
Super User
سوره الواقعة
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
﴿1﴾ إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ
(1) جب قیامت برپا ہوگی
﴿2﴾ لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ
(2) اور اس کے قائم ہونے میں ذرا بھی جھوٹ نہیں ہے
﴿3﴾ خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ
(3) وہ الٹ پلٹ کر دینے والی ہوگی
﴿4﴾ إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا
(4) جب زمین کو زبردست جھٹکے لگیں گے
﴿5﴾ وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا
(5) اور پہاڑ بالکل چور چور ہوجائیں گے
﴿6﴾ فَكَانَتْ هَبَاء مُّنبَثًّا
(6) پھر ذرات بن کر منتشر ہوجائیں گے
﴿7﴾ وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً
(7) اور تم تین گروہ ہوجاؤ گے
﴿8﴾ فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
(8) پھر داہنے ہاتھ والے اور کیا کہنا داہنے ہاتھ والوں کا
﴿9﴾ وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
(9) اور بائیں ہاتھ والے اور کیا پوچھنا ہے بائیں ہاتھ والوں کا
﴿10﴾ وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ
(10) اور سبقت کرنے والے تو سبقت کرنے والے ہی ہیں
﴿11﴾ أُوْلَئِكَ الْمُقَرَّبُونَ
(11) وہی اللہ کی بارگاہ کے مقرب ہیں
﴿12﴾ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ
(12) نعمتوں بھری جنتوں میں ہوں گے
﴿13﴾ ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ
(13) بہت سے لوگ اگلے لوگوں میں سے ہوں گے
﴿14﴾ وَقَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ
(14) اور کچھ آخر دور کے ہوں گے
﴿15﴾ عَلَى سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ
(15) موتی اور یاقوت سے جڑے ہوئے تختوں پر
﴿16﴾ مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ
(16) ایک دوسرے کے سامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
﴿17﴾ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ
(17) ان کے گرد ہمیشہ نوجوان رہنے والے بچے گردش کررہے ہوں گے
﴿18﴾ بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ
(18) پیالے اور ٹونٹی وار کنٹر اور شراب کے جام لئے ہوئے ہوں گے
﴿19﴾ لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ
(19) جس سے نہ درد سر پیدا ہوگا اور نہ ہوش و حواس گم ہوں گے
﴿20﴾ وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
(20) اور ان کی پسند کے میوے لئے ہوں گے
﴿21﴾ وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
(21) اور ان پرندوں کا گوشت جس کی انہیں خواہش ہوگی
﴿22﴾ وَحُورٌ عِينٌ
(22) اور کشادہ چشم حوریں ہوں گی
﴿23﴾ كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ
(23) جیسے سربستہ ہوتی
﴿24﴾ جَزَاء بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(24) یہ سب درحقیقت ان کے اعمال کی جزا اور اس کا انعام ہوگا
﴿25﴾ لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا
(25) وہاں نہ کوئی لغویات سنیں گے اور نہ گناہ کی باتیں
﴿26﴾ إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا
(26) صرف ہر طرف سلام ہی سلام ہوگا
﴿27﴾ وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ
(27) اور داہنی طرف والے اصحاب ... کیا کہنا ان اصحاب یمین کا
﴿28﴾ فِي سِدْرٍ مَّخْضُودٍ
(28) بے کانٹے کی بیر
﴿29﴾ وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ
(29) لدے گتھے ہوئے کیلے
﴿30﴾ وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ
(30) پھیلے ہوئے سائے
﴿31﴾ وَمَاء مَّسْكُوبٍ
(31) جھرنے سے گرتے ہوئے پانی
﴿32﴾ وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ
(32) کثیر تعداد کے میوؤں کے درمیان ہوں گے
﴿33﴾ لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ
(33) جن کا سلسلہ نہ ختم ہوگا اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہوگی
﴿34﴾ وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ
(34) اور اونچے قسم کے گدے ہوں گے
﴿35﴾ إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاء
(35) بیشک ان حوروں کو ہم نے ایجاد کیا ہے
﴿36﴾ فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا
(36) تو انہیں نت نئی بنایا ہے
﴿37﴾ عُرُبًا أَتْرَابًا
(37) یہ کنواریاں اور آپس میں ہمجولیاں ہوں گی
﴿38﴾ لِّأَصْحَابِ الْيَمِينِ
(38) یہ سب اصحاب یمین کے لئے ہیں
﴿39﴾ ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ
(39) جن کا ایک گروہ پہلے لوگوں کا ہے
﴿40﴾ وَثُلَّةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ
(40) اور ایک گروہ آخری لوگوں کا ہے
﴿41﴾ وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ
(41) اور بائیں ہاتھ والے تو ان کا کیا پوچھنا ہے
﴿42﴾ فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ
(42) گرم گرم ہوا کھولتا ہوا پانی
﴿43﴾ وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ
(43) کالے سیاہ دھوئیں کا سایہ
﴿44﴾ لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ
(44) جو نہ ٹھنڈا ہو اور نہ اچھا لگے
﴿45﴾ إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُتْرَفِينَ
(45) یہ وہی لوگ ہیں جو پہلے بہت آرام کی زندگی گزار رہے تھے
﴿46﴾ وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنثِ الْعَظِيمِ
(46) اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کررہے تھے
﴿47﴾ وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَئِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
(47) اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مرجائیں گے اور خاک اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں دوبارہ اٹھایا جائے گا
﴿48﴾ أَوَ آبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ
(48) کیا ہمارے باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے
﴿49﴾ قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ
(49) آپ کہہ دیجئے کہ اولین و آخرین سب کے سب
﴿50﴾ لَمَجْمُوعُونَ إِلَى مِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
(50) ایک مقرر دن کی وعدہ گاہ پر جمع کئے جائیں گے
﴿51﴾ ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ
(51) اس کے بعد تم اے گمراہو اور جھٹلانے والوں
﴿52﴾ لَآكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ
(52) تھوہڑ کے درخت کے کھانے والے ہو گے
﴿53﴾ فَمَالِؤُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ
(53) پھر اس سے اپنے پیٹ بھرو گے
﴿54﴾ فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ
(54) پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے
﴿55﴾ فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ
(55) پھر اس طرح پیو گے جس طرح پیاسے اونٹ پیتے ہیں
﴿56﴾ هَذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ
(56) یہ قیامت کے دن ان کی مہمانداری کا سامان ہوگا
﴿57﴾ نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ
(57) ہم نے تم کو پیدا کیا ہے تو دوبارہ پیدا کرنے کی تصدیق کیوں نہیں کرتے
﴿58﴾ أَفَرَأَيْتُم مَّا تُمْنُونَ
(58) کیا تم نے اس نطفہ کو دیکھا ہے جو رحم میں ڈالتے ہو
﴿59﴾ أَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ
(59) اسے تم پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے والے ہیں
﴿60﴾ نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
(60) ہم نے تمہارے درمیان موت کو مقدر کردیا ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں
﴿61﴾ عَلَى أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ
(61) کہ تم جیسے اور لوگ پیدا کردیں اور تمہیں اس عالم میں دوبارہ ایجاد کردیں جسے تم جانتے بھی نہیں ہو
﴿62﴾ وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَى فَلَوْلَا تَذكَّرُونَ
(62) اور تم پہلی خلقت کو تو جانتے ہو تو پھر اس میں غور کیوں نہیں کرتے ہو
﴿63﴾ أَفَرَأَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ
(63) اس دا نہ کو بھی دیکھا ہے جو تم زمین میں بوتے ہو
﴿64﴾ أَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ
(64) اسے تم اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں
﴿65﴾ لَوْ نَشَاء لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ
(65) اگر ہم چاہیں تو اسے چور چور بنادیں تو تم باتیں ہی بناتے رہ جاؤ
﴿66﴾ إِنَّا لَمُغْرَمُونَ
(66) کہ ہم تو بڑے گھاٹے میں رہے
﴿67﴾ بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ
(67) بلکہ ہم تو محروم ہی رہ گئے
﴿68﴾ أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاء الَّذِي تَشْرَبُونَ
(68) کیا تم نے اس پانی کو دیکھا ہے جس کو تم پیتے ہو
﴿69﴾ أَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ
(69) اسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اس کے برسانے والے ہم ہیں
﴿70﴾ لَوْ نَشَاء جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ
(70) اگر ہم چاہتے تو اسے کھارا بنادیتے تو پھر تم ہمارا شکریہ کیوں نہیں ادا کرتے ہو
﴿71﴾ أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ
(71) کیا تم نے اس آگ کو دیکھا ہے جسے لکڑی سے نکالتے ہو
﴿72﴾ أَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنشِؤُونَ
(72) اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں
﴿73﴾ نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِّلْمُقْوِينَ
(73) ہم نے اسے یاد دہانی کا ذریعہ اور مسافروں کے لئے نفع کا سامان قرار دیا ہے
﴿74﴾ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
(74) اب آپ اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کریں
﴿75﴾ فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ
(75) اور میں تو تاروں کے منازل کی قسم کھاکر کہتا ہوں
﴿76﴾ وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ
(76) اور تم جانتے ہو کہ یہ قسم بہت بڑی قسم ہے
﴿77﴾ إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ
(77) یہ بڑا محترم قرآن ہے
﴿78﴾ فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ
(78) جسے ایک پوشیدہ کتاب میں رکھا گیا ہے
﴿79﴾ لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
(79) اسے پاک و پاکیزہ افراد کے علاوہ کوئی چھو بھی نہیں سکتا ہے
﴿80﴾ تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ
(80) یہ رب العالمین کی طرف سے نازل کیا گیا ہے
﴿81﴾ أَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ
(81) تو کیا تم لوگ اس کلام سے انکار کرتے ہو
﴿82﴾ وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ
(82) اور تم نے اپنی روزی یہی قرار دے رکھی ہے کہ اس کا انکار کرتے رہو
﴿83﴾ فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ
(83) پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب جان گلے تک پہنچ جائے
﴿84﴾ وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ
(84) اور تم اس وقت دیکھتے ہی رہ جاؤ
﴿85﴾ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَكِن لَّا تُبْصِرُونَ
(85) اور ہم تمہاری نسبت مرنے والے سے قریب ہیں مگر تم دیکھ نہیں سکتے ہو
﴿86﴾ فَلَوْلَا إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ
(86) پس اگر تم کسی کے دباؤ میں نہیں ہو اور بالکل آزاد ہو
﴿87﴾ تَرْجِعُونَهَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(87) تو اس روح کو کیوں نہیں پلٹا دیتے ہو اگر اپنی بات میں سچے ہو
﴿88﴾ فَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ
(88) پھر اگر مرنے والا مقربین میں سے ہے
﴿89﴾ فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّةُ نَعِيمٍ
(89) تو اس کے لئے آسائش, خوشبو دار پھول اور نعمتوں کے باغات ہیں
﴿90﴾ وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ أَصْحَابِ الْيَمِينِ
(90) اور اگر اصحاب یمین میں سے ہے
﴿91﴾ فَسَلَامٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ
(91) تو اصحاب یمین کی طرف سے تمہارے لئے سلام ہے
﴿92﴾ وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ
(92) اور اگر جھٹلانے والوں اور گمراہوں میں سے ہے
﴿93﴾ فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ
(93) تو کھولتے ہوئے پانی کی مہمانی ہے
﴿94﴾ وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ
(94) اور جہنّم میں جھونک دینے کی سزا ہے
﴿95﴾ إِنَّ هَذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ
(95) یہی وہ بات ہے جو بالکل برحق اور یقینی ہے
﴿96﴾ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
(96) لہذا اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہو
عراقی وزیر اعظم کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات
عراقی وزیر اعظم نے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے نجف اشرف میں ملاقات کی ہے-
السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے جمعے کے روز نجف اشرف پہنچ کر بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کی اور دہشتگردی نیز داعش کے زیر قبضہ بعض علاقوں کو آزاد کرانے کی کاروائی کے بارے میں گفتگو کی- حیدر العبادی نے نجف اشرف پہنچتے ہی پہلے آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کی اور پھر نجف اشرف کے گورنر سمیت دوسرے صوبائی حکام سے ملاقات کریں گے- عراقی وزیر اعظم علامہ بحرالعلوم کی مجلس ترحیم میں شرکت کے لئے نجف اشرف گئے ہیں-مجاہد اور مفکر عالم دین علامہ سید محمد بحرالعلوم نجف اشرف شہر میں کئی روز کوما کی حالت میں رہنے کے بعد منگل کے روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے- علامہ بحرالعلوم کا شمار ڈکٹیٹر صدام کی حکومت کے مخالفین میں ہوتا تھا کہ جس کی بنا پر انیس سو انہتر میں ان کی غیرموجودگی میں مقدمہ چلایا گیا اور انھیں پھانسی کی سزا سنائی گئی- صدام حکومت کے خاتمے کے بعد انھیں دو ہزار تین میں عبوری حکومت کی کونسل کا سربراہ منتخب کیا گیا اور انھیں امریکی قبضے کے خاتمے کے بعد عراق کے پہلے عبوری صدر کا خطاب دیا گیا- وہ اکتیس جولائی سے دو ہزار تین سے دو ہزار چار تک دوبار عراق کی عبوری کونسل کے سربراہ رہے-
رہبر معظم کا بعض خواتین ، شعراء اور ذاکرین اہلبیت (ع) سے اہم خطاب
۲۰۱۵/۰۴/۰۹ - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بعض خواتین ، شعراء اور ذاکرین اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ ملاقات میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور ایٹمی مذاکرات نیز یمن کے حالات کے بارے میں بہت ہی اہم مطالب کو بیان فرمایا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کا آغاز اس مقدمہ سے کیا کہ " بعض لوگ سوال کرتے ہیں کہ حالیہ ایٹمی مذاکرات کے بارے میں رہبری نے کیوں کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا ہے؟ "
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: رہبری کی طرف سے مؤقف بیان نہ کرنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ مؤقف بیان کرنے کے لئے کوئی گنجائش موجود نہیں ہے کیونکہ ملک کے حکام اور ایٹمی مذاکراتی ٹیم کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی کام انجام پذیر نہیں ہوا ہے اور فریقین کے درمیان ابھی تک کوئی ایسا معاملہ طے نہیں پایا ہے جو پابند بنانے والا ہو۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایسی صورتحال میں مؤقف بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر مجھ سے یہ سوال کیا جائے کہ آپ حالیہ ایٹمی مذاکرات کے حامی ہیں یا مخالف ، تو میں کہوں گا کہ نہ میں حامی ہوں اور نہ ہی مخالف، کیونکہ ابھی کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: تمام مشکلات اس کے بعد ہیں کیونکہ اس کی تفصیلات کے بارے میں بحث و گفتگو ہوگی کیونکہ فریق مقابل، عہد شکن، ،لجوج، ضدی اور پشت میں خنجر گھونپنے والا ہے اور ممکن ہے وہ مذاکرات کے تفصیلی مرحلے میں ملک و قوم اور مذاکراتی ٹیم کو اپنے محاصرے میں کرلے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اب تک جو کام انجام پذیر ہوا ہے نہ وہ اصل معاہدہ ہے، نہ معاہدے تک پہنچنے والا قدم ہے اور نہ ہی مذاکرات کا متن قابل ضمانت ہے حتی اس معاملہ کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ یہ اعلامیہ معاہدے تک پنہچےگا لہذا اس مرحلے پر مبارکباد پیش کرنے کے کوئی معنی نہیں ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے دوران چند نکات کی یاددہانی کرتے ہوئے فرمایا: میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں کبھی بھی پرامید نہیں تھا اور یہ مسئلہ بھی کسی وہم و گمان کی بنا پر نہیں بلکہ ان تجربات کی روشنی میں ہے جو اس سلسلے میں موجود ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حالیہ ایام میں ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں اگر مستقبل میں یادداشتیں، واقعات اور تفصیلات شائع ہوئیں تو سب کو معلوم ہوجائے گا کہ ہمارے اس تجربہ کا اصل سرچشمہ کہاں سے ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں پرامید نہ ہونے کے باوجود میں نے مذاکرات کی حمایت کی اور اگر کوئی یہ کہے کہ رہبری معاہدے تک پہنچنے کے مخالف ہیں تو ایسے شخص نے حقیقت کے خلاف بات کہی ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک و قوم کے مفادات کی حفاظت کرنے والے معاہدے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے فرمایا: البتہ میں نے یہ کہا ہے کہ برے معاہدے سے معاہدہ نہ کرنا بہتر ہے کیونکہ ایسے معاہدہ کو قبول نہ کرنا بہتر ہےجو ایرانی قوم کے حقوق ، مفادات اور ان کی عزت و شرف کو پامال کرے اور ایرانی قوم کی ذلت اور بے حرمتی کا باعث ہو۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک ابہام کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: بعض اوقات کہا جاتا ہے کہ مذاکرات کی تفصیلات رہبری کے زیر نظر ہیں حالانکہ یہ بات دقیق نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں مذاکرات کی نسبت بے تفاوت نہیں ہوں لیکن ابھی تک مذاکرات کی تفصیلات میں مداخلت نہیں کی ہے اور اس کے بعد بھی مداخلت نہیں کروں گا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں نے بلند مدت مسائل، اصلی خطوط و حدود اور ریڈ لائنوں کے متعلق صدر جمہوریہ اور بعض موارد میں وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ہے لیکن تفصیلات ان کے پاس ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں مذاکراتی ٹیم پر اعتماد رکھتا ہوں، اوراس کے بارے میں ابھی تک شک و تردید سے دوچار نہیں ہوا ہوں اور انشاء اللہ کہ آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا لیکن مذاکرات کے بارے میں مجھے سخت تشویش ضرور ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فریق ثانی کے مکر و فریب، عہد شکنی ، جھوٹ ، صحیح راہ کے برخلاف حرکت کو اپنی تشویش کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے فرمایا: حالیہ مذاکرات میں فریق ثانی کی غلط اور متضاد رفتار کا ایک نمونہ فوری طور پر سامنے آگیا کہ مذاکرات ختم ہونے کے صرف دو گھنٹے بعد مذاکرات کی تشریح کے سلسلے میں وہائٹ ہاؤس نے چند صفحوں پر مشتمل اعلامیہ شائع کردیا جس میں اکثر موارد حقیقت کے بالکل خلاف تھے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایسے اعلامیہ کے متن کی تحریر دو گھنٹوں میں ممکن نہیں ہے لہذا وہ ایک طرف مذاکرات میں مشغول تھے تو دوسری طرف وہ مذاکرات کے سلسلے میں اپنی مرضی کے مطابق غلط اور غیر حقیقی اعلامیہ تیار کررہے تھے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فریق ثانی کے جھوٹ بولنے، عہد شکن ہونے اور دھوکہ باز ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:دوسرا نمونہ یہ ہے کہ وہ ہر دفعہ مذاکرات کے بعد آشکارا بیان دیتے ہیں اور پھر خصوصی طور پر کہتے ہیں کہ ہمارا بیان صرف اندرونی معاملات اور مخالفین کا منہ بند کرنے کے لئے ہے جبکہ ان مسائل کا ہم سے کوئی ربط نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: معروف ضرب المثل ہے کہ " کافر سب کو اپنا ہم مذہب اور ہم عقیدہ سمجھتا ہے" کہتے ہیں کہ ایران کے رہبر بھی اگر مذاکرات کی مخالفت کریں تو ان کی حقیقی بات نہیں ہے بلکہ اندرونی سطح پر آبرو حفظ کرنے کے لئے ہے حالانکہ وہ ایران کے اندر کے حقائق کو نہیں سمجھتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عوام کے ساتھ رہبری کی باتیں باہمی اعتماد کی بنیاد پر ہیں جس طرح عوام کو مجھ حقیر پر اعتماد ہے اسی طرح مجھے بھی عوام پر مکمل اعتماد ہے اور میرا اعتقاد ہے کہ ایرانی عوام کو اللہ تعالی کی ہمیشہ پشتپناہی حاصل رہی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: 22 بہمن کی سخت سردی اور یوم قدس کے موقع پر رمضان میں شدید گرمی میں عوام کی میدان میں موجودگی سبھی اللہ کی نصرت اور مدد کی نشانیاں ہیں اور ہم بھی اسی بنیاد پر عوام پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ ہماری گفتگو اسی احساس ، صداقت اور عوامی بصیرت کے دائرے میں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مذاکرات جاری رکھنے کے سلسلے میں مجھے فریق ثانی کی رفتار پر تشویش ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں بعض حمایتوں اور مخالفتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس سلسلے میں مبالغہ اور عجلت سے کام نہیں لینا چاہیے بلکہ صبر کرنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ مسئلہ کونسا رخ اختیار کرےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکام پر زوردیا کہ وہ مذاکرات کی تفصیلات سے عوام بالخصوص دانشوروں کو آگاہ کریں اور حقائق ان کے سامنے پیش کریں کیونکہ کوئی بھی چیز پوشیدہ اور مخفیانہ نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مذاکرات کی تفصیلات سے عوام اور دانشوروں کو آگاہ کرنے کو عوام اور حکام کے درمیان ہمدلی کا مصداق قرار دیتے ہوئے فرمایا: ہمدلی کوئی دستوری معاملہ نہیں ہےبلکہ اس کو وجود میں لانا چاہیے اور اسے رشد و فروغ دینا چاہیے اور عوام کے ساتھ ہمدلی پیدا کرنے کے سلسلے میں موجودہ شرائط مناسب فرصت اور بہترین موقع ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں حکام کو ایک تجویز پیش کرتے ہوئے فرمایا: حکام جو قومی مفادات کی حفاظت کے سلسلے میں صداقت اور دلچسپی رکھتے ہیں انھیں چاہیے کہ وہ مذاکرات پر تنقید کرنے والوں کو دعوت دیں اور ان کے ساتھ گفتگو کریں ؛ اگر ان کے مطالب میں مذاکرات کے لئے کوئی مفید بات سامنے آئے تو اس سے استفادہ کریں اور اگر کوئی مفید بات نہ ہو تو انھیں قانع کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دلوں اور اعمال کو یکساں اور ہمدل بنانے کا یہ مصداق ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ممکن ہے حکام کہیں کہ تین ماہ کا وقت ہے بحث و گفتگو اور تبادلہ خیال کے لئے وقت کم ہے اور ناقدین کی باتیں سننے کا موقع نہیں ہے لیکن انھیں یہ بات مد نظر رکھنی چاہیے کہ تین ماہ کا وقت کوئی ناقابل تغییر وقت نہیں ہے اگر مدت بڑھا دی جائے تو کوئی اشکال نہیں ہے جیسا کہ فریق ثانی نے بھی ایک دور میں مذاکرات کو سات ماہ تک مؤخر کردیا تھا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو صرف ایٹمی معاملے تک محدود قراردیتے ہوئے فرمایا: البتہ ایٹمی معاملے میں مذاکرات ایک تجربہ ہیں اگر فریق ثانی اپنی ضد ، کج فہمی اور عہد شکنی ترک کردے تو دیگر موضوعات پر بھی بات کی جاسکتی ہے لیکن اگر وہ اپنی بد عہدی پر باقی رہے تو ہمارا سابقہ تجربہ امریکہ پر عدم اعتماد کو مزید قوی بنا دےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فریق ثانی کو عالمی برادری کہنے والوں کے مؤقف پر افسوس اور شکوہ کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے مد مقابل فریق جو عہد شکنی کرتے ہیں وہ صرف امریکہ اور تین یورپی ممالک ہیں نہ عالمی برادری ، عالمی برادری میں 150 ممالک شامل ہیں جن کے صدور اور اعلی نمائندوں نے چند سال قبل تہران میں ناوابستہ تحریک کے اجلاس میں شرکت کی تھی ۔یہ جو کہا جاتا ہے کہ ہمیں عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنا چاہیے یہ بات بالکل غلط ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس کے بعد ایٹمی معاملے کے سلسلے میں خصوصی جلسات میں حکام کو پیش کی جانے والی اپنی سفارشات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: میرا اس بات پر اصرار ہے کہ حکام ملک کی موجودہ ایٹمی پیشرفت کو بہت زيادہ اہمیت دیں اور اس کو کم اہمیت نہ سمجھیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایٹمی صنعت کو ملک کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: بعض روشنفکر خیال کرتے ہیں کہ ہمیں ایٹمی صنعت کا کیا فائدہ ہے؟ ان کی یہ بات صرف ایک فریب ہے۔
رہبر معظم سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی
7/4/2015 - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں عام اسلامی بیداری کے عظیم تحول کو اسلام دشمنوں کی تشویش کا اصلی باعث قراردیا اور اس عظیم واقعہ کا مقابلہ کرنے کے لئے دشمنوں کے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج امریکہ و اسرائیل بعض اسلامی ممالک کے اندرونی اختلافات اور کشیدگی سے خوشحال ہیں اور ان مشکلات کا راہ حل اسلامی ممالک کے باہمی تعاون ، مناسب ، تعمیری اور عملی اقدام انجام دینے پر استوار ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں ایران و ترکی کے مشترکہ مفادات اور منافع اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام میں ہر مسلم ملک کی طاقت و قدرت درحقیقت امت مسلمہ کی طاقت اور قدرت ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی کلی پالیسی یہ ہے کہ اسلامی ممالک ایکدوسرے کو مضبوط بنائیں اور ایکدوسرے کو کمزور کرنے سے پرہیز کریں ایران اور ترکی کے باہمی تعلقات کی مضبوطی بھی اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہماری ہمیشہ اس بات پر تاکید رہی ہے کہ اسلامی ممالک کو مغربی ممالک پر اعتماد کرنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا اور آج علاقہ میں مغربی ممالک کے اقدامات کو سبھی واضح طور پر دیکھ رہے ہیں مغربی ممالک کے اقدامات علاقہ اور عالم اسلام کے لئے نقصان دہ ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعض علاقائی ممالک کے حالات اور شام و عراق میں دہشت گرد گروہوں کی وحشیانہ سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر کوئی ان حالات و واقعات کے پیچھے دشمن کا پنہاں ہاتھ نہ دیکھے تو اس نے خود کو دھوکہ اور فریب دیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس حقیقت کی تائید میں علاقہ کی صورتحال کے بارے میں امریکہ اور صہیونیوں کی خوشحالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: علاقہ میں جاری صورتحال سے سب سے زيادہ امریکہ ، صہیونیوں اور بہت سی مغربی حکومتوں کو خوشی اور مسرت حاصل ہورہی ہےاور داعش کا مسئلہ ختم کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے داعش دہشت گردوں کی وحشی گری کے کچھ نمونوں اور اسی طرح بغداد پر تسلط پیدا کرنے کے ان کے ارادے کی یاد دلاتے ہوئے یہ بنیادی سوال پیش کیا کہ کون لوگ ان دہشت گرد گروہوں کو ہتھیار اور مالی تعاون فراہم کررہے ہیں؟
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: یقینی طور پر غیر علاقائی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ عالم اسلام کی مشکلات اور مسائل حل ہوں لہذا اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ کریں ، لیکن افسوس ہے کہ کوئی اجتماعی ، مناسب اور تعمیری فیصلہ نہیں کیا جاتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یمن کے حالات کو عالم اسلام کے لئے ایک نئی مشکل قراردیا اور یمن کے بحران کے راہ حل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کا تمام اسلامی ممالک منجملہ یمن کے بارے میں مؤقف غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے لہذا ہماری نظر میں یمن کے بحران کا راہ حل یہ ہے کہ یمن پر ہوائی حملے متوقف اور یمنی عوام کے خلاف غیر ملکی مداخلت بند ہونی چاہیے اور یہ حق یمنی عوام کا ہے کہ وہ اپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں خود فیصلہ کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عمومی اسلامی بیداری اور اسلام کے بارے میں قوموں کی عطش و پیاس کو دشمنوں کی حساسیت کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے فرمایا: اس بیداری کے خلاف دشمنوں نے مدتوں سے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ بعض اسلامی حکومتیں بھی خیانت کررہی ہیں اور وہ دشمنوں کو مال و وسائل فراہم کررہی ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس کے بعد عراق کی صورتحال کی طرف اشارہ کیا اور عراقی عوام کی مدد اور بغداد پر دہشت گردوں کے تسلط کو روکنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عراق میں ایران کی فوجی موجودگی نہیں ہے لیکن ایران اور عراق کی دو قوموں کے درمیان تاریخی ، بنیادی اور بہت ہی قریبی روابط برقرار ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالم اسلام کے لئے روز افزوں عزت و عظمت اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے ہمفکری اور تبادلہ خیال پر تاکید کی۔
اس ملاقات میں ایران کے صدر روحانی بھی موجود تھے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے تہران میں اپنے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم نے اس سفر میں دوطرفہ مسائل کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکی کے صدر نے انرجی کے شعبہ میں تہران اور انقرہ کے باہمی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایران اور ترکی کی اقتصادی کونسل تشکیل دیدی گئی ہے اور اپنے وزراء کو حکم دیدیا ہے کہ وہ کام کا پیچھا کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی حجم میں 30 ارب ڈالر تک اضافہ ہوجائے۔
ترکی کے صدر نے عالم اسلام کے مسائل کو مغربی ممالک کے بغیر اور اندرونی سطح پر حل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: علاقہ میں مشکلات بہت زیادہ ہیں جنھیں ایکدوسرے کے تعاون سے حل کیا جاسکتا ہے اور ان مشکلات و مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں مغربی ممالک کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔
ترکی کے صدر نے داعش دہشت گردوں کے سنگین جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : میں داعش کو مسلمان نہیں سمجھتا ہوں اور داعش کے خلاف میں نےاپنا مؤقف بھی بیان کیا ہے۔
سوره الرحمن
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
﴿1﴾ الرَّحْمَنُ
(1) وہ خدا بڑا مہربان ہے
﴿2﴾ عَلَّمَ الْقُرْآنَ
(2) اس نے قرآن کی تعلیم دی ہے
﴿3﴾ خَلَقَ الْإِنسَانَ
(3) انسان کو پیدا کیا ہے
﴿4﴾ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ
(4) اور اسے بیان سکھایا ہے
﴿5﴾ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ
(5) آفتاب و ماہتاب سب اسی کے مقرر کردہ حساب کے ساتھ چل رہے ہیں
﴿6﴾وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ
(6) اور بوٹیاں بیلیں اور درخت سب اسی کا سجدہ کررہے ہیں
﴿7﴾ وَالسَّمَاء رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ
(7) اس نے آسمان کو بلند کیا ہے اور انصاف کی ترازو قائم کی ہے
﴿8﴾ أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ
(8) تاکہ تم لوگ وزن میں حد سے تجاوز نہ کرو
﴿9﴾ وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ
(9) اور انصاف کے ساتھ وزن کو قائم کرو اور تولنے میں کم نہ تولو
﴿10﴾ وَالْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ
(10) اور اسی نے زمین کو انسانوں کے لئے وضع کیا ہے
﴿11﴾ فِيهَا فَاكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَكْمَامِ
(11) اس میں میوے ہیں اور وہ کھجوریں ہیں جن کے خوشوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں
﴿12﴾ وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ
(12) وہ دانے ہیں جن کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول بھی ہیں
﴿13﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(13) اب تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿14﴾ خَلَقَ الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ
(14) اس نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے
﴿15﴾ وَخَلَقَ الْجَانَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ
(15) اور جنات کو آگ کے شعلوں سے پیدا کیا ہے
﴿16﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(16) تو تم دونوں اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
﴿17﴾ رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ
(17) وہ چاند اور سورج دونوں کے مشرق اور مغرب کا مالک ہے
﴿18﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(18) پھر تم دونوں اپنی رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
﴿19﴾ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ
(19) اس نے دو دریا بہائے ہیں جو آپس میں مل جاتے ہیں
﴿20﴾ بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ
(20) ان کے درمیان حد فا صلِ ہے کہ ایک دوسرے پر زیادتی نہیں کرسکتے
﴿21﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(21) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
﴿22﴾ يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ
(22) ان دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں
﴿23﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(23) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
﴿24﴾ وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ
(24) اسی کے وہ جہاز بھی ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح کھڑے رہتے ہیں
﴿25﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(25) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
﴿26﴾ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
(26) جو بھی روئے زمین پر ہے سب فنا ہوجانے والے ہیں
﴿27﴾ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
(27) صرف تمہاری رب کی ذات جو صاحبِ جلال و اکرام ہے وہی باقی رہنے والی ہے
﴿28﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(28) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
﴿29﴾ يَسْأَلُهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ
(29) آسمان و زمین میں جو بھی ہے سب اسی سے سوال کرتے ہیں اور وہ ہر روز ایک نئی شان والا ہے
﴿30﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(30) کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
﴿31﴾ سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَا الثَّقَلَانِ
(31) اے دونوں گروہو ہم عنقریب ہی تمہاری طرف متوجہ ہوں گے
﴿32﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(32) تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿33﴾ يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فَانفُذُوا لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَانٍ
(33) اے گروہ جن و انس اگر تم میں قدرت ہو کہ آسمان و زمین کے اطرف سے باہر نکل جاؤ تو نکل جاؤ مگر یاد رکھو کہ تم قوت اور غلبہ کے بغیر نہیں نکل سکتے ہو
﴿34﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(34) تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿35﴾ يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ
(35) تمہارے اوپر آگ کا سبز شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو تم دونوں کسی طرح نہیں روک سکتے ہو
﴿36﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(36) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿37﴾ فَإِذَا انشَقَّتِ السَّمَاء فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ
(37) پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی طرح سرخ ہوجائے گا
﴿38﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(38) تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿39﴾ فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْأَلُ عَن ذَنبِهِ إِنسٌ وَلَا جَانٌّ
(39) پھر اس دن کسی انسان یا جن سے اس کے گناہ کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا
﴿40﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(40) تو پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
﴿41﴾ يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالْأَقْدَامِ
(41) مجرم افراد تو اپنی نشانی ہی سے پہچان لئے جائیں گے پھر پیشانی اور پیروں سے پکڑ لئے جائیں گے
﴿42﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(42) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿43﴾ هَذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ
(43) یہی وہ جہنّم ہے جس کا مجرمین انکار کررہے تھے
﴿44﴾ يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ
(44) اب اس کے اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان چکر لگاتے پھریں گے
﴿45﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(45) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿46﴾ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ
(46) اور جو شخص بھی اپنے رب کی بارگاہ میں کھڑے ہونے سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو دو باغات ہیں
﴿47﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(47) پھر تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
﴿48﴾ ذَوَاتَا أَفْنَانٍ
(48) اور دونوں باغات درختوں کی ٹہنیوں سے ہرے بھرے میوؤں سے لدے ہوں گے
﴿49﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(49) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
﴿50﴾ فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ
(50) ان دونوں میں دو چشمے بھی جاری ہوں گے
﴿51﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(51) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿52﴾ فِيهِمَا مِن كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ
(52) ان دونوں میں ہر میوے کے جوڑے ہوں گے
﴿53﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(53) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿54﴾ مُتَّكِئِينَ عَلَى فُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ وَجَنَى الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ
(54) یہ لوگ ان فرشوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استراطلس کے ہوں گے اور دونوں باغات کے میوے انتہائی قریب سے حاصل کرلیں گے
﴿55﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(55) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿56﴾ فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ
(56) ان جنتوں میں محدود نگاہ والی حوریں ہوں گی جن کو انسان اور جنات میں سے کسی نے پہلے چھوا بھی نہ ہوگا
﴿57﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(57) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿58﴾ كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ
(58) وہ حوریں اس طرح کی ہوں گی جیسے سرخ یاقوت اور مونگے
﴿59﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(59) پھر تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿60﴾ هَلْ جَزَاء الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ
(60) کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہوسکتا ہے
﴿61﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(61) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿62﴾ وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ
(62) اور ان دونوں کے علاوہ دو باغات اور ہوں گے
﴿63﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(63) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿64﴾ مُدْهَامَّتَانِ
(64) دونوں نہایت درجہ سرسبز و شاداب ہوں گے
﴿65﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(65) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿66﴾ فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ
(66) ان دونوں باغات میں بھی دو جوش مارتے ہوئے چشمے ہوں گے
﴿67﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(67) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿68﴾ فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ
(68) ان دونوں باغات میں میوے, کھجوریں اور انار ہوں گے
﴿69﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(69) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿70﴾ فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ
(70) ان جنتوں میں نیک سیرت اور خوب صورت عورتیں ہوں گی
﴿71﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(71) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿72﴾ حُورٌ مَّقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ
(72) وہ حوریں ہیں جو خیموں کے اندر چھپی بیٹھی ہوں گی
﴿73﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(73) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿74﴾ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ
(74) انہیں ان سے پہلے کسی انسان یا جن نے ہاتھ تک نہ لگایا ہوگا
﴿75﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(75) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿76﴾ مُتَّكِئِينَ عَلَى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ
(76) وہ لوگ سبز قالینوں اور بہترین مسندوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے
﴿77﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
(77) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
﴿78﴾ تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
(78) بڑا بابرکت ہے آپ کے پروردگار کا نام جو صاحب جلال بھی ہے اور صاحبِ اکرام بھی ہے
سوره القمر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
﴿1﴾ اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ
(1) قیامت قریب آگئی اور چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے
﴿2﴾ وَإِن يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ
(2) اور یہ کوئی بھی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک مسلسل جادو ہے
﴿3﴾ وَكَذَّبُوا وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءهُمْ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ
(3) اور انہوں نے تکذیب کی اور اپنی خواہشات کا اتباع کیا اور ہر بات کی ایک منزل ہوا کرتی ہے
﴿4﴾ وَلَقَدْ جَاءهُم مِّنَ الْأَنبَاء مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ
(4) یقینا ان کے پاس اتنی خبریں آچکی ہیں جن میں تنبیہ کا سامان موجود ہے
﴿5﴾ حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ
(5) انتہائی درجہ کی حکمت کی باتیں ہیں لیکن انہیں ڈرانے والی باتیں کوئی فائدہ نہیں پہنچاتیں
﴿6﴾ فَتَوَلَّ عَنْهُمْ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ إِلَى شَيْءٍ نُّكُرٍ
(6) لہذا آپ ان سے منہ پھیر لیں جسن دن ایک بلانے والا (اسرافیل) انہیں ایک ناپسندہ امر کی طرف بلائے گا
﴿7﴾ خُشَّعًا أَبْصَارُهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ كَأَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنتَشِرٌ
(7) یہ نظریں جھکائے ہوئے قبروں سے اس طرح نکلیں گے جس طرح ٹڈیاں پھیلی ہوئی ہوں
﴿8﴾ مُّهْطِعِينَ إِلَى الدَّاعِ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَذَا يَوْمٌ عَسِرٌ
(8) سب کسی بلانے والے کی طرف سر اٹھائے بھاگے چلے جارہے ہوں گے اور کفار یہ کہہ رہے ہوں گے کہ آج کا دن بڑا سخت دن ہے
﴿9﴾ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا عَبْدَنَا وَقَالُوا مَجْنُونٌ وَازْدُجِرَ
(9) ان سے پہلے قوم نوح نے بھی تکذیب کی تھی کہ انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہہ دیا کہ یہ دیوانہ ہے بلکہ اسے جھڑکا بھی گیا
﴿10﴾ فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ
(10) تو اس نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ میں مغلوب ہوگیا ہوں میری مدد فرما
﴿11﴾ فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاء بِمَاء مُّنْهَمِرٍ
(11) تو ہم نے ایک موسلا دھار بارش کے ساتھ آسمان کے دروازے کھول دیئے
﴿12﴾ وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاء عَلَى أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ
(12) اور زمین سے بھی چشمے جاری کردیئے اور پھر دونوں پانی ایک خاص مقررہ مقصد کے لئے باہم مل گئے
﴿13﴾ وَحَمَلْنَاهُ عَلَى ذَاتِ أَلْوَاحٍ وَدُسُرٍ
(13) اور ہم نے نوح کو تختوں اور کیلوں والی کشتی میں سوار کرلیا
﴿14﴾ تَجْرِي بِأَعْيُنِنَا جَزَاء لِّمَن كَانَ كُفِرَ
(14) جو ہماری نگاہ کے سامنے چل رہی تھی اور یہ اس بندے کی جزا تھی جس کا انکار کیا گیا تھا
﴿15﴾ وَلَقَد تَّرَكْنَاهَا آيَةً فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
(15) اور ہم نے اسے ایک نشانی بناکر چھوڑ دیا ہے تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے
﴿16﴾ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
(16) پھر ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا ثابت ہوا
﴿17﴾ وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
(17) اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
﴿18﴾ كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
(18) اور قوم عاد نے بھی تکذیب کی تو ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا رہا
﴿19﴾ إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِي يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ
(19) ہم نے ان کی اوپر تیز و تند آندھی بھیج دی ایک مسلسل نحوست والے منحوس دن میں
﴿20﴾ تَنزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ
(20) جو لوگوں کو جگہ سے یوں اُٹھالیتی تھی جیسے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں
﴿21﴾ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
(21) پھر دیکھو ہمارا ذاب اور ڈرانا کیسا ثابت ہوا
﴿22﴾ وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
(22) اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
﴿23﴾ كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِالنُّذُرِ
(23) اور ثمود نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
﴿24﴾ فَقَالُوا أَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهُ إِنَّا إِذًا لَّفِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ
(24) اور کہہ دیا کہ کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک شخص کا اتباع کرلیں اس طرح تو ہم گمراہی اور دیوانگی کا شکار ہوجائیں گے
﴿25﴾ أَؤُلْقِيَ الذِّكْرُ عَلَيْهِ مِن بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٌ
(25) کیا ہم سب کے درمیان ذکر صرف اسی پر نازل ہوا ہے درحقیقت یہ جھوٹا ہے اور بڑائی کا طلبگار ہے
﴿26﴾ سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْأَشِرُ
(26) تو عنقریب کل ہی انہیں معلوم ہوجائے گا جھوٹا اور متکبر کون ہے
﴿27﴾ إِنَّا مُرْسِلُو النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ
(27) ہم ان کے امتحان کے لئے ایک اونٹنی بھیجنے والے ہیں لہذا تم اس کا انتظار کرو اور صبر سے کام لو
﴿28﴾ وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ الْمَاء قِسْمَةٌ بَيْنَهُمْ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ
(28) اور انہیں باخبر کردو کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک کو اپنی باری پر حاضر ہونا چاہئے
﴿29﴾ فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَى فَعَقَرَ
(29) تو ان لوگوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی اور اس نے اونٹنی کو پکڑ کر اس کی کونچیں کاٹ دیں
﴿30﴾ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
(30) پھر سب نے دیکھا کہ ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا ثابت ہوا
﴿31﴾ إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَكَانُوا كَهَشِيمِ الْمُحْتَظِرِ
(31) ہم نے ان کے اوپر ایک چنگھاڑ کو بھیج دیا تو یہ سب کے سب باڑے کے بھوسے کی طرح ہوگئے
﴿32﴾ وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
(32) اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
﴿33﴾ كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ بِالنُّذُرِ
(33) اور قوم لوط نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
﴿34﴾ إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّا آلَ لُوطٍ نَّجَّيْنَاهُم بِسَحَرٍ
(34) تو ہم نے ان کے اوپر پتھر برسائے صرف لوط کی آل کے علاوہ کہ ان کو سحر کے ہنگام ہی بچالیا
﴿35﴾ نِعْمَةً مِّنْ عِندِنَا كَذَلِكَ نَجْزِي مَن شَكَرَ
(35) یہ ہماری ایک نعمت تھی اور اسی طرح ہم شکر گزار بندوں کو جزادیتے ہیں
﴿36﴾ وَلَقَدْ أَنذَرَهُم بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ
(36) اور لوط نے انہیں ہماری گرفت سے ڈرایا لیکن ان لوگوں نے ڈرانے ہی میں شک کیا
﴿37﴾ وَلَقَدْ رَاوَدُوهُ عَن ضَيْفِهِ فَطَمَسْنَا أَعْيُنَهُمْ فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ
(37) اور ان سے مہمان کے بارے میں ناجائز مطالبات کرنے لگے تو ہم نے ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا کہ اب عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو
﴿38﴾ وَلَقَدْ صَبَّحَهُم بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ
(38) اور ان کے اوپر صبح سویرے نہ ٹلنے والا عذاب نازل ہوگیا
﴿39﴾ فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ
(39) کہ اب ہمارے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو
﴿40﴾ وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
(40) اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
﴿41﴾ وَلَقَدْ جَاء آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ
(41) اور فرعون والوں تک بھی پیغمبر آئے
﴿42﴾ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَاهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُّقْتَدِرٍ
(42) تو انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کا انکار کردیا تو ہم نے بھی ایک زبردست صاحب اقتدار کی طرح انہیں اپنی گرفت میں لے لیا
﴿43﴾ أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُوْلَئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَاءةٌ فِي الزُّبُرِ
(43) تو کیا تمہارے کفار ان سب سے بہتر ہیں یا ان کے لئے کتابوں میں کوئی معافی نامہ لکھ دیا گیا ہے
﴿44﴾ أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ مُّنتَصِرٌ
(44) یا ان کا کہنا یہ ہے کہ ہمارے پاس بڑی جماعت ہے جو ایک دوسرے کی مدد کرنے والی ہے
﴿45﴾ سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ
(45) عنقریب یہ جماعت شکست کھاجائے گی اور سب پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے
﴿46﴾ بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ
(46) بلکہ ان کا موعد قیامت کا ہے اور قیامت انتہائی سخت اور تلخ حقیقت ہے
﴿47﴾ إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ
(47) بیشک مجرمین گمراہی اور دیوانگی میں مبتلا ہیں
﴿48﴾ يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ
(48) قیامت کے دن یہ آگ پر منہ کے بل کھینچے جائیں گے کہ اب جہنمّ کا مزہ چکھو
﴿49﴾ إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ
(49) بیشک ہم نے ہر شے کو ایک اندازہ کے مطابق پیدا کیا ہے
﴿50﴾ وَمَا أَمْرُنَا إِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ
(50) اور ہمارا حکم پلک جھپکنے کی طرح کی ایک بات ہے
﴿51﴾ وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
(51) اور ہم نے تمہارے ساتھیوں کو پہلے ہی ہلاک کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
﴿52﴾ وَكُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوهُ فِي الزُّبُرِ
(52) اور ان لوگوں نے جو کچھ بھی کیا ہے سب نامہ اعمال میں محفوظ ہے
﴿53﴾ وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُسْتَطَرٌ
(53) اور ہر چھوٹا اور بڑا عمل اس میں درج کردیا گیا ہے
﴿54﴾ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ
(54) بیشک صاحبان تقویٰ باغات اور نہروں کے درمیان ہوں گے
﴿55﴾ فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ
(55) اس پاکیزہ مقام پر جو صاحبِ اقتدار بادشاہ کی بارگاہ میں ہے
سوره النجم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
﴿1﴾ وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى
(1) قسم ہے ستارہ کی جب وہ ٹوٹا
﴿2﴾ مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَى
(2) تمہارا ساتھی نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ بہکا
﴿3﴾ وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَى
(3) اور وہ اپنی خواہش سے کلام بھی نہیں کرتا ہے
﴿4﴾ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى
(4) اس کا کلام وہی وحی ہے جو مسلسل نازل ہوتی رہتی ہے
﴿5﴾ عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى
(5) اسے نہایت طاقت والے نے تعلیم دی ہے
﴿6﴾ ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَى
(6) وہ صاحبِ حسن و جمال جو سیدھا کھڑا ہوا
﴿7﴾ وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى
(7) جب کہ وہ بلند ترین افق پر تھا
﴿8﴾ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى
(8) پھر وہ قریب ہوا اور آگے بڑھا
﴿9﴾ فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى
(9) یہاں تک کہ دو کمان یا اس سے کم کا فاصلہ رہ گیا
﴿10﴾ فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى
(10) پھر خدا نے اپنے بندہ کی طرف جس راز کی بات چاہی وحی کردی
﴿11﴾ مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى
(11) دل نے اس بات کو جھٹلایا نہیں جس کو آنکھوں نے دیکھا
﴿12﴾ أَفَتُمَارُونَهُ عَلَى مَا يَرَى
(12) کیا تم اس سے اس بات کے بارے میں جھگڑا کررہے ہو جو وہ دیکھ رہا ہے
﴿13﴾ وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى
(13) اور اس نے تو اسے ایک بار اور بھی دیکھا ہے
﴿14﴾ عِندَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى
(14) سدرِالمنتہیٰ کے نزدیک
﴿15﴾ عِندَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَى
(15) جس کے پاس جنت الماویٰ بھی ہے
﴿16﴾ إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى
(16) جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا
﴿17﴾ مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى
(17) اس وقت اس کی آنکھ نہ بہکی اور نہ حد سے آگے بڑھی
﴿18﴾ لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى
(18) اس نے اپنے پروردگار کی بڑی بڑی نشانیان دیکھی ہیں
﴿19﴾ أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى
(19) کیا تم لوگوں نے لات اور عذٰی کو دیکھا ہے
﴿20﴾ وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى
(20) اور منات جو ان کا تیسرا ہے اسے بھی دیکھا ہے
﴿21﴾ أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَى
(21) تو کیا تمہارے لئے لڑکے ہیں اور اس کے لئے لڑکیاں ہیں
﴿22﴾ تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَى
(22) یہ انتہائی ناانصافی کی تقسیم ہے
﴿23﴾ إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاء سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنفُسُ وَلَقَدْ جَاءهُم مِّن رَّبِّهِمُ الْهُدَى
(23) یہ سب وہ نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے طے کرلئے ہیں خدا نے ان کے بارے میں کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے - درحقیقت یہ لوگ صرف اپنے گمانوں کا اتباع کررہے ہیں اور جو کچھ ان کا دل چاہتا ہے اور یقینا ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے
﴿24﴾ أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّى
(24) کیا انسان کو وہ سب مل سکتا ہے جس کی آرزو کرے
﴿25﴾ فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَى
(25) بس اللہ ہی کے لئے دنیا اور آخرت سب کچھ ہے
﴿26﴾ وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِن بَعْدِ أَن يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَن يَشَاء وَيَرْضَى
(26) اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں جن کی سفارش کسی کے کام نہیں آسکتی ہے جب تک خدا .... جس کے بارے میں چاہے اور اسے پسند کرے .... اجازت نہ دے دے
﴿27﴾ إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ لَيُسَمُّونَ الْمَلَائِكَةَ تَسْمِيَةَ الْأُنثَى
(27) بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں وہ ملائکہ کے نام لڑکیوں جیسے رکھتے ہیں
﴿28﴾ وَمَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا
(28) حالانکہ ان کے پاس اس سلسلہ میں کوئی علم نہیں ہے یہ صرف وہم و گمان کے پیچھے چلے جارہے ہیں اور گمان حق کے بارے میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا ہے
﴿29﴾ فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّى عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
(29) لہذا جو شخص بھی ہمارے ذکر سے منہ پھیرے اور زندگانی دنیا کے علاوہ کچھ نہ چاہے آپ بھی اس سے کنارہ کش ہوجائیں
﴿30﴾ ذَلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ الْعِلْمِ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدَى
(30) یہی ان کے علم کی انتہا ہے اور بیشک آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بہک گیا ہے اور کون ہدایت کے راستہ پر ہے
﴿31﴾ وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاؤُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى
(31) اوراللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کے کل اختیارات ہیں تاکہ وہ بدعمل افراد کو ان کے اعمال کی سزادے سکے اور نیک عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا اچھا بدلہ دے سکے
﴿32﴾ الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ فَلَا تُزَكُّوا أَنفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى
(32) جو لوگ گناہانِ کبیرہ اور فحش باتوں سے پرہیز کرتے ہیں (گناہان صغیرہ کے علاوہ) بیشک آپ کا پروردگار ان کے لئے بہت وسیع مغفرت والا ہے وہ اس وقت بھی تم سب کے حالات سے خوب واقف تھا جب اس نے تمہیں خاک سے پیدا کیا تھا اور اس وقت بھی جب تم ماں کے شکم میں جنین کی منزل میں تھے لہذا اپنے نفس کو زیادہ پاکیزہ قرار نہ دو وہ متقی افراد کو خوب پہچانتا ہے
﴿33﴾ أَفَرَأَيْتَ الَّذِي تَوَلَّى
(33) کیا آپ نے اسے بھی دیکھا ہے جس نے منہ پھیر لیا
﴿34﴾ وَأَعْطَى قَلِيلًا وَأَكْدَى
(34) اور تھوڑا سا راسِ خدا میں دے کر بند کردیا
﴿35﴾ أَعِندَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَى
(35) کیا اس کے پاس علم غیب ہے جس کے ذریعے وہ دیکھ رہا ہے
﴿36﴾ أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَى
(36) یا اسے اس بات کی خبر ہی نہیں ہے جو موسٰی کے صحیفوں میں تھی
﴿37﴾ وَ إِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى
(37) یا ابراہیم کے صحیفوں میں تھی جنہوں نے پورا پورا حق ادا کیا ہے
﴿38﴾ أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى
(38) کوئی شخص بھی دوسرے کا بوجھ اٹھانے والا نہیں ہے
﴿39﴾ وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَى
(39) اور انسان کے لئے صرف اتنا ہی ہے جتنی اس نے کوشش کی ہے
﴿40﴾ وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَى
(40) اور اس کی کوشش عنقریب اس کے سامنے پیش کردی جائے گی
﴿41﴾ ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاء الْأَوْفَى
(41) اس کے بعد اسے پورا بدلہ دیا جائے گا
﴿42﴾ وَأَنَّ إِلَى رَبِّكَ الْمُنتَهَى
(42) اور بیشک سب کی آخری منزل پروردگار کی بارگاہ ہے
﴿43﴾ وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَى
(43) اور یہ کہ اسی نے ہنسایا بھی ہے اور ----- فِلایا بھی ہے
﴿44﴾ وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا
(44) اور وہی موت و حیات کا دینے والا ہے
﴿45﴾ وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَى
(45) اور اسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا ہے
﴿46﴾ مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَى
(46) اس نطفہ سے جو رحم میں ڈالا جاتا ہے
﴿47﴾ وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى
(47) اور اسی کے ذمہ دوسری زندگی بھی ہے
﴿48﴾ وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَى وَأَقْنَى
(48) اور اسی نے مالدار بنایا ہے اور سرمایہ عطا کیا ہے
﴿49﴾ وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَى
(49) اور وہی ستارہ شعریٰ کا مالک ہے
﴿50﴾ وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَى
(50) اور اسی نے پہلے قوم عاد کو ہلاک کیا ہے
﴿51﴾ وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَى
(51) اور قوم ثمود کو بھی پھر کسی کو باقی نہیں چھوڑا ہے
﴿52﴾ وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَى
(52) اور قوم نوح کو ان سے پہلے .کہ وہ لوگ بڑے ظالم اور سرکش تھے
﴿53﴾ وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَى
(53) اور اسی نے قوم لوط کی اُلٹی بستیوں کو پٹک دیا ہے
﴿54﴾ فَغَشَّاهَا مَا غَشَّى
(54) پھر ان کو ڈھانک لیا جس چیز نے کہ ڈھانک لیا
﴿55﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكَ تَتَمَارَى
(55) اب تم اپنے پروردگار کی کس نعمت پر شک کررہے ہو
﴿56﴾ هَذَا نَذِيرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْأُولَى
(56) بیشک یہ پیغمبر بھی اگلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے
﴿57﴾ أَزِفَتْ الْآزِفَةُ
(57) دیکھو قیامت قریب آگئی ہے
﴿58﴾ لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ
(58) اللہ کے علاوہ کوئی اس کا ٹالنے والا نہیں ہے
﴿59﴾ أَفَمِنْ هَذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ
(59) کیا تم اس بات سے تعجب کررہے ہو
﴿60﴾ وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ
(60) اور پھر ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو
﴿61﴾ وَأَنتُمْ سَامِدُونَ
(61) اور تم بالکل غافل ہو
﴿62﴾ فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا
(62) ( اب سے غنیمت ہے) کہ اللہ کے لئے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو
سورہ الطور
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
﴿1﴾ وَالطُّورِ
(1) طور کی قسم
﴿2﴾ وَكِتَابٍ مَّسْطُورٍ
(2) اور لکھی ہوئی کتاب کی قسم
﴿3﴾ فِي رَقٍّ مَّنشُورٍ
(3) جو کشادہ اوراق میں ہے
﴿4﴾ وَالْبَيْتِ الْمَعْمُورِ
(4) اور بیت معمور کی قسم
﴿5﴾ وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ
(5) اور بلند چھت (آسمان) کی قسم
﴿6﴾ وَالْبَحْرِ الْمَسْجُورِ
(6) اور بھڑکتے ہوئے سمندر کی قسم
﴿7﴾ إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ
(7) یقینا تمہارے رب کا عذاب واقع ہونے والا ہے
﴿8﴾ مَا لَهُ مِن دَافِعٍ
(8) اور اس کا کوئی دفع کرنے والا نہیں ہے
﴿9﴾ يَوْمَ تَمُورُ السَّمَاء مَوْرًا
(9) جس دن آسمان باقاعدہ چکر کھانے لگیں گے
﴿10﴾ وَتَسِيرُ الْجِبَالُ سَيْرًا
(10) اور پہاڑ باقاعدہ حرکت میں آجائیں گے
﴿11﴾ فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ
(11) پھر جھٹلانے والوں کے لئے عذاب اور بربادی ہی ہے
﴿12﴾ الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَ
(12) جو محلات میں پڑے کھیل تماشہ کررہے ہیں
﴿13﴾ يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا
(13) جس دن انہیں بھرپور طریقہ سے جہّنم میں ڈھکیل دیا جائے گا
﴿14﴾ هَذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ
(14) یہی وہ جہّنم کی آگ ہے جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے
﴿15﴾ أَفَسِحْرٌ هَذَا أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ
(15) آیا یہ جادو ہے یا تمہیں کچھ سجھائی نہیں دے رہا ہے
﴿16﴾ اصْلَوْهَا فَاصْبِرُوا أَوْ لَا تَصْبِرُوا سَوَاء عَلَيْكُمْ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(16) اب اس میں چلے جاؤ پھر چاہے صبر کرو یا نہ کرو سب برابر ہے یہ تمہارے ان اعمال کی سزادی جارہی ہے جو تم انجام دیا کرتے تھے
﴿17﴾ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَعِيمٍ
(17) بیشک صاحبانِ تقویٰ باغات اور نعمتوں کے درمیان رہیں گے
﴿18﴾ فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ
(18) جو خدا عنایت کرے گا اس میں خوش حال رہیں گے اور خدا انہیں جہّنم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا
﴿19﴾ كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(19) اب یہیں آرام سے کھاؤ پیو ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دئیے تھے
﴿20﴾ مُتَّكِئِينَ عَلَى سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ
(20) وہ برابر سے بچھے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم ان کا جوڑا کشادہ چشم حوروں کو قرار دیں گے
﴿21﴾ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا أَلَتْنَاهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَيْءٍ كُلُّ امْرِئٍ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ
(21) اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کا اتباع کیا تو ہم ان کی ذریت کو بھی ان ہی سے ملادیں گے اور کسی کے عمل میں سے ذرہ برابر بھی کم نہیں کریں گے کہ ہر شخص اپنے اعمال کا گروی ہے
﴿22﴾ وَأَمْدَدْنَاهُم بِفَاكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
(22) اور ہم جس طرح کے میوے یا گوشت وہ چاہیں گے اس سے بڑھ کر ان کی امداد کریں گے
﴿23﴾ يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ
(23) وہ آپس میں جام شراب پر جھگڑا کریں گے لیکن وہاں کوئی لغویت اور گناہ نہ ہوگا
﴿24﴾ وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُونٌ
(24) اور ان کے گرد وہ نوجوان لڑکے چکر لگاتے ہوں گے جو پوشیدہ اور محتاط موتیوں جیسے حسین و جمیل ہوں گے
﴿25﴾ وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءلُونَ
(25) اور پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال جواب کریں گے
﴿26﴾ قَالُوا إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِي أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ
(26) کہیں گے کہ ہم تو اپنے گھر میں خدا سے بہت ڈرتے تھے
﴿27﴾ فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ
(27) تو خدا نے ہم پر یہ احسان کیا اور ہمیں جہّنم کی زہریلی ہوا سے بچالیا
﴿28﴾ إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلُ نَدْعُوهُ إِنَّهُ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِيمُ
(28) ہم اس سے پہلے بھی اسی سے دعائیں کیا کرتے تھے کہ وہ یقینا وہ بڑا احسان کرنے والا اور مہربان ہے
﴿29﴾ فَذَكِّرْ فَمَا أَنتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَلَا مَجْنُونٍ
(29) لہذا آپ لوگوں کو نصیحت کرتے رہیں - خدا کے فضل سے آپ نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون
﴿30﴾ أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهِ رَيْبَ الْمَنُونِ
(30) کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے اور ہم اس کے بارے میں حوادث زمانہ کا انتظار کررہے ہیں
﴿31﴾ قُلْ تَرَبَّصُوا فَإِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُتَرَبِّصِينَ
(31) تو آپ کہہ دیجئے کہ بیشک تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں
﴿32﴾ أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلَامُهُم بِهَذَا أَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ
(32) کیا ان کی عقلیں یہ باتیں بتاتی ہیں یا یہ واقعا سرکش قوم ہیں
﴿33﴾ أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ
(33) یا یہ کہتے ہیں کہ نبی نے قرآن گڑھ لیا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ایمان لانے والے ا نہیں ہیں
﴿34﴾ فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِّثْلِهِ إِن كَانُوا صَادِقِينَ
(34) اگر یہ اپنی بات میں سچے ہیں تو یہ بھی ایسا ہی کوئی کلام لے آئیں
﴿35﴾ أَمْ خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ أَمْ هُمُ الْخَالِقُونَ
(35) کیا یہ بغیر کسی چیز کے ازخود پیدا ہوگئے ہیں یا یہ خود ہی پیدا کرنے والے ہیں
﴿36﴾ أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بَل لَّا يُوقِنُونَ
(36) یا انہوں نے آسمان و زمین کو پیدا کردیا ہے - حقیقت یہ ہے کہ یہ یقین کرنے والے نہیں ہیں
﴿37﴾ أَمْ عِندَهُمْ خَزَائِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُونَ
(37) یا ان کے پاس پروردگار کے خزانے ہیں یہی لوگ حاکم ہیں
﴿38﴾ أَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ فَلْيَأْتِ مُسْتَمِعُهُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
(38) یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس کے ذریعہ آسمان کی باتیں سن لیا کرتے ہیں تو ان کا سننے والا کوئی واضح ثبوت لے آئے
﴿39﴾ أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ
(39) یا خدا کے لئے لڑکیاں ہیں اور تمہارے لئے لڑکے ہیں
﴿40﴾ أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ
(40) یا تم ان سے کوئی اجر رسالت مانگتے ہو کہ یہ اس کے بوجھ کے نیچے دبے جارہے ہیں
﴿41﴾ أَمْ عِندَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ
(41) یا ان کے پاس غیب کا علم ہے کہ یہ اسے لکھ رہے ہیں
﴿42﴾ أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا فَالَّذِينَ كَفَرُوا هُمُ الْمَكِيدُونَ
(42) یا یہ کوئی مکاری کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھو کہ کفار خود اپنی چال میں پھنس جانے والے ہیں
﴿43﴾ أَمْ لَهُمْ إِلَهٌ غَيْرُ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ
(43) یا ان کے لئے خدا کے علاوہ کوئی دوسرا خدا ہے جب کہ خدا ان کے شرک سے پاک و پاکیزہ ہے
﴿44﴾ وَإِن يَرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَاء سَاقِطًا يَقُولُوا سَحَابٌ مَّرْكُومٌ
(44) اور یہ اگر آسمان کے ٹکڑوں کو گرتا ہوا بھی دیکھ لیں گے تو بھی کہیں گے یہ تو تہ بہ تہ بادل ہیں
﴿45﴾ فَذَرْهُمْ حَتَّى يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي فِيهِ يُصْعَقُونَ
(45) تو انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس دن بیہوش ہوجائیں گے
﴿46﴾ يَوْمَ لَا يُغْنِي عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ
(46) جس دن ان کی کوئی چال کام نہ آئے گی اور نہ کوئی مدد کرنے والا ہوگا
﴿47﴾ وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا عَذَابًا دُونَ ذَلِكَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
(47) اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے لئے اس کے علاوہ بھی عذاب ہے لیکن ان کی اکثریت اس سے بے خبر ہے
﴿48﴾ وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ
(48) آپ اپنے پروردگار کے حکم کے لئے صبر کریں آپ ہماری نگاہ کے سامنے ہیں اور ہمیشہ قیام کرتے وقت اپنے پروردگار کی تسبیح کرتے رہیں
﴿49﴾ وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَارَ النُّجُومِ
(49) اور رات کے ایک حصّہ میں اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی تسبیحِ پروردگار کرتے رہیں
رہبر معظم کا نئے ہجری شمسی سال 1394 کی مناسبت سے پیغام
21/3/2015 - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغبمر اسلام (ص) کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی رحلت کے ایام کے نئے سال کے ساتھ تقارن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خاندان اور ان کی لخت جگر کے ساتھ ایرانی عوام کی محبت و الفت کے کچھ شرائط اور اقتضائات ہیں اور ایرانی عوام ان شرائط اور اقتضائات کی رعایت کریں گے اور نیا سال فاطمی برکات اور فیوضات سے سرشار رہےگا اور اس عظیم ہستی کی یاد ہمارے عوام کی زندگی میں عمیق ،گہرے اور یادگار اثرات مرتب کرےگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سال 1394 ہجری شمسی کے مسائل پر اجمالی نظر ڈالی اور حکومت اور قوم کے باہمی اور وسیع تعاون پر تاکید کرتے ہوئےفرمایا: سال 1394 ہجری شمسی کے نعرے یعنی " حکومت و قوم اور ہمدلی و ہمزبانی " کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اس نعرے کے دونوں حصے یعنی ایران کی شجاع، عظیم ، دلیر، عزیز اور باہمت قوم اور اسی طرح خدمتگزار حکومت ایکدوسرے پر اعتماد اور مخلصانہ طور پر تعاون جاری رکھیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے سال میں ایرانی قوم کو درپیش آمال و آرزؤں اور مقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اقتصادی پیشرفت، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر عزت و اقتدار ، حقیقی معنی میں سآئنسی اور علمی ترقیات، اقتصادی اور عادلتی انصاف اور سب سے اہم ایمان اور معنویت بزرگ آمال اور تمنائيں ہیں جو اس سال ایرانی عوام کو در پیش ہیں، البتہ یہ تمام مقاصد ،آمال اور آرزوئیں قابل حصول ہیں اور یہ ایرانی عوام کی عظیم ظرفیت اور ایرانی نظام کی پالیسیوں سے باہر نہیں ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ان آرزوؤں کو عملی جامہ پہنانے اور ان کے حصول کوحکومت اور قوم کے درمیان دوطرفہ تعاون اور ہمدلی سے مشروط کرتے ہوئے فرمایا: حکومت قوم کی کارگزار اور خدمتگزار اور قوم حکومت کی مالک اور نگراں ہے اور حکومت و قوم کے درمیان تعاون جتنا زیادہ مضبوط ہوگا اتنا ہی کام بہتر آگے بڑھےگا۔ لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ قوم کی قدر و اہمیت اور اس کی صلاحیتوں اور توانائیوں سے بھر پور استفادہ کرے اور اسی طرح قوم کو بھی حقیقی معنی پر حکومت پر اعتماد رکھنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سال 1393 کے نعرے اور اسے عملی جامہ پہنانے کا جائزہ لیا اور گذشتہ سال کو ملک کے لئے ترقیات اور چیلنجوں کا سال قراردیتے ہوئےفرمایا: گذشتہ سال کا نعرہ " قومی عزم و جہادی مدیریت " سال 93 کے چیلنجوں کے پیش نظر انتخاب ہوا اور ہماری قوم نے بھی بعض مشکلات کو برداشت کرنے، 22 بہمن، یوم قدس اور چہلم کی ریلیوں میں اپنے پختہ عزم و ہمت کا بھر پور مظاہرہ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعض شعبوں میں جہادی مدیریت کے عملی جامہ پہنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جہاں جہادی مدیریت کارفرما رہی وہاں ترقیات بھی مشہود تھیں نیز یہ کہ قومی عزم اور جہادی مدیریت صرف سال 1393 سے مخصوص نہیں ہے بلکہ ایرانی قوم کو اس کی اس سال اور آئندہ تمام برسوں میں ضرورت ہے۔
رہبر معظم کا نئے ہجری شمسی سال 1394 کے پہلے دن مشہد مقدس میں عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب
21/3/2015 - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے سال 1394 کے پہلے دن مشہد مقدس میں حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے حرم مبارک کے امام خمینی(رہ) رواق اور ملحقہ صحنوں میں موجود لاکھوں زائرین اور مجاورین کے عظیم الشان اجتماع سے اپنے اہم خطاب میں اس سال کے نعرے " حکومت، قوم، ہمدلی اور ہمزبانی " کی تشریح کی اور عوام و حکومت کی دو طرف ذمہ داریوں ، منطقی تنقید کرنے والوں کے بارے میں حکومت کی وسیع القلبی ، نظام کو درپیش چیلنجوں، مواقع اور اسلامی نظام کے چار بنیادی اصولوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اقتصادی رونق و پیشرفت کے لئے حکام کی منصوبہ بندی و اہداف اور قومی اقتصاد کے سلسلے میں ہر فرد بالخصوص اقتصادی شعبہ میں سرگرم افراد اور ذرائع ابلاغ کی مدد ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے آج اقتصادی میدان جنگ وجدال اور پیکارکا میدان ہے جس میں اندرونی خلاقیت اور توانائيوں نیز اس جنگ و پیکار کی خاص پالیسیوں، طریقوں اور وسائل کی بنیاد پر جہادی حرکت کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی طرح ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایران میں کوئی بھی مذاکرات کے ذریعہ ایٹمی معاملے کے حل کا مخالف نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایرانی عوام ، حکام اور مذاکراتی ٹیم امریکہ کی منہ زوری اور تسلط پسندی کے مقابلے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے اور استقامت و پائداری کے ساتھ اس عظیم امتحان میں کامیاب ہوجائیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قرآن مجید کی آیہ کے حوالے سے " نماز ،زکات،امر بہ معروف اور نہی عن المنکر" کے چار معیاروں کو اسلامی نظام کے اصلی معیار اور ترجمان قرار دیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہر ایسی قوم کو ظالم طاقتوروں کے تسلط سے خارج کرےگا جوان معیاروں کی حامل ہوگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ان معیاروں میں سے ہر ایک معیار فردی اور اجتماعی پہلوؤں کا حامل ہے اور ان کا اسلامی نظام میں اہم اور مؤثر نقش ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مؤمن انسان کی رستگاری اور سعادت میں نماز کے فردی پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: نماز فردی پہلو کے ساتھ اجتماعی پہلو کی بھی حامل ہے اور وہ مسلمانوں کے دلوں کو ایک وقت میں ایک واحد مرکز کی طرف متصل اور متمرکز کرنے کا باعث بنتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انسان میں عفو و درگزر کے جذبے کی تقویت کے سلسلے میں زکات کے پہلو اور اس کے بعد زکات کے اجتماعی پہلو کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: زکات کے سماجی اور اجتماعی پہلو سے پتہ چلتا ہے کہ ایک مسلمان اسلامی معاشرے میں فقراء ، ضعفاء اور ضرورتمندوں کے بارے میں بے تفاوت نہیں رہتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امر بہ معروف اور نہی عن المنکر کو تمام اسلامی احکام کی بنیاد قراردیتے ہوئے فرمایا:دنیا کے ہر گوشہ میں مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو نیکی اور معروف کی طرف ہدایت کریں اور برائی و بدی اور پستی سے منع کریں اور اسلامی نظام کی حفاظت پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ یہ سب سے بڑا امر بہ معروف ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کی عزت و آبرو کی حفاظت ، ثقافت کے فروغ، اخلاقی ماحول کی سلامت، خاندانی ماحول کی سلامت، ملک کی سرافرازی کے لئے آمادہ جوان نسل کی تربیت اور کثرت ، اقتصاد اور پیداوار کو رونق عطا کرنا، اسلامی اخلاق کو ہمہ گیر بنانا امت مسلمہ کے اقتدار اور قوم کی سرافرازی کو دوسرے عظیم معروف قراردیتے ہوئے فرمایا: پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان معروف اور نیک امور کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سب سے بڑے منکرات کے مصادیق منجملہ غیر اخلاقی ثقافت ، دشمنوں کی مدد ، اسلامی نظام اور ثقافت کی تضعیف ، اقتصاد کی تضعیف اور سائنس و ٹیکنالوجی کی تضعیف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کی ذات امر بہ معروف کرنے والی پہلی ذات ہے اور اس کے بعد پیغمبر اسلام (ص) اور آئمہ معصومین علیھم السلام سب سے بڑے امر بہ بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے والے ہیں اور دنیا کے گوشہ گوشہ میں رہنے والے تمام مسلمانوں پرلازم ہے کہ وہ اللہ تعالی کے اس فریضہ پر عمل کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے سال کے نعرے یعنی " حکومت، قوم، ہمدلی و ہمزبانی " کی تشریح اور اس نعرے کے انتخاب کو انہی چار معیاروں کی بنیاد ، اور اسلامی نظام و عوام کے درمیان سماجی اور قومی انسجام کی بنیاد پر قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلام تمام سماجی طبقات سے انسجام، ایکدوسرے کی مدد اور تعاون کا مطالبہ کرتا ہے لہذا اسلامی نظام میں عوام کو ہر حکومت کی مدد ، پشتپناہی اور حمایت کرنی چاہیے حتی ان لوگوں کو بھی حکومت کی مدد کرنی چاہیے جنھوں نے اسے ووٹ نہیں دیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کے مواقع پر حکومت اور عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو بہت لازمی قراردیتے ہوئے فرمایا: آج قوم کے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی حکام اور حکومت کی بھر پور حمایت کرے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومتوں کی حمایت اور تعاون کو ایک دائمی اور ثابت اصل قراردیا اور اس مسئلہ کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: ہرحکومت کی اصلی اور بنیادی فکر ملک اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کرنے پر مرکوز ہوتی ہے لہذا سب کو چاہیے کہ وہ ان مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں حکومت کی مدد کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اکثریت آراء کو حکومتوں کی قانونی مشروعیت کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: مہم نہیں ہے کہ عوام کی کتنی تعداد نے صدر کو رائے دی ہے بلکہ جو حکومت بھی انتخابات میں عوام کی اکثراراء حاصل کرےگی وہ بنیادی آئين کے مطابق قانونی اور مشروع حکومت ہے اور عوام کو چاہیے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے وہ قانونی حکومت کی حمایت اور پشتپناہی کرے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مدد اور تعاون کی فضا میں دوطرفہ حقوق کی طرف اشارہ کیا اور پھر تنقید کرنے والوں ، تنقید کی روش اور تنقید کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کے طریقوں کے بارے میں روشنی ڈالی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہر حکومت کے لئے تنقید کرنے والے گروہ کے وجود کو قدرتی امر قراردیتے ہوئے فرمایا: گذشتہ حکومتوں کی طرح اس حکومت پر بھی تنقید کرنے والے افراد موجود ہیں اور اس میں کوئی اشکال بھی نہیں ہے کہ بعض افراد جنھیں حکومت کی پالیسی ، رفتار اور عمل پسند نہیں ہے وہ تنقید کریں لیکن تنقید کو منطقی دائرے میں رہ کر کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میری بھی مختلف حکومتوں پر تنقید رہی ہے اور جہاں بھی میں نے محسوس کیا ہے وہاں میں نے ضرور تذکر اور یاددہانی کرائی ہے اور میں نے مناسب شکل و صورت میں اپنی بات منتقل کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے منطقی تنقید کے دائرے کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: تنقید ایسی نہیں ہونی چاہیے جس کی بنیاد پر عوام کا اعتماد حکومت کے بارے میں سلب ہوجائے اسی طرح تنقید کو توہین آمیز اور خشمگین طریقوں پر مشتمل نہیں ہونا چاہیے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی اخوت، ہمدلی ،ہمدردی اور مشفقانہ نگاہ کو تنقید بیان کرنے کے سلسلے میں ایک اور معیار قراردیتے ہوئے فرمایا: البتہ یہ سفارشیں دو طرفہ ہیں اور ملک کے تینوں قوا کے حکام کو بھی ان حدود کی رعایت اور پاسداری کرنی چاہیے اور تنقید کرنے والوں کے ساتھ مناسب رفتار اختیار کرنی چاہیے اور ان کی توہین اور تحقیر کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ حکام کی طرف سے مخالفین کی توہین اور تحقیر حکمت اور تدبیر کے خلاف ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں اپنے عزیزعوام کو عدم توجہ اور نگرانی و نظارت نہ کرنے کی دعوت نہیں دیتا ہوں بلکہ ان کو ملک کے مسائل میں اہتمام کرنے کی سفارش کرتا ہوں اور تاکید کرتا ہوں کہ عوام اور حکام کی رفتار ایکدوسرے کے بارے میں تحقیر، توہین اور تخریب پر مبنی نہیں ہونی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر بعض افراد کو ملک کے بعض مسائل کے سلسلے میں فکر و تشویش لاحق ہو تو یہ کوئی جرم نہیں ہے اور اس میں کوئی اشکال نہیں ہے اور یہ کام خدمات و زحمات کو نظر انداز کرنے اور الزام عائد کرنے کا باعث نہیں ہونا چاہیےدوسری طرف حکومت اور اس کے حامیوں کو بھی نہیں چاہیے کہ وہ ان لوگوں کی توہین و تحقیر کریں جو فکر اور تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سابقہ حکومتوں کی حمایت کے سلسلے میں اپنی ثابت روش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس حکومت کی بھی حمایت کرتا ہوں البتہ کسی کو دستخط کرکے سفید چک بھی نہیں دیتا ہوں بلکہ ان کی کارکردگی کے پیش نظر فیصلہ اور عمل کروں گا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک میں موجود عظیم مواقع اور اسی طرح درپیش چيلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ظرفیتوں اور مواقع سے مناسبت استفادہ کے ذریعہ اور اللہ تعالی کی توفیق سے چیلنجوں پر غلبہ پایا جاسکتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کارآمد افرادی قوت، خلاق جوانوں اور اسلامی نظام کے ساتھ عوام اور جوانوں کی ہمراہی کو ملک کے عظیم مواقع میں شمار کرتے ہوئے فرمایا: ملک کے جوانوں کی فکروں پر غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور میڈیا کی جانب سے مسلسل بمباری کی جاتی ہے تاکہ وہ مستقبل کے بارے میں نا امید اور مایوس ہوجائیں یا وہ اسلامی نظام کے مقابلے میں کھڑے ہوجائیں یا معاشرے سے کٹ کر رہ جائیں لیکن اس کے باوجود 22 بہمن کے دن دسیوں ملین افراد ملک کی سڑکوں پر حاضر ہوتے ہیں اور اسلامی نظام اور رہبر کبیر انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور الفت کا اظہار کرتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اقتصادی پابندیوں کے دور میں علمی اور سائنسی پیشرفت کو ملک کی دیگر فرصتوں میں شمار کرتے ہوئے فرمایا: حالیہ برسوں میں مختلف علمی و سائنسی ترقیات منجملہ پارس جنوبی کے 12ویں مرحلے کے افتتاح جیسے پیچيدہ اور عظیم صنعتی منصوبوں کی رونمائی اور حالیہ فوجی مشقوں کے دوران جدید ترین وسائل کا تجربہ ایسے دور میں کیا ہے جب ایران کے دشمن یہ خیال اور تصورکرتے تھے کہ انھوں نے ایران کے خلاف فلج کرنے والی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔