سلیمانی

سلیمانی

ویسٹا ویا ہلز: امریکا میں گن کلچر شہریوں کے لئے بھیانک خواب بن گیا۔ فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تازہ ترین واقعہ ریاست الاباما کے شہر ویسٹاویا ہلز میں پیش آیا۔ ایک مسلح شخص چرچ میں گھسا اور لوگوں پر گولیاں برسادیں۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مشہد مقدس میں خیر مقدم کیا اور ان کے ساتھ ملاقات میں کہا: مجھے بہت خوش ہوئی کہ پاکستانی وزیر خارجہ بھٹو خاندان کا ایک نوجوان فرد ہے۔

انہوں نے پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: دین اسلام نے منطق، گفتار، احسان، ایثار اور اچھے اخلاق کے ساتھ پیشرفت کی اور دنیا کو متاثر کیا ہے اور غیر معمولی معاملات میں ہی کبھی تلوار اٹھانا پڑی تو اٹھائی گئی۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا: اسلام نے ہمیشہ اپنے آپ کو حکمت، تدبر، گفت و شنید کے ساتھ انسانوں کے ضمیر اور افکار کو مخاطب کرتے ہوئے پیش کیا ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام مسلمانوں کو اتحاد و وحدت کی دعوت دی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا حکم اور ان کا شعار بھی «أَشِدّاءُ عَلَی الْکُفّارِ رُحَماءُ بَیْنَهُمْ» تھا لیکن آج بدقسمتی سے اس کے برعکس ہو رہا ہے اور ہم «أشداء علی بینهم رحماء الکفّار» کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے اسلام کے نقطۂ نظر سے امن و سلامتی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے آج ہم بعض اسلامی ممالک میں ناامنیت کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس کی وجہ خود مسلمان ہیں۔ امریکہ اور صیہونی حکومت کی شکل میں اسلام کے دشمنوں نے اسلام کے دفاع کے نام پر مسلمانوں کو قتل کرنے جیسے مذموم ہتھکنڈوں کا سہارا لیتے ہوئے بعض جاہل لوگوں کو دھوکہ دیا اور انہیں دوسرے مسلمانوں کا دشمن بنا دیا۔

انہوں نے کہا: استکبار، ایک طرف تو داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دے کر اسلامی ممالک میں عدم تحفظ پیدا کرتا ہے اور دوسری طرف ان دہشت گرد گروہوں کے جرائم کو پھیلا کر اور ان کی حمایت کر کے دنیا بھر میں اسلامو فوبیا اور مسلم فوبیا کی لہر پیدا کرتا ہے۔

 

دشمن شناسی کا فقدان عالم اسلام کا بہت بڑا المیہ ہے؛ مروی / جتنا میں پاکستان کا فرزند ہوں اتنا ہی ایران کا بھی فرزند ہوں؛ بلاول بھٹو

آستان قدس رضوی کے متولی نے دشمن شناسی کے فقدان کو عالم اسلام کی آفات میں سے ایک آفت قرار دیا اور کہا: ہمیں امید ہے کہ اسلامی ممالک کے عوام اور حکام کی بیداری سے دشمنانِ اسلام کی شرارتیں اور ان کے مذموم اہداف مٹی میں مل جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: ایران اور پاکستان کی دونوں قوموں کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور تاریخی مشترکات موجود ہیں اور پاکستان کے اعلی حکام کے مشہد کے دورے اور امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک کی زیارت انتہائی خوش آئند ہے۔ حرم مطہر رضوی علیہ السلام ہر سال تقریباً 500,000 پاکستانی زائرین کی میزبانی کرتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے کہا: تمام زائرین خدامِ رضوی کے لئے انتہائی محترم ہیں۔ حضرت امام رضا علیہ السلام کے زائرین میں قومیت، نسل، زبان، ثقافت، مذہب وغیرہ میں کوئی فرق نہیں اور جو بھی حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہوتا ہے وہ اس حجتِ خدا اور ولیِ خدا کا مہمان ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کی بہترین طریقے سے تعظیم و تکریم کریں۔

انہوں نے پاکستانی زائرین کے لیے آستان قدسِ رضوی کی جانب سے انجام دی جانے والی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حرم مقدس میں پاکستانی زائرین کے لیے ایک خصوصی جگہ فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ وہاں اپنی قومی زبان میں مختلف مذہبی و ثقافتی پروگراموں جیسے مجالس و تقاریر، ماتم داری، جشنِ مولود وغیرہ جیسے پروگرامز کا انعقاد کر سکیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے آستانِ قدسِ رضوی علیہ السلام کی جانب سے پاکستانی زائرین کے لیے میرجاوہ کی سرحد پر ایک سروس کمپلیکس "زائرسرای امام رضا(ع)" کے افتتاح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آستان قدس رضوی نے پاکستانی زائرین کی خدمت کے لیے موزوں سہولیات کے ساتھ میرجاوہ بارڈر پر سروس کمپلیکس "زائرسرای امام رضا(ع)" کو تعمیر کیا ہے۔ جس میں بیک وقت 3,000 لوگوں کی خدمت کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ان شاء اللہ اس کے بعد بھی میں ہم پاکستانی زائرین کی خدمت اور ان کی آسان زیارت کے لئے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوششیں کرتے رہیں گے۔

اس ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ایران اور پاکستان کی قومیں نہ صرف پڑوسی ہیں بلکہ دینی بھائی بھی ہیں۔ انہوں نے مشہد کے سفر کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا: جتنا میں پاکستان کا فرزند ہوں اتنا ہی ایران کا بھی فرزند ہوں۔

انہوں نے کہا: یہ میرا مشہد کا پہلا دورہ ہے اور میں اس سفر کو اپنے لیے باعث برکت سمجھتا ہوں۔ پاکستان سے زائرین کی ایک کثیر تعداد ان مقدس مقامات کی زیارت کے لئے ایران کا سفر کرتی ہے اور آستانِ مقدسِ رضوی علیہ السلام کی جانب سے ان زائرین کی میزبانی کو پاکستان انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے آستان قدس رضوی کےمتولی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہم حرمِ مطہر کی انتظامیہ کے ساتھ پاکستانی زائرین کی روضہ رضوی (ع) میں حاضری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ مجھے آپ کی باتوں نے کافی متاثر کیا ہے اور میں پاکستان جا کر پاکستانی زائرین کو حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی جیسے امور پر کام کروں گا۔

یمن کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب صوبہ صعدہ میں سعودی اتحاد کی جارحیت اور بربریت کے نتیجے میں 10 ماہ کا شیر خوار بچہ شہید ہو گیا۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب صوبہ صعدہ کے الرقو رہائشی علاقے پر جارح سعودی اتحاد کی گولہ باری سے ایک 10 ماہ کا شیر خوار بچہ شہید ہو گیا۔ یمن پر سعودی جارحیت میں اب تک ہزاروں بچے شہید، زخمی اور معذور ہو چکے ہیں جس کے باعث سعودی عرب کا نام طفل کشی کرنے والوں میں شرفہرست آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں نے صوبہ حجہ کے علاقے عبس پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں  3 یمنی بچے زخمی ہوگئے تھے۔

یمن میں جنگ بندی میں دو ماہ کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے تاہم سعودی اتحاد کے جارحانہ اقدامات کے باعث یہ جنگ بندی بھی ماضی کی طرح کالعدم ہو کر رہ گئی ہے۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے پہلے ہی کہا تھا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بنا پر اب جنگ بندی کا تصور ہی ختم ہوتا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: واضح رہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو نکالنے سے متعلق فیصلہ متوقع تھا لیکن پاکستان کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ آج اجلاس کا آخری روز تھا۔ ایف اے ٹی ایف کا چار روزہ اجلاس منگل کو جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہوا تھا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران  ڈاکٹر مارکس پلیئر نے کہا کہ پاکستان نے 34 اہداف حاصل کیے، پاکستان کی کارکردگی کو رکن ملکوں نے سراہا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے اہداف حاصل کیے اس لیے ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

فیٹف کے صدر مارکس پلیئر نے مزید کہا کہ یہ ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس تھا، کورونا نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو متاثر کیا، ایف اے ٹی ایف نے ڈیجٹل مانیٹرنگ بہتر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ملکوں نے بہت محنت کی ہے جبکہ ہمیں روس اور یوکرین جنگ پر تحفظات ہیں جبکہ پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

ایف اے ٹی ایف کے 206 ارکان اور مبصرین کی نمائندگی کرنے والے مندوبین مکمل اجلاس میں شرکت کی، مبصرین میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جنس یونٹس شامل تھے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف نے  پاکستان کے دونوں ایکشن پلان کو مکمل قرار دے دیا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے متفقہ طور پر ہماری کوششوں کو سراہا ہے، ہماری کامیابی 4 سال کے مشکل سفر کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس رفتار کو جاری رکھنے اور ہماری معیشت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عوامی جہادی گروہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک طرف معاہدے کے لئے پیغام بھیجتا ہے اور دوسری طرف پابندیاں عائد کرتا ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی بدولت امریکہ کو تاریخي شکست ہوئی ہے اور امریکہ کی حقیقی شکست یہ ہے کہ انقلاب اسلامی ترقی اور پیشرفت کی راہ پر گامزن ہے اور پہلے کی نسبت بہت قوی اور مضبوط ہوگیا ہے جبکہ امریکہ پہلے کی نسبت بہت ہی کمزور اور عالمی سطح پر الگ تھلگ  ہوگیا ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ آج دنیا میں امریکہ پستی اور اضمحلال کی سمت بڑھ رہا ہے۔ امریکہ عہد شکن ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر امریکہ سے اعتماد اثھ گيا ہے۔ امریکہ ایک طرف معاہدے کے لئے پیغام ارسال کرتا ہے اور دوسری طرف ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرتا ہے۔ صدر رئسی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کو ایران نے حکمت عملی کے ساتھ  ناکام بنادیا ہے اور دوسرے ممالک کے خلاف بھی امریکی پابندیاں شکست اور ناکامی سے دوچار ہیں۔

صدر رئیسی نے عوام کے جہادی گروہوں پر زوردیا کہ وہ اپنی جد وجہد اور کوششوں میں اضافہ کریں۔ کیونکہ جہادی کوششوں سے دشمن مایوس ہوتا ہے اور اس کی تمام کوششیں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجاتی ہیں۔

ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ٹوئيٹر بیان میں ایران کے روحانی پیشوا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے روحانی پیشوا کے بیان نے مجھے طاقت، قدرت اور عزم و حوصلہ عطا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسیکی رپورٹ کے مطابق ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں ایران کے روحانی پیشوا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سے ملاقات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے روحانی پیشوا کے بیان نے مجھے طاقت، قدرت اور عزم و حوصلہ عطا کیا ہے۔

ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ٹوئيٹر بیان میں کہا کہ ایران کے مذہبی پشوا کے ساتھ  میری ملاقات معنوی ، روحانی اور حکیمانہ فضا سے سرشار تھی۔

مادورو نے کہا کہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کو گرانقدر سمجھتا ہے مجھے ان کے بیان سے طاقت و قدرت اور عزم و حوصلہ ملا ہے۔

ونزوئلا کے صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایران نے ونزوئلا کی اس وقت مدد کی جب دنیا کا کوئي ملک ونزوئلا کی مدد کرنے کے لئے تیار نہیں تھا۔ ایران اور ونزوئلا دونوں امریکی سامراج کے مقابلے مین سیسہ پلائی ہوئي دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے آئی اے ای اے کے سربراہ کے دورہ اسرائیل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رافائل گروسی کے دورہ اسرائیل سے ایجنسی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیل نے ایٹمی ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو تسلیم نہیں کیا ہے، کہا کہ قابل افسوس ہے کہ بین الاقوامی ادارے کے ایک ذمہ دار عہدیدار کی حیثیت سے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے اس ایجنسی کے قانون سے بچنے کے لئے اس عالمی ادارے کو اسرائیل کے اختیار میں دے دیا ہے اور اس عالمی ادارے پر ایسے خود سرلوگوں کا قبضہ ہو گیا ہے جو مختلف طریقوں سے صرف مسائل و مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل اسرائیل کا دورہ کیا اور وہاں صیہونی حکام خاص طور سے صیہونی وزیراعظم سے ملاقات و مذاکرات کئے۔ بعد ازاں رافائل گروسی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران میں ایجنسی کو پتہ لگنے والے اعلان نشدہ تین ایٹمی مراکز کے بارے میں تکنیکی نقطہ نظر سے تہران نے وضاحت پیش نہیں کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران کے خلاف آئی اے ای اے کی قرارداد کو مکمل طور پر سیاسی اور سوچی سمجھی سازش کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ اس قرارداد نے ایران اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی ایجنسی کے غیر پیشہ ورانہ اور سیاسی اقدام کا ہر حال میں جواب دے گا اور اب تک  جو مناسب ہوا ٹھوس قدم اٹھایا اور جواب دیا۔
انھوں نے ایٹمی معاہدے کے تحت کئے جانے والے ایران کے وعدوں سے متعلق بھی کہا کہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کو روک دینے سے متعلق جو بھی قدم اٹھایا وہ مقابل فریقوں کے اقدامات کے جواب میں رہا ہے۔ چنانچہ اگر کل کو ویانا میں سمجھوتہ طے پاجاتا ہے تو ایران اپنے وعدوں پر پھر سے عمل کرنا شروع کردے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بہتر یہ ہوگا کہ مغرب ویانا میں معاہدے کو حتمی نتیجے پر پہنچانے پر توجہ مرکوز کرے۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ اگر امریکہ وہم و گمان اور قیاس آرائیوں سے باز آجائے تو ویانا سمجھوتہ کا حصول ممکن ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مختلف ملکوں کے اعلی حکام کے دورہ تہران کے بارے میں بھی کہا کہ عنقریب پاکستان کے وزیر خارجہ، ترکمنستان کے صدر اور آرمینیا کے پارلیمانی اسپیکر ایران کا دورہ کریں گے۔ 

 ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ جو ایک ہزار تین سو حجاج پر مشتمل ہے کل مدینہ منورہ پہنچ گیا۔

ایرانی حجاج مدینہ منورہ میں حضرت رسول خدا (ص) کے حرم مطہر اور جنت البقیع کی زیارت کرنے کے علاوہ رسول اللہ کے شہر کے معنوی فیوضات سے بھی فیضیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سال ایران کے 39 ہزار 600 حجاج 298 قافلوں کی صورت میں حج کی ادائیگی کا شرف حاصل کریں گے۔

ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کے ہمراہ آئے وفد نے رہبر انقلاب اسلامی سے سنیچر کی شام ملاقات کی۔

سحر نیوز/ ایران: اس ملاقات میں آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکا کے دباؤ اور کثیر جہتی جنگ کے مقابلے میں ایران اور ونزوئلا کی استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دونوں ملکوں کے کامیاب تجربے نے دکھا دیا کہ اس طرح کے دباؤ کے مقابلے کی واحد راہ مزاحمت ہے۔

 

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکا کے ساتھ سخت مقابلے اور ونزوئلا کے خلاف شروع کی گئي کثیر جہتی اور ہمہ گير جنگ میں ونزوئلا کی حکومت اور قوم کو فتحیاب قرار دیتے ہوئے صدر مادورو سے کہا: آپ کی اور ونزوئلا کی قوم کی استقامت قابل تعریف ہے کیونکہ یہ ایک قوم اور اس ملک کے رہبروں کی قدر و منزلت اور لیاقت کو بڑھاتی ہے اور آج ونزوئلا کے سلسلے میں امریکا کا نظریہ پہلے سے مختلف ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح حالیہ برسوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت اور نئی ایجادات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ بڑے بڑے قدم ایسے حالات میں اٹھائے گئے ہیں کہ ایرانی قوم پر بڑی سنگین اور عدیم المثال پابندیاں اور دباؤ مسلط کیے گئے تھے اور خود امریکیوں نے اس کا نام، آخری درجے کا دباؤ رکھا تھا۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت، اس انتہائي دباؤ کی پالیسی کی شکست کا سبب بنی اور کچھ عرصے پہلے خود امریکا کے ایک بڑے سیاسی عہدیدار نے اسے "شرمناک شکست" سے تعبیر کیا تھا۔

آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا: ایران اور ونزوئلا کی اقوام کی استقامت اور کامیابی سے جو نتیجہ نکالا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ دباؤ سے مقابلے کی واحد راہ، ڈٹ جانا اور مزاحمت کرنا ہے اور ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ ایران اور ونزوئلا کی حکومت کے درمیان تعاون اور رابطوں کو پہلے سے زیادہ مستحکم اور قریبی بنایا جانا چاہیے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران اور ونزوئلا کے درمیان بیس سالہ تعاون کے دستاویز پر دستخط کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا: طویل المیعاد تعاون کا لازمہ، سمجھوتوں کو آگے بڑھاتے ہوئے انھیں منزل تک پہنچانا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور ونزوئلا کے قریبی اور گہرے تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دونوں ملکوں کے، کسی بھی ملک کے ساتھ اس طرح کے قریبی تعلقات نہیں ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ خطرے کے موقعوں پر رسک لیتا ہے اور اپنے دوستوں کا ہاتھ تھامتا ہے۔

انہوں نے اسی طرح جناب مادورو کے صیہونزم مخالف موقف کو سراہتے ہوئے کہا: صیہونی حکومت کے خلاف کچھ عرصہ پہلے آپ نے جو موقف اختیار کیا تھا وہ بالکل درست اور شجاعانہ موقف تھا۔

اس ملاقات میں، جس میں صدر مملکت سید ابراہیم رئيسی بھی موجود تھے، ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکا کے ساتھ ونزوئلا کی قوم کے سخت مقابلے میں ایران کی حمایت کی قدردانی کی اور کہا: جب ونزوئلا کے حالات بہت سخت تھے اور کوئي بھی ملک مدد نہیں کر رہا تھا، اس وقت آپ مدد کے لیے پہنچے اور آپ نے ان حالات سے نکلنے میں ہماری مدد کی۔

انہوں نے حالیہ برسوں میں اپنے ملک کے سخت معاشی حالات کی تشریح کرتے ہوئے کہا: جیسا کہ آپ نے فرمایا، امریکیوں نے ایک تدریجی اور کثیر جہتی جنگ ہمارے ملک کے خلاف شروع کی تھی لیکن ہم استقامت اور پابندیوں سے حاصل ہونے والے مواقع سے استفادہ کر کے، امریکا کے حملے کا ہمہ گیر مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے اور اب ونزوئلا کے حالات، پچھلے کئي برس کی نسبت بہتر ہیں۔

صدر مادورو نے اسی طرح تہران میں اپنے مذاکرات اور تعاون کے دستاویز پر دستخط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم مختلف میدانوں خاص کر سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کے لیے ایک واضح روڈ میپ تیار کر رہے ہیں۔

ونزوئلا کے صدر نے اسی طرح اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ان کا ملک، مسئلۂ فلسطین کو ایک مقدس انسانی موضوع سمجھتا ہے، کہا: اسی عقیدے کی وجہ سے صیہونی حکومت، موساد کے ذریعے وینیزويلا کے خلاف لگاتار سازشیں کر رہی ہے۔

والدین کا احترام اسلامی اخلاق کا اہم ترین حصہ ہے ۔ ہماری مادی خلقت یا وجود انکے مرہون منت ہے اور وہ ہماری زندگی کا واسطہ ہے۔ اگر انسان کوئی بھی نیکی کرتا ہے تو اسکا شکریہ ادا کیا جاتا ہے اور جب والدین جن کے توسط ہم پیدا ہویے لہذا انکے ساتھ اچھائی اور انکا احترام بہت زیادہ سزاوار ہے۔

 

قرآن کریم چند آیاتوں میں والدین کی شکرگزاری کو توحید اور امربالمعروف اور نہی از منکر کے ساتھ یکجا بیان کرتی ہیں جن سے والدین کے احترام کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔

کیا جب ہم بڑھے ہوجاتے ہیں اور والدین کی مدد سے بے نیاز ہوتے ہیں اس وقت بھی انکی قدردانی لازمی ہے؟ کیا والدین جب بوڑھے ہوجاتے ہیں اور ہماری مدد کے قابل نہیں رہتے اس وقت بھی انکا احترام کرنا چاہیے؟

 

قرآن کریم ایک آیت میں اس حوالے سے کہتا ہے:«وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا؛ اور تمھارے رب نے حکم دیا ہے: اسکے سوا کسی کی پرتش نہ کرو! اور ماں باپ سے نیکی کرو! اور جب ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بوڑھاپے کو پہنچے توانکے ساتھ معمولی ترین بے احترامی نہ کی جایے، ان کے سامنے بلند بات نہ کرو اور انکے ساتھ احترام اور نرمی سے بات کرو!(اسراء،23).

 

احسان معاشرے میں اہم ترین نیکی شمار ہوتا ہے۔ والدین سے احترام مادی اور معنوی حمایت اور مدد دونوں میں شمار ہوتا ہے، رسول گرامی اسلام سے پوچھا گیا کہ کیا موت کے بعد بھی والدین سے احسان کیا جاسکتا ہے؟ فرمایا جی ہاں۔ نماز پڑھنے اور انکے لیے استغفار کرنے اور انکے وعدوں پر عمل اور انکے ذمہ واجب الادء کی ادائیگی سے اور انکے دوستوں کے احترام سے۔ (تفسير جمع‌البيان).