران کی حمایت سے حاصل ہوئي ہے ایک بار پھر عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ آیت اللہ صدیقی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں واحد دینی جمہوری حکومت ہے اور عوام نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اس نظام کے حق میں ریفرینڈم میں ووٹ دیا تھا۔
میانمار میں ایمرجنسی کے اعلان کے باوجود فرقہ وارانہ فسادات
میانمار میں ایمرجنسی کے اعلان کے باوجود فرقہ وارانہ فسادات مزید تین شہروں میں پھیل گئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق میانمار میں ایمرجنسی کے اعلان اور فوج کی تعیناتی کے باوجود فرقہ وارانہ فسادات مزید تین شہروں میں پھیل گئے ہیں۔ میانمار کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ ملک کے وسط میں فرقہ وارانہ فسادات میں اضافہ ہورہا ہے اور فسادات یامتین سمیت مزید تین شہروں میں بھی شروع ہوگئے ہیں۔یامتین میں ایک مسجد اور مسلمانوں کے پچاس گھروں کو آگ لگا دی گئي اور لیوی شہر میں بھی متعدد گھروں اور ایک مسجد کو جلا دیا گيا ہے۔یامتین میکتیلا شہر سے 64 کلومیٹر دور واقع ہے جہاں گزشتہ بدھ کو انتہا پسند بدھسٹوں نے کئي مسجدوں کو نذر آتش کردیا تھا جس کے بعد فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ میانمار کے صدر نے جعہ کو علاقے میں ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے فوج کو تعینات کردیا تھا۔ میانمار کے حکام کے مطابق ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی نئي لہر میں کم سے کم 32 افراد مارے گئے ہیں جبکہ فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں 35 افراد کو گرفتار کیا گيا ہے۔ دریں اثنا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میانمار کی پولیس نے تشدد روکنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال میانمار میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں سینکڑوں روہنگیا مسلمان جاں بحق اور ہزاروں کی تعداد میں بے گھر ہوگئے تھے۔
کشمیرمیں حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا حکم
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زيرانتظام کشمير ميں مسلح حملوں کے بعد حکومت نئي دھلي نے کشمير ميں حفاظتي انتظام سخت کرنے کا حکم ديا ہے-
اس حکم کے تحت پوليس اور سيکورٹي ادارے گاڑيوں اور مسافروں کي اسنيپ چيکنگ کر رہے ہيں- کہا جارہا ہے کمشير کے گرمائي دارالحکومت سري نگر ميں حفاظتي انتظامات کي شدت سب سے زيادہ ہے-
انٹيلي جينس اطلاعات ميں کہا گيا ہے کہ شہر ميں مسلح حملوں کا امکان موجود ہے- واضح رہے کہ جمعرات کے روز نامعلوم مسلح افراد نے کشمير کے ايک اعلي پوليس افسر کي گاڑي کو اپنے حملوں کا نشانہ بنايا تھا جس ميں ايک سيکورٹي اہلکار ہلاک ہوگيا تھا
عراقی عوام کے اتحاد و وحدت پر آیت اللہ سیستانی تاکید
عراق کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سیستانی نے عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ اتحاد و وحدت کےذریعے دشمنوں کی سازشوں کو نا کام بناتے ہوئے متحد ہو جائیں ۔
بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سیستانی نے کل اس ملک کے اہلسنت علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی عوام کے مابین تفرقہ ڈالنے کیلئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و وحدت ملک میں تفرقہ ڈالنے کیلئےرچی جانے والی سازشوں کوناکام بنا دے گا۔
عراق کے بعض اہلسنت آبادی والے صوبوں میں گزشتہ کئی مہینوں سے اغیار سے وابستہ عناصر اور دھشتگردبد امنی پھیلارہے ھیں۔جبکہ نوری مالکی کی حکومت نے احتجاج کرنےوالوں سے کہا ہے کہ وہ دشمنوں کی سازشوں میں نہ آئیں اور تشدد کو ترک کرکے پر امن طریقے سے اپنے مطالبات پیش کریں۔
سابق صدر پرويز مشرف کي عدالت ميں حاضري
پاکستان ميں سندھ ہائي کورٹ نے ججوں کي برطرفي کيس ميں سابق صدر پرويز مشرف کي ضمانت ميں مزيد پندرہ دن کي توسيع کردي ہے -
ججوں کي برطرفي کيس کي سماعت کے لئے جمعہ کو پرويز مشرف کو چيف جسٹس سندھ ہائي کورٹ کي عدالت ميں لايا گيا جہاں سيکورٹي کا انتہائي سخت پہرہ تھا - حفاظتي ضمانت کي توسيع پر سندھ حکومت کے پراسيکيوٹر جنرل نے اعتراض کيا اور کہا کہ پرويزمشرف مفرور ملزم ہيں لہذا ان کي ضمانت ميں توسيع نہ دي جائے -
اس موقع پر سندھ ہائي کورٹ ميں پوليس اور رينجرز کي بھاري نفري موجود تھي اور وکلاء اور پوليس کے درميان جھڑپيں بھي ہوئي ہيں - رينجرز نے وکلاء اور صحافيوں کے لئے عدالت کے دروازے بند کردئے اور پوزيشنيں سنبھال لي تھيں - اس سے قبل سندھ ہائي کورٹ نے بے نظير بھٹو قتل کيس اور اکبر بگٹي قتل کيس ميں پرويز مشرف کے لئے پندرہ دن کي ضمانت منظورکي تھي - اس سے پہلے سندھ ہائي کورٹ ميں پيشي کے موقع پر ايک شخص نے سابق صدر پرويز مشرف کو جوتا مارنے کي کوشش کي –
عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ رينجرز اہلکاروں نے پرويز مشرف پر جوتا پھينکنےوالے شخص کوحراست ميں لے کر پٹائي کي اور پھر اس کو نامعلوم مقام پر منتقل کرديا ہے