Super User

Super User

امریکی جنگی سازوسامان کی منتقلی کیلئے پاکستانی فضا کے استعمال کی اجازت

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی ایرلائنز کے ذریعے امریکہ کی ڈیڑھ ہزار سے زائد فوجی اور بکتر بند گاڑیوں اور دیگر سازوسامان افغانستان منتقل کئے جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ پاکستان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اجازت دیئے جانے کا مقصد، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے موقع پر اس ملک کی صورت حال کنٹرول اور طالبان گروہ کا مقابلہ کرنے کیلئے افغان فوج کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان، فوجی سازوسامان منتقل کئے جانے کا یہ عمل آئندہ چند ہفتوں تک جاری رہے گا۔

رہبر معظم سے دایہ کے دن کی مناسبت سے بعض دائيوں کی ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دائیوں کے دن کی مناسبت سے بعض دائیوں اور دایہ حکام کے ساتھ ملاقات میں معاشرے کی صحت و سلامتی میں دائيوں کی خدمات اور اسی طرح انسانی نسل کے بقا میں دائیوں کے اہم کردار کو گرانقدر قراردیا اور ملک کی آبادی کے اضافہ کے سلسلے میں بنیادی پالیسیوں کے اجراء کے لئے دائیوں کی خدمات سے استفادہ کی ثقافت کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: نسل انسانی بڑھانے اور ملک کی جوان آبادی میں کمی کو روکنے کا مسئلہ ایک حیاتی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کا سنجیدگی کے ساتھ پیچھا کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی دائيوں کی دلسوزانہ خدمات اور زحمات کی قدر اور ماں اور بچے کی صحت و سلامتی کی حفاظت میں ان کے تجربہ، احساس ذمہ داری، علم اور صبر کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: یہی وجہ ہے کہ تمام مرد اور خواتین دائیوں کے مرہون منت ہیں اور دائیوں کا بھی عوام کے درمیان ہمیشہ ایک خاص احترام اور خاص مقام رہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب سلامی نے طبیعی ولادت کے سلسلے میں عورتوں کو دائیوں کی خدمات سے استفادہ کے سلسلے میں ترغیب و تشویق کو اہم مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ماہرین کو بچے اور ماں کی حفاظت کے سلسلے میں غیر طبیعی وضع حمل کے نقصانات سے آگاہ کرنا چاہیے اور اسی طرح طبیعی وضع حمل کے مثبت آثار اور فوائد سے معاشرے میں آگاہی فراہم کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیدائش اور نسل بڑھانے کی اہمیت اور طبیعی ولادت کے ممتاز نقش اور اس سلسلے میں دائيوں کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جوانوں کی آبادی میں اضافہ ملک کا ایک امتیاز ہے اور غلط پالیسیوں اور غلط اقدامات کے استمرار کی صورت میں آئندہ برسوں میں ملک کی جوان آبادی میں شدید کمی واقع ہوچائے گي اور اس طرح ہم عام بوڑھی آبادی کے عظیم مسئلہ سے دوچار ہوجائیں گے۔

رہبر معظم سے دایہ کے دن کی مناسبت سے بعض دائيوں کی ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جوان آبادی کے بغیر ملک یعنی ایسا ملک جس میں شوق و نشاط اور خلاقیت اور پیشرفت نہ ہو لہذا انسانی نسل بڑھانے کے پروگرام کا سنجیدگی کے ساتھ پیچھا کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی طرح ملک بھر کی دائيوں کی مشکلات برطرف کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حکومتی اداروں اور حکام کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں موجود خامیوں اور نقائص کو دور کرنےکی تلاش و کوشش کریں۔

اس ملاقات کے آغاز میں دائیوں کی سربراہ محترمہ ڈاکٹر معصومہ آبادی نے ملک میں 50 ہزار دائیوں اور آبادی میں توسعہ میں ان کے ممتاز نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج ملک میں 50 فیصد بچے غیر طبیعی طریقہ سے پیدا ہوتے ہیں اور بہت سےغیر ضروری آپریشنز، آبادی کے اضافہ اور ماؤں کے حاملہ ہونے میں بہت بڑی رکاٹ ہیں۔

محترمہ ڈاکٹر معصومہ آبادی نے دائیوں کی خدمات کو بیمہ کرنے اور تعلیمی مراکز میں لڑکیوں سے منسلک تعلیمات کے سلسلے میں منصوبہ بندی کو موجودہ ثقافت کی اصلاح اور دائیوں کی خدمات سے استفادہ کے منجملہ راہ حل قراردیا۔

ایران کی منڈی میں داخل ہونے کے لئے امریکی کمپنیوں میں رقابت

اخبار کیہان کے مطابق فرانسیسی اخبار فیگارو نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایسے میں جبکہ مغرب اور ایران کے درمیان سیاسی مذاکرات کا آغاز ہوگيا ہے، غیر ملکی کمپنیاں، تہران کے ساتھ اپنے تعلقات اور روابط کےفروغ میں کوشاں ہیں۔ اس رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ امریکہ کی کار کمپنی " کرائسلر" نے، مارچ 2014 کے آغاز سے ایرانی منڈی میں سرمایہ کاری کے لئے، صدر مملکت ڈاکٹر روحانی کو تجویز پیش کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ایک اور کمپنی "سیسکو سسٹم " نے بھی جو کمپیوٹر بنانے والی ایک بڑی کمپنی ہے، ایران کو کمپیوٹر وسائل ایکسپورٹ کرنے کے لئے درخواست پیش کی ہے۔ فیگارو کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی جنرل موٹر کے بعد، تیل کی بڑی کمپنیاں اور بوئینگ طیارے بنانے والی کمپنی بھی ایران کی منڈی میں قدم رکھنا چاہتی ہیں۔ ایران اور مغرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کی رو سے بوئینگ کمپنی نے حال ہی میں ایران ایئر کمپنی کو پرزے فروخت کرنے کا لائسنس حاصل کیا ہے۔

Monday, 05 May 2014 14:34

جناب حمیدہ بنت صاعد

جناب حمیدہ بنت صاعد

فرزند رسول حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی شریک حیات اور حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی والدہ ماجدہ حمیدہ بنت صاعد تاریخ اسلام کی ایک عظیم المرتبت ، نامور اور بافضیلت خاتون ہیں۔

فرزند رسول حضرت امام محمد باقر علیہ السلام جناب حمیدہ کے بارے میں فرماتے ہیں: " وہ دنیا میں حمیدہ یعنی پسندیدہ اور آخرت میں محمودہ یعنی نیک صفات کی حامل خاتون ہیں"۔جناب حمیدہ جو فرزند رسول حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی کنیز تھیں، انہیں آپ نے اپنے فرزند امام جعفر صادق علیہ السلام کو بخش دیا تھا ۔

فرزند رسول حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام نے حمیدہ سے نکاح کیا اور ان کو اعلی مرتبے پر فائز کیا، جناب حمیدہ سے چار اولادیں یعنی حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام ، اسحاق ، فاطمۂکبری اور محمد پیدا ہوئے ۔ خاندان علوی میں حمیدہ کو اعلی مقام حاصل تھا اور ہر شخص ان کا احترام کرتا تھا خانواد عصمت و طہارت میں زندگی بسر کرنے کی وجہ سے روز بروز ان کے علم و فضل میں اضافہ ہوتا گیا، چنانچہ آپ فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے حکم سے مدینے کی خواتین کو احکام و معارف اسلامی کی تعلیم دیتی تھیں ، مؤرخین کے مطابق جناب حمیدہ عفت و حیا اور فضائل و کمالات کے لحاظ سے اپنے زمانے کی خواتین کے درمیان فقید المثال خاتون تھیں اور شائستگی، انتظامی امور کی صلاحیت اور امانت و صداقت جیسے اعلی صفات سے متصف تھیں، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اہل مدینہ کی واجبات کی ادائیگی کے امور ہمیشہ اپنی والدہ ماجدہ جناب ام فروہ اور اپنی شریک حیات جناب حمیدہ کے سپرد کیا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ جناب حمیدہ حدیث بھی نقل کرتی تھیں ۔

حضرت حمیدہ کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ ان سے موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔ امام صادق علیہ السلام جب ایک سو اٹھائیس ہجری میں اپنے کچھ اصحاب کے ساتھ حج پر گئے، تو اپنی حاملہ بیوی کو بھی ساتھ لےگئے۔ مناسک حج ادا کرنے کے بعد جب ابواء کی سر زمین پہنچے، تو وہاں پر حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ولادت ہوئی ۔

ابو بصیر کہتا ہے :میں جس سال امام جعفر صادق علیہ السلام کے ساتھ حج پر گیا اور جب ہم ابواء کے مقام پر پہنچے، تو امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔ امام صادق علیہ السلام بہت ہی خوشحال تھے ، جناب حمیدہ کے پاس گئے اور تھوڑی دیر کے بعد خوشحالی کی حالت میں واپس لوٹے _

منہال قصاب کہتا ہے: جب میں مکہ سے مدینہ گیا اور جب ابواء کے مقام پر پہنچا تو دیکھا کہ خدا نے امام صادق علیہ السلام کو فرزند عطا کیا ۔

فقہ اہل بیت : امام صادق علیہ السلام نے اپنی بیوی کی تعلیم وتربیت کا انتظام کیا، انہیں اسلام کے معارف بتائے۔ حضرت کی صحبت میں جناب حمیدہ کے علم میں اضافہ ہوتا گیا ۔حتیٰ کہ ایک دن ہی جناب حمیدہ علوم اہل بیت لوگوں تک پہنچانے کے فرائض ادا کرنے لگی ۔کئی بار امام صادق علیہ السلام نے نصیحت کی کہ مسلمان عورتوں کو تعلیم دیں۔

شیخ عباس قمی لکھتے ہیں: وہ ایک عالمہ اور فقيھہ تھیں۔ تمام عورتیں مسائل اور احکام کے لیے آپ کے پاس جاتیں تھیں۔

عبدالرحمن بن حجاج کہتا ہے: میں نے امام صادق علیہ السلام سے سوال کیا۔ حج میں ہمارے پاس ایک بچہ بھی ہے اور اس کا حج بجالانا چاہتے ہیں۔ آپ نے فرمایا :بچے کی ماں کو کہو کہ وہ حمیدہ کے پاس جائے اور مسائل سیکھے۔ اس بچے کی ماں جناب حمیدہ کی خدمت میں گئی اور مسائل پوچھے۔ انہوں نے کہا: جب ترویہ کا دن آئے تو بچے کے سلے ہوئے کپڑے اتاردیں۔ پھر اس کی طرف سے احرام کی نیت کریں۔ جب دہم ذی الحج آئے تو اس کی طرف سے شیطان کو پتھر ماریں اس کے سر کے بال کومنڈوائیں اور بیت اللہ کی زیارت کروائیں اور پھر کنیز کو حکم دو کہ اسے کعبہ کا طواف کرائے اور پھر صفا ومروہ کے درمیان.

ابو بصیر کہتا ہے: امام صادق علیہ السلام کی وفات کے بعد حمیدہ بربریہ کی خدمت میں ہم حاضر ہوئے اور انہیں تسلیت عرض کی وہ رونے لگی اور پھر فرماتی ہیں: " لو رأیت ابا عبداللّٰہ عند الموت لرأیت عجباً فتح عینیہ ثم قال اجمعوا لی کل من بینی وبینہ قرابة فلم نترک احداً الا جمعناہ فنظر الیھم ثم قال ان شفاعتنا لا تنال مستخفا بالصلوة " – " اے ابو بصیر ! اگر تو ابا عبداللہ کو موت کے وقت دیکھتا تو ایک عجیب چیز مشاہدہ کرتا انہوں نے اپنی آنکھوں کو کھولا اور فرمایا : میرے رشتہ داروں کو بلائو جب ہم جمع ہوگئے تو فرمایا : جو شخص نماز کو اہمیت نہیں دیتا اسے ہماری شفاعت نصیب نہیں ہوگی" ۔

ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون جاری رہے گا

ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان اتفاق رائے کے سات نکات کو حتمی شکل دے دی جائے گی .

ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز كمالوندي نے کل ارنا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا معاہدے میں جوائنٹ ایکشن پلان کے تحت دونوں فریق نے جن نکات پر اتفاق کیا تھا ان میں سے سات کو جلد ہی حتمی شکل دے دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے ماہرین کی ایک ٹیم ایران پہنچی ہے جو پیر اور منگل کو ایران کے کچھ اداروں کا معائنہ کرے گی . كمالوندي نے اسی طرح کہا کہ دشمنوں نے ایران کے جوہری تنصیبات کے خلاف متعدد سازشیں کیں لیکن ملک کے تمام ادارے اپنی پوری توانائی کے ساتھ کام کر رہے ہیں .

 

ہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے پر افغان حکومت اور عوام کو تعزیت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں افغانستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں ہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے پر افغان حکومت اور عوام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اس دل خراش سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج افغانستان کے صدر "حامد کرزئی" کے نام اپنے پیغام میں اس ہولناک واقعہ پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے ایران کی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی مادی و معنوی امداد کو اعلان کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر "علی لاریجانی" نے بھی اپنے ایک پیغام میں افغانستان کی پارلیمنٹ اور سینٹ کے سربراہوں کے نام اپنے پیغام میں اس دلخراش سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا اور افغانستان کے عوام اور حکومت کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔ واضح رہے کہ افغانستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 2500 سے زائد ہوگئی ہے۔حادثہ صوبہ بدخشاں کے گاوٴں میں پیش آیا جہاں مٹی کے تودے گرنے سے سیکڑوں مکان منوں مٹی تلے دب گئے،ابتدا میں 350 افراد کے ہلاک اور ڈھائی ہزار افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ تاہم اب گورنر بدخشاں نے اعلان کیا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 2500 سے زائد ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیاہے۔

ملی یکجہتی کونسل کے قائدین مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرینگے

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

ملی یکجہتی کونسل کو سرگرم بنانے کے لئے متحرک ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں استحکام کا ذریعہ بنے گی اور اس میں تمام قابل ذکر جماعتیں شامل ہوں گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی رابطوں کے بعد جماعت کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں بلایا جائے گا۔

ایران کی بحریہ ایک علمی مقام و منزلت کی حاملاسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے بحریہ کی علمی و ٹیکنیکل صلاحتوں کی سطح کو نہایت ہی اعلی نوعیت کا قرار دیا ہے۔ ایڈمرل "حبیب اللہ سیّاری" نے تھران میں 27 ویں انٹرنیشنل بک فیئر کے دورے کے موقع پر ارنا کے ساتھ گفتگو میں ایران کی بحریہ کے علمی و ٹیکنیکل مقام کے حوالے سے تاکید کی کہ اسی طرح جیسے رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایران کی بحریہ ایک علمی مقام و منزلت کی حامل رہی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بحری افواج ایسی علمی ٹیکنالوجی کی حامل ہے کہ جس کی مثال مشکل ہے۔ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل "حبیب اللہ سیّاری" نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ میں متعدد لائبریریاں ہیں کہ ان میں موجود اہم ترین کتابیں فنی و علمی شعبوں سے مربوط ہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں ایران کے دارالحکومت تھران میں 27 انٹرنیشنل بک فیئر ہورہا ہے کہ جو 10 مئی تک جاری رہے گا۔

افغانستان، مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گذشتہ چند روز سے جاری طوفانی بارشوں نے اس ملک کے صوبے بدخشاں کے دور دراز کے دیہات میں تباہی مچادی ہے۔ مٹی کے تودے گرنے سے مختلف علاقوں میں کافی تعداد میں افراد پھنسے ہوئے ہیں،افغان حکومت اور اقوام متحدہ مشن کے امدادی دستے بھی متاثر علاقوں میں امداد کی کوشش کررہے ہیں۔

.......

آسام میں تشدد کے واقعات، ۳۰ بنگالی مسلمان جانبحق

ہندوستان کی ریاست آسام میں تشدد کے واقعات جاری ہیں اطلاعات کے مطابق اس ریاست کے ضلع کوکراجھار اور باسکا میں ہوئے تشدد کے واقعات میں مزید دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ریاست آسام میں حالیہ دنوں ہوئے تشدد کے واقعات میں جانبحق ہوئے بنگالی مسلمانوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے جمعرات کی رات ریاست کے کوکراجھار اور باسکا اضلاع میں دو مقامات پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

بھارتی میڈیا میں یہ اطلاعات ہیں کہ یہ حملے 24 اپریل کی پولنگ کا نتیجہ ہیں۔

واضح رہے کہ سنہ 2012 میں آسام میں بوڈو قبائل اور مسلمانوں کے درمیان خوں ریز تصادم ہوئے تھے جن میں 100 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے تھے۔ مرنے والوں اور بے گھر ہونے والوں میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔