Super User

Super User

مصر ميں اصلاح شدہ آئين پر ريفرنڈم آئندہ چار مہينے ميںمصري صدر کے مشير اطلاعات و نشريات نے کہا ہے کہ ملک کے نئے آئين کے بارے ميں استصواب رائے آئندہ چار ماہ کے اند اندر کرائے جانے کا امکان ہے-

مصري ذرائع کے مطابق صدر عدلي منصور کے مشير اطلاعات و نشريات احمد المسلماني کا کہنا ہے کہ آئين پر نظرثاني کي غرض سے عوام کے مختلف طبقات کے نمائندوں پر مشتمل ايک کميٹي قائم کي جائے گي جو آئين کے بارے ميں عوام سے مشورہ اور رائے حاصل کرکے اس کا جائزہ لے گي-

المسلماني نے کہا کہ عبوري صدر نے اس کام کے لئے دو کميٹيوں کي تشکيل کا حکم ديا ہے جو آئندہ پندرہ روز ميں اپنا کام شروع کرديں گي- مصري صدر کے مشير اطلاعات و نشريات نے مزيد کہا کہ استصواب رائے کا نتيجہ سامنے آنے کے پندرہ دن کے بعد پارليماني انتخابات کرائے جائيں گے اور پارليمنٹ کے کام شروع کرنے کے ايک ہفتے کے اند اندر نئے صدر کا انتخاب عمل ميں آئے گا-

يہ ايسي حالت ميں ہے کہ پير کے روز معزول صدر مرسي کے حاميوں اور صدارتي گارڈ کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہيں- مصري فوج کے ترجمان نے اس واقعے کے بعد ايک پريس کانفرنس ميں اعلان کيا تھا کہ مرسي کے حامي مسلح تھے اور پہلے انہوں نے فوج پر حملہ کيا جس کے بعد فوجيوں نے فائرنگ کي- انہوں نے کہا کہ پير کي صبح صدارتي گارڈ کے افسروں کے مرکز پر، مسلح گروہ کے حملے ميں دو فوجي افسر ہلاک اور چاليس زخمي ہوگئے - آزادي و انصاف پارٹي کے ترجمان طارق المرسي نے فوج کے ترجمان کي مذمت کرتے ہوئے اس کو مسترد کرديا ہے –

انہوں نے کہا کہ فوج کے ترجمان کرنل احمد نے بيس منٹ تک صرف اس بات کي وضاحت کي ہے کہ دو فوجي کيسے مارے گئے اور اس کي طرف کوئي اشارہ نہيں کيا کہ فوج کي اندھا دھند فائرنگ ميں پچاس سے زائد عام شہري مارے گئے - انہوں نے کہا کہ لوگ پر امن دھرنے پر بيٹھے ہوئے تھے اور ان کے پاس کسي بھي قسم کا اسلحہ نہيں تھا –

آزادي و انصاف پارٹي کے ترجمان نے دعوي کيا کہ دونوں فوجيوں کو ان کے افسروں نے گولي ماري تھي کيونکہ وہ بقول ان کے اپنے بھائيوں پر گولي چلانے کے لئے تيار نہيں ہوئے تھے –

ایرانی گيس پائپ لائن، پاکستان میں صعنتی انقلاب کیلئےضروریپاکستان میں انڈسٹریل اینڈ ٹریڈزایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گيس پائپ لائن کی تکمیل پاکستان میں صعنتی انقلاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کےلئے ضروری ہے۔

شانا نیوز کے مطابق انڈسٹریل اینڈ ٹریڈزایسوسی ایشن کے صدر ملک طاہر جاوید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران پاکستان گيس پائپ لائن کی تکمیل پاکستان کے صنعتی انقلاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کردے گي۔

ملک طاہر جاوید نے اپنے بیان میں حکومت اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ ایران پاکستان گيس پائپ لائين کی تکمیل کو یقینی بنائے کیونکہ دوہزار چودہ سے قبل اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے پاکستان میں انرجی کی صنعت کو گيس فراہم کرنے میں کامیابی حاصل گی اور پاکستان تجارتی لحاظ سے عالمی سطح پر بھی کامیاب ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ انرجی صنعت کی اساس ہے لہذا ایران پاکستان گيس پائپ لائن کی تکمیل، ملت پاکستان کے لئے بڑی مدد ہوگي۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان نے امریکہ کی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران پاکستان گيس پائپ لائن پر کام شروع کردیا ہے ۔

امریکا کو ایران کی نصیحتاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے تہران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکام کو صلاح دی ہے کہ وہ ماضی کے اپنے رو‏ّّّّّّّّیےّ سے سبق لیتے ہوئے ایرانی قوم کے حوالے سے مفاہمت اور احترام کا طریقہ اختیار کریں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا، ایران کے خلاف پابندیوں کا ناکام حربہ گذشتہ 34 برسوں سے آزماتا آیا ہے اور اسے کبھی کوئی موثر نتیجہ نہیں ملا ہے اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ امریکا اپنی حرکتوں سے باز آجائے اور مفاہمت کا راستہ اختیار کرے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر بارک اوبامہ نے جنوری میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے بل پر دستخط کئے ہیں۔

رام مندر بنانے کا دعوی، ہندوستان میں کشیدگیہندوستان میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کا وقت قریب آنے کے موقع پر اس ملک کی حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی کے اس بیان سے کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کیا جائیگا ہندوستان کے مختلف علاقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بی جے پی کے لیڈر امت شاہ نے، جو ریاست اترپردیش میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کی مہم کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں، ایودھیہ کے اپنے دورے میں کہا ہے کہ ایودھیہ میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر ہندوستان کے ہندو‎ؤں کی بڑی آرزو ہے اور رام مندر تعمیر کیا جائیگا۔

ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی کے لیڈر امت شاہ کے اس بیان سے ہندوستان کے مختلف علاقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ کانگریس سمیت کئی جماعتوں نے امت شاہ کے اس بیان پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے بیان سے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

دوسری جانب ہندوستان کے وزير خارجہ اور کانگریس پارٹی کے ایک سینیئر لیڈر سلمان خورشید نے بی جے پی کے لیڈر امت شاہ کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی پارلیمانی انتخابات کے وقت ہی رام مندر کی تعمیر کا راگ الاپتی ہے جبکہ اس کی اس سیاست کو اب ہندوستان کے ہندو بھی سمجھ گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں بی جے پی اور بعض انتہا پسند گروہوں کے اکسانے پر انتہا پسند ہندوؤں نے 1992 میں بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔

مرسی کے حامیوں کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلانمصر کےمعزول صدر محمد مرسی کے حامیوں نے کہا ہے کہ وہ فوج کی بغاوت کے خلاف ملک گير پیمانے پر احتجاج جاری رکھیں گے۔

مرسی کے حامیوں نے کہا ہےکہ جب تک صدر کوبحال نہیں کیا جاتا وہ احتجاج کرتے رہیں گے۔ اخوان المسلمین اور ان کی حامی جماعتوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کہا ہےکہ جب تک صدر مرسی کو بحال نہیں کیا جاتا عوام کے پرامن مظاہرے جاری رہیں گے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ مصر کے مختلف علاقوں میں اخوان المسلمین اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیاں جھڑپوں میں تیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک ہزار ایک سو اڑتیس تک پہنچ چکی ہے۔

ایران کے چینلوں کی حقیقت بیانی تسلط پسند نظام کو برداشت نہیںاسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے ایران کی ایکسٹرنل سروسز کے چینلوں کی بندش کو اسلامی ایران کی حقیقت بیانی کو برداشت کرنے میں تسلط پسند نظام کی ناتوانی کی علامت قرار دیا ہے ۔

اسماعیل کوثری نے آج ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صہیونزم اور تسلط پسند نظام نے دنیا کے اکثر ذرائع ابلاغ اور سیٹلائیٹ سسٹمز کو اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے اور یہ ذرائع عالمی رائے عامہ میں جھوٹی خبر کو منتشر کررہے ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری نے یورپی سیٹلائیٹ کمپنیوں کی جانب سے ایران کی ایکسٹرنل سروسز کے سیٹلائیٹ چینلوں کی قراردادوں کی غیرقانونی منسوخی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند نظام ، خبروں کی اشاعت اور معلومات کی فراہمی میں ایران کے چند چینلوں کو برداشت نہیں کر پایا ، جبکہ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ تسلط پسند نظام ڈیموکریسی اور آزادی بیان کا دعویدار بھی بنا پھرتا ہے ۔

جناب کوثری نے اہل مغرب کے دعوؤں کو کھلا جھوٹ قرار دیا اور وضاحت کی کہ یورپ نے ایران کی ایکسٹرنل سروسز کے چینلوں کو بند کرکے اپنے نعروں اور دعوؤں کے برخلاف عمل کیا ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے تاکید کی ، اگر مغرب پاس حق کی آواز سننے کی طاقت ہوتی تو ایران کی ایکسٹرنل سروسز کے چینلوں کو بند کرنے کے بجائے ان چینلوں میں حاضر ہوکر حتمی طور پر اپنے منطقی نظریات کو بیان کرتا۔ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ مغرب اپنے اس غیر قانونی اقدام سے خود نقصان اٹھائے گا کہا کہ اہل مغرب چاہتے ہیں کہ اسی دباؤ ، زور زبر دستی اور تسلط پسندی کے نظریات کے ساتھ دنیا کو اپنے کنٹرول میں لے لیں اور دنیا پر منطق کی حکمرانی کے لئے تیار بھی نہیں ہیں۔

جناب کوثری نے مزید کہا کہ ایران دنیا میں حق کی آواز کو پہنچانے کے لئے پختہ عزم و ارادے رکھتا ہے اور ایران اپنے حق گوئی کے راستے پر گامزن رہے گا اور مشکلات کے حل کے لئے مناسب راستے کا انتخاب کرے گا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو و ٹی وی ادارے میں ایکسٹرنل سروسز کے ڈاریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد سرفراز نے بھی اپنے حالیہ خطاب میں ایران کے ذرائع ابلاغ کے ساتھ مغرب کے رویہ کو قانونی زاویہ سے جنگل کا قانون اور آزادی بیان کی نگاہ میں قرون وسطا کے ادوار کی یاد دہانی اور کسی چیز کے جانے اور علم و آگاہی کی نشرواشاعت کی بندش قرار دیا ، جس کا مطلب یہ ہے کہ جاننا جرم ہے ۔

واشنگٹن ہندوستانی سفارتخانے کی جاسوسی کررہا ہےہندوستان میں کمیونسٹ پارٹی نے کہا ہےکہ امریکہ واشنگٹن میں ہندوستانی سفارتخانے کی جاسوسی کررہا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے کانگریس کی مخلوط حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ واشنگٹن میں اپنے سفارتخانے کی جاسوسی پر امریکہ سے احتجاج کرے۔ کمیونسٹ پارٹی نے ہندوستانی وزیر اعظم سے کہا ہےکہ وہ امریکی جاسوسی کو ختم کرائيں۔

اس بیان میں آیا ہےکہ کانگریس کی مخلوط حکومت اور وزیر خارجہ سلمان خورشید امریکہ کے وسیع جاسوسی کے اقدامات کا جواز فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس بیان میں آیا ہےکہ امریکہ واشنگٹن میں ہندوستان اور سینتیس دیگر ملکوں کے سفارتخانوں کی جاسوسی کرتارہا ہے۔ واضح رہے مختلف ملکوں نے امریکہ کے جاسوسی کی کاروائیوں پر شدید اعتراض کیا ہے۔

نیلسن منڈیلا کی دماغی موتجنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی دماغی موت ہونے کی تصدیق ہوگئي ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی نے فرانس 24کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر اور نوبل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلاکے ڈاکٹروں نے ان کے دماغی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ ان کے اہل خانہ کے افراد پر منحصر ہے کہ وہ کب مصنوعی تنفس دینے والی مشین کو ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہیں ۔

جنوبی افریقہ کی تحریک آزادی کے ہیرو سابق صدر نیلسن منڈیلا کو 8جون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے پریٹوریا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر اور نوبل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلا کو 1961 میں 42سال کی عمر میں بغاوت کے الزام میں گرفتارکرکے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور اپنی زندگی کے 27سال اسیری میں گزارنے کے بعد بلآخر نیلسن منڈیلا کو آزادی نصیب ہوئی۔

مصری عوام اسلامی بیداری کی پاسداری کریںتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی ۔

خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں مصر کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر اسلامی بیداری کا گہوارہ ہے اور ایک سال پہلے مصری عوام نے انتخابات میں شرکت کرکے آئين اور اسلام پسندوں کو ووٹ دئے لیکن جو لوگ اقتدار میں آئے انہوں نے خود فوجی بغاوت کی زمین ہموار کی۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مصر کے عوام سے اپیل کی کہ اسلامی بیداری کی پاسداری کریں اور اس بات کاموقع نہ دین کہ سابق ڈکٹیٹر کی حکومت کی طرح مصر ایک بار پھر صیہونیوں کے ہاتھوں میں چلا جائے۔

خطیب جمعہ تہران نے کہاکہ جن لوگوں نے مصر میں عوام کی متخب حکومت کے خلاف بغاوت کی ہے انہوں نے عالم اسلام کو اتحاد کی دعوت دینے کےبجاے قاتل تکفیریوں کی حمایت کی اور ان کی حرکتوں پر خاموشی اختیار کی۔ آیت ا للہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ جن لوگوں نے مصر میں حکومت تشکیل دی تھی انہوں نے صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کے نعرے لگائے تھے لیکن اقتدار میں آنے کےبعد انہوں نے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی مدت میں توسیع کی اور صیہونی صدر پرز کو بھائي کا لقب دیا اور صیہونی حکومت کی طرف اپنا سفیر روانہ کیا۔

خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ مصر کی حکومت کے صدر نے امریکی صدر اوباما سے ملاقات کی تھی اسی وجہ سے مصری عوام سڑکوں پر نکل آئے کیونکہ ان کی حکومت ملت مصر کے ساتھ سچائي سے پیش نہیں آرہی تھی اور نہ انہوں نے مصری قوم کی خدمت کی تھی، اسکے علاوہ اپنی پارٹی کے علاوہ سب کو اپنے پاس سے بھگادیا تھا۔

خطیب جمعہ تہران نے مصر میں بزرگ عالم دین شيخ شحاتہ کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہابیت برطانوی سامراج کاپروردہ فرقہ ہے جو قتل و غارت پر استوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اھل سنت کے علماء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہابیت اور اسکی بہیمانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے صراحتا اعلان کریں کہ وہابیت کا اسلام سے کوئي تعلق نہیں ہے۔

آيت اللہ سید احمد خاتمی نے انیس سو اٹھاسی میں امریکہ کے ہاتھوں ایرانی ایربس کی سرنگونی کے دلخراش واقعے کی طرف اشارہ کرتےہوئے اس ایربس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا امریکی حکومت نے اس جرم پر نہ صرف معافی نہیں مانگي بلکہ ایر بس سرنگون کرنے والے جنرل کو تمغے سےبھی نوازا۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ چودہ جون کو گيارھویں صدارتی انتخابات میں بہتر فیصد رائے دھندگان کی شرکت سے سامراج کی سازشیں ناکام ہوگئيں۔

علاقے کے موجودہ حالات، حزب اللہ کامیاب رہے گيحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اطمینان دلایا ہے کہ علاقے کے موجودہ حالات میں حزب اللہ کامیاب رہے گي۔

لبنان کے اخبار السفیر نے رپورٹ دی ہے کہ سیدحسن نصراللہ نے حزب اللہ کے کمانڈروں سےملاقات میں کہا ہے کہ ان پر اور حزب اللہ کے خلاف میڈیا اور سیاسی حملے حزب اللہ کی کارکردگي پر کوئي اثر نہیں رکھتے بلکہ موجودہ حالات کا نتیجہ حزب اللہ کے حق میں ہی نکلے گا۔

سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کے کمانڈروں کو اطمینان دلایا کہ آئندہ دنوں میں حزب اللہ کی پالیسیوں کے صحیح ہونے کا پتہ چل جائے گا اور سب پر واضح ہوجائے گا کہ حزب اللہ نے خواہ لبنان ہو یا شام غلط پالیسی نہیں اپنائي ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور تحریک حماس رابطے میں ہیں اور ہم مل کر فرقہ واریت اور فتنہ انگيزی کی سازشوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ سید حسن نصراللہ نے ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کہا کہ ان سے ایران کی پالیسیوں کے صحیح ہونے کا اظہار ہوتا ہے اور یہ انتخابات ایران میں ولایت فقیہ کے زیر سایہ جمہوریت کا بہترین نمونہ ہیں۔