
Super User
ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع لائیں گے
روس کے صدر نے کہا ہے کہ اب ایران اور روس کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہونے چاہئیں-
اسلامی جمہوریہ ایران کے نیشنل ڈیویلپمنٹ فنڈ کے سربراہ ڈاکٹر سید صفدر حسینی سینٹ پیٹرز برگ میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی غرض سے روس کے دورے پر ہیں- انھوں نے اس اجلاس میں شریک پچیس ممالک کے نیشنل ڈیویلپمنٹ فنڈز کے سربراہوں کے علاوہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سید صفدر حسینی نے پابندیوں کے دوران ایران کو حاصل ہونے والے تجربات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ روس بھی ان تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے استقامتی معیشت کی بنیاد پر اپنا اقتصادی روڈ میپ تیار کر سکتا ہے۔ اس موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی کہا کہ ایران اور روس کے درمیان ایک صدی سے زیادہ سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے بڑے اچھے تعلقات ہیں اور ضروری ہے کہ ان تعلقات میں توسیع لائی جائے اور ان کو نئے مرحلے میں داخل کیا جائے- واضح رہے کہ روس کے نائب وزیر اعظم کی تقریر کے ساتھ سینٹ پیٹرز برگ میں عالمی اقتصادی اجلاس کا آغاز ہوا ہے۔
ایران کے ساتھ تجارت میں فروغ کے خواہاں ہیں
ایران میں ہندوستان کے سفیر ڈی پی شری واستو نے اصفہان صوبے کے دورے میں کہا ہے کہ ان کا ملک اصفہان صوبے کے ساتھ تجارت میں فروغ کا خواہاں ہے-
ایران میں ہندوستان کے سفیر ڈی پی شری واستو نے اصفہان کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ عبدالوہاب سہل آبادی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، ایران کے صوبے اصفہان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا ہندوستان لوہے اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں اصفہان صوبے کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی کمپنیاں اس صوبے میں ہوٹل کی عمارتوں کی تعمیر میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس ملاقات میں اصفہان کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ عبدالوہاب سہل آبادی نے بھی صوبے اصفہان میں موجود متعدد یونیورسٹیوں اور دو ہزار ٹیکسٹائل کے کارخانوں سمیت آٹھ ہزار صنعتی مراکز کو ایران اور ہندوستان کے مابین تجارتی تعلقات میں فروغ کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔
افغان صدر کی طرف سے رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ
افغان صدر اشرف غنی نے ایران کے اسکولوں میں افغان مہاجر بچوں کے داخلے کا حکم دینے پر رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کیا ہے-
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے- اس پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے یوم پناہ گزیناں کے موقع پر ایرانی اسکولوں میں افغان مہاجر بچوں کے داخلے کے حکم پر آپ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے- افغان صدر کے پیغام میں آیا ہے کہ میں رہبر انقلاب اسلامی ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایرانی اسکولوں میں افغان مہاجر بچوں کے داخلے کا حکم صادر کیا- قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے تقریبا" ایک ماہ قبل حکم صادر کیا تھا کہ کوئی بھی افغان بچہ، حتی جو افغان مہاجرین غیرقانونی طور پر(غیر رجسٹرڈ) بھی ایران میں رہ رہے ہیں، ان کے بچوں کو بھی تعلیم سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے اس حکم پر ایرانی حکام اور افغان مہاجرین نے مثبت ردعمل ظاہر کیا تھا-
مسجد کبود مزار شریف ۔ افغانستان
مسجد کبود، افغانستان کے شہر مزار شریف میں واقع ہے۔ بعض برادران حنفی یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ امام علی بن ابیطالب (ع) کا مزار یہاں پر ہے۔ اسی وجہ سے سالانہ ہزاروں افراد اس جگہ کی زیارت کرنے کے لئے مزار شریف کا سفر کرتے ہیں۔
البتہ قابل ذکر ہے کہ اکثر مسلمانوں کا اعتقاد یہ ہے کہ امام علی بن ابیطالب (ع) کا مرقد مملکت عراق کے شہر نجف میں واقع ہے
گزشتہ کئی صدیوں کے دوران مذکورہ مسجد مختلف نشیب و فراز سے گزری ہے۔
یہ جگہ کئی بار ویران اور پھر سے تعمیر کی گئی ہے۔ پوری تاریخ میں گزشتہ کئی صدیوں کے دوران بہت سے بادشاہ اس جگہ پر حاضر ہوئے ہیں، من جملہ سلطان سنجر، سلطان حسین بایقرا وغیرہ نے اس جگہ کو دیکھا ہے۔
سلطان حسین کے دور میں اس جگہ پر گنبد و بار گاہ تعمیر کی گئی ہے۔ اس نے ابتداء میں کئی عمارتیں اور ایک بازار تعمیر کیا اور ہرات کے ایک سو بزرگوں کو وہاں پر منتقل کیا اور دریائے بلخ سے ایک ندی بھی کھود کر وہاں تک پانی لایا اور یہ ندی " نہر شاہی" کے نام سے مشہور ہے ۔ ۔ ۔ لوگ بھی اطراف سے آکر وہاں پر بسنے لگے، بالآخر ایک بڑا شہر تشکیل پایا جو مزار شریف کے نام سے مشہور ہے۔
گیارہویں شیبانی امیر عبدالمؤمن خان ازبک کے زمانہ میں اس جگہ پر ایک گنبد تعمیر کیا گیا۔
جانی خاندان کے دوسرے امیر محمد خان نے اس عمارت کی مرمت کرا کے اسے مزین کیا اور اس کے اطراف میں کئی باغ بنوائے۔
محمد مقیم خان کے زمانہ میں اس کی تعمیر نو ہوئی اور امیر علم خان اور امیر عبدالرحمن خان کے زمانہ میں بھی اس جگہ پر کچھ تعمیرات انجام پائیں اور افغانستان کے آخری بادشاہ محمد ظاہر شاہ کے زمانہ میں اس عمارت کے صدر دروازوں کو مزین کیا گیا اور اس میں کچھ جدید تعمیرات کا اضافہ کیا گیا۔
بہت سے لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مسجد کبود، مزار شریف کےامام علی علیہ السلام سے منسوب ہونے کی وجہ سے محترم ہے۔
مسجد کبود مزار شریف کا صدر دروازہ اور عبدالرحمن جامی کا ایک شعر
مذکورہ مسجد ٹائیلوں سے بنی ہے اور اس کا ایک وسیع صحن ہے اور اس کے کاشی کاری شدہ چار دروازے ہیں، اور ان میں سے ہر دروازہ ایک سڑک کی طرف کھلتا ہے اور عمارت کے اندر خوبصورت نقاشی کی گئی ہے جسے محمد ظاہر شاہ کے حکم سے انجام دیا گیا ہے۔
مذکورہ جگہ پر نماز جماعت قائم ہے اور اس کے قبلہ کی طرف قرآن مجید کے نفیس نسخے موجود ہیں جن کی لوگ تلاوت کرتے ہیں۔
سوره الكوثر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
﴿1﴾ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ
(1) بے شک ہم نے آپ کو کوثر عطا کیا ہے
﴿2﴾ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ
(2) لہذا آپ اپنے رب کے لئے نماز پڑھیں اور قربانی دیں
﴿3﴾ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ
(3) یقینا آپ کا دشمن بے اولاد رہے گا
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے عراقی وزير اعظم کی ملاقات
۲۰۱۵/۰۶/۱۷ - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں عراق کے قومی اور سیاسی اتحاد کی حفاظت کے لئےہوشیاری کو بہت ضروری قراردیا اور دہشت گردوں کے خلاف عراقی جوانون کی ہمت ، شجاعت اور عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مختلف میدانوں میں عراق کی پیشرفت اوراس کے مستقبل کے لئے عوامی رضاکار فورس کی عظيم ظرفیت بہت مؤثر اور کارآمد ثابت ہوگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی حکومت اور عوام کی استقامت اور پائداری کو علاقائی ممالک کی سلامتی کا ضامن قراردیتے ہوئے فرمایا: دہشت گردوں کے خلاف عراقی عوام کی ایک اہم صفت جو پہلے سے کہیں زيادہ آشکار ہوگئی وہ دشمن کے مقابلے میں عراقی رضاکارعوام ، اور عراق کے غیورقبائل کی شجاعت ،عزم اور قدرت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق میں دہشت گردوں کی موجودگی کو ایک عارضی اور وقتی مشکل قراردیتے ہوئے فرمایا: عوامی رضاکار افراد کا عظيم سرمایہ مختلف میدانوں اور جنگ کے میدان میں قابل اعتماد سرمایہ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا:ماضی میں برطانوی استعمار کے بارے میں عراقی عوام کے تجربات اور موجودہ دور میں امریکہ کی تسلط پسندی اس بات کا مظہر ہے کہ عراقی عوام کے بارے میں بری سوچ اور بری فکر رکھنے والے عراقی عوام کی میدان میں موجودگی کے خلاف ہیں، لہذا اس عظیم سرمایہ کی حفاظت کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق کے سیاسی اور قومی اتحاد کے خاتمہ کو مغربی ممالک کی انٹلیجنس اور خفیہ اداروں کے اہداف میں ایک ہدف قراردیتے ہوئے فرمایا: ان معاندانہ پالیسیوں اور تفرقہ انگیز سازشوں کا بڑی ہوشیاری اور دقت کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے اور عراق میں شیعہ و سنی، کرد و عرب کے اتحاد پر خدشہ وارد کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران عراق کے انقلابی گروہوں کے درمیان اتحاد کی حمایت کرتا ہے اورعراقی حکام کے لئے ضروری ہے کہ دشمنوں کی معاندانہ اور تفرقہ انگیز سازشوں کا ہوشیاری اور سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق کی سلامتی اور ترقی و پیشرفت کو ایران کی ترقی، پیشرفت اور سلامتی قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکی ایک طرف عراق کے قومی سرمایہ اور دولت کو تاراج کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ وہ بعض دیگر عرب ممالک میں بھی ایسا ہی کررہے ہیں اور دوسری طرف ماضی کی طرح اپنی مرضی کو مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کے اس ہدف کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق کی قانونی حکومت کی ہمہ گیر حمایت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران ، عراقی حکومت اور عوام کی بدستور حمایت جاری رکھےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنی گفتگو میں حسینی اربعین میں زائرین کے استقبال کو عراقی عوام کی ایک اور ممتاز خصوصیت قراردیتے ہوئے فرمایا: آج کی اس مادی دنیا میں یہ معنوی رفتار بڑی اہمیت کی حامل ہے اورعراقی عوام کی اس فضیلت کی گہرائی ابھی تک صحیح طور پر پہچانی نہیں گئی ہے۔
اس ملاقات میں ایران کے نائب صدر جناب جہانگیری بھی موجود تھے، عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اس ملاقات پر بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا اور ایران کی طرف سے عراقی عوام اورعراقی حکومت کی ہمہ گیر حمایت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صمیمانہ تعاون کو دونوں ممالک کے گہرے روابط کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا: عراق کے دشمنوں نے عراق میں قومی اور مذہبی اختلافات ڈالنے پر اپنی پوری توجہ اور طاقت مبذول کررکھی ہے لیکن عراقی حکومت اور عوام ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور قومی اتحاد کی حفاظت کے لئے ان کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مصمم ہیں۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا: شام اور عراق میں سرگرم سلفی وہابی تکفیری دہشت گردوں کے نزدیک شیعہ اور سنی میں کوئي فرق نہیں ہے عراقی عوام اور حکومت نے داعش دہشت گردوں کے علاقائی ممالک میں بڑھتے ہوئے قدم روک دیئے ہیں اور اس دہشت گرد گروہ کے ساتھ مقابلہ کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان اتحاد ضروری ہے۔
عراقی وزير اعظم حیدرالعبادی نے دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی عوام اور عراقی حکومت کی بھر پور حمایت پر ایرانی قوم اور ایرانی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
سوره الماعون
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
﴿1﴾ أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ
(1) کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جوقیامت کو جھٹلاتا ہے
﴿2﴾ فَذَلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ
(2) یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکےّ دیتا ہے
﴿3﴾ وَلَا يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ
(3) اور کسی کو مسکین کے کھانے کے لئے تیار نہیں کرتا ہے
﴿4﴾ فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ
(4) تو تباہی ہے ان نمازیوں کے لئے
﴿5﴾ الَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ
(5) جو اپنی نمازوں سے غافل رہتے ہیں
﴿6﴾ الَّذِينَ هُمْ يُرَاؤُونَ
(6) دکھانے کے لئے عمل کرتے ہیں
﴿7﴾ وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ
(7) اور معمولی ظروف بھی عاریت پر دینے سے انکار کردتے ہی
سوره قريش
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
﴿1﴾ لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ
(1) قریش کے انس و الفت کی خاطر
﴿2﴾ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاء وَالصَّيْفِ
(2) جو انہیں سردی اور گرمی کے سفرسے ہے ابرہہ کو ہلاک کردیا ہے
﴿3﴾ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ
(3) لہذا انہیں چاہئے کہ اس گھر کے مالک کی عبادت کریں
﴿4﴾ الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ
(4) جس نے انہیں بھوک میں سیر کیا ہے اور خوف سے محفوظ بنایا ہے
صیہونی حکومت کے دعوے پر دروزی رہنما کا ردعمل
شام کے دروزی فرقے کے رہنما نے صیہونی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ وہ، دروزی قوم کی حمایت کر رہی ہے-
شام کے دروزی فرقے کے رہنما یوسف الجربوع نے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں دروزیوں کی ہجرت کے لئے صیہونی حکومت کے تشہیراتی منصوبے پر سخت ردعمل ظاہر کیا- انھوں نے کہا کہ دروزی، کسی کی سرپرستی قبول نہیں کریں گے اور ان کا دفاع کرنا شامی فوج اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ الجربوع نے مزید کہا کہ شام کے دروزی، ملک کے دفاع کے لئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ شام کے دروزی فرقے کے رہنما نے صیہونی حکومت کی جانب سے دروزیوں کی حمایت کے دعوے کو اس کی ایک چال قرار دیا اور کہا کہ دروزی قوم کے افراد شامی شہریوں کی حیثیت سے فوج کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں تاکہ ملک اور اس کی ارضی سالمیت کا دفاع کریں۔
تہران میں علامہ اقبال بین الاقوامی کانفرنس
ایران کے دارالحکومت تہران میں علامہ اقبال کی یاد میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گيا ہے۔
اس کانفرنس میں ہندوستان، پاکستان، تاجکستان، افغانستان اور ایران کے علاوہ اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے ممالک کے دانشوروں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ فرہنگستان زبان و ادبیات فارسی یا پرشین لینگویج اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حداد عادل نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال رسول خدا (ص) اور ان کے اہل بیت سے بہت عقیدت رکھتے تھے اور ان کے اشعار میں اس عقیدت و محبت اور قرآن سے ان کی الفت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے- پاکستان کے سفیر نے بھی اس کانفرنس میں اپنے ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے- کانفرنس میں اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے ثقافتی ادارے کے سربراہ افتخار حسین عارف نے تقریر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ای سی او تنظیم، باہمی اقتصادی تعاون کے ساتھ ساتھ، ثقافتی تعاون پر بھی توجہ دے گی۔